1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہے جن کی خاکِ پا رُخِ مہ پر لگی ہوئی --- نصیر الدین نصیر

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏10 اگست 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    ہے جن کی خاکِ پا رُخِ مہ پر لگی ہوئی
    اُن کی لگن ہے دل کو برابر لگی ہوئی

    شاہِؐ اُمم لُٹائے چلے جا رہے ہیں جام
    پیاسوں کی بھیڑ ہے سرِ کوثر لگی ہوئی

    زہرا ، حسین اور حسن کا غلام ہوں
    مہرِ علی کی مُہر ہے مجھ پر لگی ہوئی

    قربان اے خیالِ رُخِ مصطفیٰﷺ ! ترے
    رونق ہے ایک ذہن کے اندر لگی ہوئی

    ٹکر نہ لے نبیؐ کی شریعت سے، ہوش کر!
    دوزخ میں جھونکتی ہے ، یہ ٹھوکر لگی ہوئی

    میرا کفن ہو تارِ ادب سے بُنا ہُوا
    ہو ساتھ التماس کی جھالر لگی ہوئی

    یادِ رسولِﷺ پاک میں ہر آنکھ تر رہے
    اشکوں کی اک سبیل ہو گھر گھر لگی ہوئی

    آقا ! بَلائے حِرص و حَسد سے بچائیے
    پیچھے یہ سب کے ہاتھ ہے دھو کر لگی ہوئی

    تکتے ہیں جس کو شمس و قمر رات دن نصیرؔ
    اپنی نظر بھی ہے اُسی در پر لگی ہوئی

    کہتے ہیں جس کو عشق وہ اک آگ ہے نصیرؔ
    بجھتی نہیں سُنی ہے یہ اکثر ، لگی ہوئی
    ----
    (سید نصیر الدین نصیر)

     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں