1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہیں مرادِ مصطفیٰﷺ عالی نظر فاروق ؓہیں ۔۔ صاحبزادہ محمد لطیف ساجد چشتی

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏28 اگست 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ہیں مرادِ مصطفیٰﷺ عالی نظر فاروق ؓہیں
    پیارے آقاﷺ کی دعائوں کا ثمر فاروق ؓہیں

    وہ امیر المومنیں ، وہ ناصرِ دینِ متیں
    راہِ عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے راہبر فاروقؓ ہیں

    سیدِ کونین ﷺ کی ان کو خلافت ہے ملی
    حامی َٗ دیں فارقِ ہر خیرو شر فاروق ؓ ہیں

    حکمرانوں کے لئے ہے زندگی ان ؓ کی مثال
    ظالموں کے سر پہ شمشمیرِ خطر فاروق ؓہیں

    مال ِدنیا ان کی نظروں میں مثالِ کاہ تھا
    عشق کا پلے میں باندھے رکھتے زر فاروق ؓہیں

    جس کے سائے میں ہیں آسودہ فقیرو بیوگاں
    وہ عطاؤں کا ثمر آور شجر فاروق ؓہیں

    جس کے فرماں سے ہے رودِ نیل میں آجاتا جوش
    مصلحت نا آشنا ہیں حق نگر فاروق ؓہیں

    حق علیؑ کے ساتھ ہے فاروقؓ ہیں حیدرؑ کے ساتھ
    حق جدھر بھی ہوگا بس ہوتے ادھر فاروقؓ ہیں

    جب پکارا ان کو ساجدؔ مشکلیں جاتی رہیں
    میرے حامی اور میرے چارہ گر فاروقؓ ہیں
    -----
    صاحبزادہ محمد لطیف ساجد چشتی
     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں