1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہو کرم مولا کہ اب تو ہو گئے غم بیشمار ۔۔ بشریٰ سعید

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏3 اگست 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ہو کرم مولا کہ اب تو ہو گئے غم بیشمار
    میں سناؤں کس کو جاکر حالِ دل اب بار بار

    مجھ پہ بھی ہو گی عنایت آج اُن کے لطف کی
    کاسہ شفقت سے بھریں گے اب تو میرے تاجدار

    بس محمدﷺ کے تو صدقے میں ملے گی ہر خوشی
    بخش دے گا ہر خطا میری مرا پروردگار

    دل بھی ہو جاۓ گا روشن ان کے جلووں سے مرا
    کاش کر لوں میں بھی خوابوں میں زیارت ایک بار

    آپﷺ کے در پہ ملا ہے چین ہر بے چین کو
    مل سکا نہ اس جہاں میں آپ جیسا غمگسار

    تیری مدحت میں سنائیں گے یہ نعتیں صبح و شام
    آنکھوں میں ہیں آنسو تو دل میں چھپے ہیں غم ہزار

    تیرے دل کی ہو گی بشریٰ جانے کب پوری مراد
    تو بھی دیکھے گی کبھی جا کر مدینے کی بہار

    بشریٰ سعید​
     
    محمد شہزاد اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں