1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہے اتنی آرزو تم اپنا کہو کبھی ۔ محمد عمران شریف

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏2 جون 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    نعت رسول مقبول ﷺ
    ----
    ہے اتنی آرزو تم اپنا کہو کبھی
    تیرے سوا طلب اور مجھ کو نہ ہو کبھی

    بے تاب آنکھیں روتی ہیں تیرے ہجر میں
    آ کر یا پھر بلا کر ہم سے ملو کبھی

    میں وجد کے سمندر میں ڈوب جاؤں گا
    میرے خیالوں میں جو کچھ پل رہو کبھی

    ہو جائیں شبنمی پھولوں جیسے خار سب
    گلشن میں جان میری دم بھر چلو کبھی

    پلکیں ترس گئی ہیں گلزار کر دو یوں
    نازک سے پاؤں رکھ کر رستہ کرو کبھی

    بیمار ہجر ہوں ہو گی زندگی عطا
    گر ہاتھ اپنا میرے دل پر دھرو کبھی

    ان کو لپیٹ لیتی ہے رحمت نبی
    ہو جائیں جو مدینے کے راہ رو کبھی

    پھر ساری شدتِ محشر بھول جائے گی
    جلووں میں ان کے جائیں عمران کھو کبھی
    ---
    محمد عمران شریف
     
    محمد شہزاد اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آٌپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں