1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہوئی یادیں تری کٹھن جب سے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏14 نومبر 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    ہوئی یادیں تری کٹھن جب سے
    ہم نے خود کو بُھلا دیا تب سے

    میں نےخود کوسمو دیا تجھ میں
    اجنبی سا میں ہو گیا سب سے

    اشک نے دل کی بات کہہ ڈالی
    لفظ نکلا نہیں کوئی لب سے

    ان کو تکنے کا بھی سلیقہ ہو
    فرطِ جذبات ہو مگرڈھب سے

    لو چلا ہوں میں خاک کے نیچے
    گو میں تھاخاک ہی تری کب سے

    کیوں تفاوت ہے اس جہاں میں‌ ترے
    پوچھتا ہے یہی رضا ، رب سے

    محمد نعیم رضا۔ بدھ 07-11-14​
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    نعیم صاحب۔ آپ کی غزل بہت اچھی مگر مختصر ہے۔ کچھ اشعار مزید ہوجاتے تو ۔۔۔!
     
  3. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    واہ واہ بھئی بہت خوب!!!
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    مسزمرزا بہن،
    آپ جیسی صاحبِ سخن شخصیت کی پسندیدگی میرے لیے اعزاز ہے
    شکریہ
     
  5. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    حیرت کی بات ہے بھئی۔۔ :143:
    پا نعیم کا کہا ہوا کچھ ۔۔ دل کو لگا ہے۔۔۔ ٹھاہ کر کے۔۔۔ :143:


    :a180: :a165: :87: :101:
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    زہے نصیب۔ آج تو دشمنوں سے بھی داد و ستائش مل رہی ہے :glass:
     
  7. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    آپ کو ہضم نہیں ہو رہی؟ اس لیئے چیری کوک پی رہے ہیںِ؟ :hasna:
     
  8. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    نعیم صاحب۔ آپکا کلام بہت پسند آیا۔ :a180:

    مزید بھی کچھ لکھیے گا۔ انتظار رہے گا۔ :a180:
     
  9. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    ہوئی یادیں تری کٹھن جب سے
    ہم نے خود کو بُھلا دیا تب سے

    میں نےخود کوسمو دیا تجھ میں
    اجنبی سا میں ہو گیا سب سے

    ------------------------------------------------

    اچھے اشعار ہیں۔ بہت خوب۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں