1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہنستا دکھائی دے کوئی روتا دکھائی دے ۔۔ زنیرہ گل (اصلاح طلب)

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by زنیرہ عقیل, Apr 23, 2018.

  1. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہنستا دکھائی دے کوئی روتا دکھائی دے
    اور کوئی اپنے درد میں ڈوبا دکھائی دے
    جو شخص کرے بات محبت کی یہاں پر
    اس دور میں وہ شخص عجوبا دکھائی دے
    فکرِ معاش رونا ہے ہر فرد کا رونا
    روٹی کے لیے کوئی ترستا دکھائی دے
    نیندیں حرام ہو گئی حالات سے کچھ کی
    غافل ہے جو ہروقت وہ سوتا دکھائی دے
    بنجر زمین بوند کو ترسے تمام سال
    دریا بھی سمندر میں اترتا دکھائی دے
    زخمِ دل کی کس سے شکایت کروں اے "گُل"
    ہر گام پر اک شخص جو مرتا دکھا ئی دے

    "زنیرہ گُل"

     
  2. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    سانسوں کو تیرے نام کی گردان کیا جائے
    چپکے سے کسی روز تو مہمان کیا جائے
    آجا کہ کبھی پورا یہ ارمان کیا جائے
    اِک شام تیرے وصل کی دنیا سے چُرا کر
    یادوں کی گزرگاہوں کو آسان کیا جائے
    ہونٹوں پہ سدا پیار کی اس نغمہ گری سے
    سانسوں کو تیرے نام کی گردان کیا جائے
    ہر وقت غمِ ہجر کو سینے سے لگا کر
    اُس زود فراموش کو حیران کیا جائے
    دیکھا نہ کبھی لوٹ کے جس شخص نے اُس پہ
    سوچا ہے دل و جان کو قربان کیا جائے
    رغبت ہے بہت اس کو نئے موسمِ گُل سے
    گلشن نہ میرے شوخ کا ویران کیا جائے
    دامن یہ امیدوں کا کیا تار ہے جس نے
    اس شخص کا بھی چاک گریبان کیا جائے
     
  3. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اصلاح کے لیے پیش کردہ غزل پر دوسروں کی شاعری کاپی پیسٹ کرنے کی بجائے الگ لڑی بنا لیں شکریہ
     
  4. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    انجینئر ھوں شاعر نہیں
     
  5. ارشد چوہدری
    Offline

    ارشد چوہدری ممبر

    Joined:
    Dec 23, 2017
    Messages:
    350
    Likes Received:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    زنیرہ بیٹی اسلام علیکم آپ کی غزل پڑھی ۔ بہت اچھے خیالات ہیں۔ مگر کچھ اصلاح کی ضرورت تھی ۔ اس کی وجہ بتاتا ہوں ۔
    اس غزل کی بحر ہے (مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن )
    اس بحر میں حروف کی ترتیب ہے
    ( ہجہ بلند +ہجہ بلند +ہجہ کوتاہ) ( مفعول) ہجہ بلند+ہجہ کوتاہ +ہجہ بلند+ہجہ کوتاہ (فاعلات ) ہجہ کوتاہ+ہجہ بلند+ہجہ بلند+ہجہ کوتاہ (مفاعیل) ہجہ بلند+ہجہ کوتاہ+ہجہ بلند (فاعلن)
    (1+2+2) (1+2+1+2) (1+2+2+1) (2+1+2)
    اس ترتیب کو سامنے رکھتے ہوئے جو تبدیلیاں کی ہیں وہ کچھ دیر بعد لکھتا ہوں ۔ میں نے صرف کچھ الفاظ تبدیل کیے ہیں خیالات تبدیل نہیں کیئے
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  6. ارشد چوہدری
    Offline

    ارشد چوہدری ممبر

    Joined:
    Dec 23, 2017
    Messages:
    350
    Likes Received:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    ہنستا دکھائی دے کوئی روتا دکھائی دے
    اور کوئی اپنے درد میں ڈوبا دکھائی دے

    جو شخص بھی کرے گا محبّت کی بات تو
    اس دور میں وہ شخص عجوبہ دکھائی دے

    فکرِ معاش رونا ہے ہر فرد کا یہاں
    روٹیہی کو تو کوئی ترستا دکھائی دے

    نیندیں حرام ہیں یہاں حالات کے سبب
    غافل ہے کوئی تو وہ ہی سوتا دکھائی دے

    بنجر زمیں بوند کو ترسے ہے سال بھر
    دریا بھی سمندر میں اُترتا دکھائی دے

    زخمِ جگر کی کس سے شکایت کروں اے گُل
    ہر گام پر ہی کوئی تو مرتا دکھائی دے
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  7. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ محترم انکل
    اللہ جزائے خیر دے آمین

    میں ان تمام اوزان و ترتیب سے نا بلد ہوں
    امید ہے کہ آہستہ آہستہ سمجھ جاؤنگی انشاء اللہ
    طالب دعا
    آپ کی بیٹی
    زنیرہ گل

     
  8. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    ارشد صاحب شاعری میں اوزان سیکھنے ،سمجھنے اور یادرکھنے کا آسان طریقہ بتادیجیے ،بہت مہربانی ہوگی۔
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  9. ارشد چوہدری
    Offline

    ارشد چوہدری ممبر

    Joined:
    Dec 23, 2017
    Messages:
    350
    Likes Received:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم بہت سی کتابیں اور وعب سائڈز ہیں مگر سب سے بہتر اور آسان (عروض ڈاٹ کام) ہے ۔وہاں آپ کو تمام بحروں کے نام اُن کے اوزان اور شاعری سیکھنے کے اسباق مل جائیں گے۔۔ اُن کے تقطیع کے سیکشن میں اپنا لکھا ہوا کلام لکھیں تقطیع کا بٹن دبائیں گے اس بحر کام ارو وزن آ جائے گا ۔ پھر اصلاح کا بٹن دبائیں تو جو الفاظ وزن میں ہوں گے وہ گرین اور جو وزن میں نہیں وہ سرخ رنگ میں ظاہر ہو جائیں گے ۔ یہ سارا خودکار سسٹم ہے بہت آسان ہے کوئی دقّت پیش آئے تو مجھ سے دوبارہ جو بات پوچھنا چاہیں پوچھ سکتے ہیں ۔ زنیرہ بیٹی اور آپ کے لئے بہتر ہو گا مجھے فیس بُک میں شامل کر لیں آسانی سے بات ہو سکے گی
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  10. ناصر إقبال
    Offline

    ناصر إقبال ممبر

    Joined:
    Dec 6, 2017
    Messages:
    1,670
    Likes Received:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    اپنی تنہائی مرے نام پہ آباد کرے

    کون ہو گا جو مجھے اس کی طرح یاد کرے

    دل عجب شہر کہ جس پر بھی کھلا در اس کا

    وہ مسافر اسے ہر سمت سے برباد کرے

    اپنے قاتل کی ذہانت سے پریشان ہوں میں

    روز اِک موت نئے طرز کی ایجاد کرے

    اتنا حیراں ہو مری بے طلبی کے آگے

    واقفس میں کوئی در خود میرا صیاد کرے

    سلب بینائی کے احکام ملے ہیں جو کبھی

    روشنی چھونے کی خواہش کوئی شب زاد کرے

    سوچ رکھنا بھی جرائم میں ہے شامل اب تو

    وہی معصوم ہے ہر بات پہ جو صاد کرے

    جب لہو بول پڑے اس کی گواہی کے خلاف

    قاضی شہر کچھ اس بات میں ارشاد کرے

    اس کی مٹھی میں بہت روز رہا میرا وجود

    میرے ساحر سے کہو اب مجھے آزاد کرے
     
  11. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی شئیرنگ کے لیے درست لڑی نہیں ہے
    راجا کا سر لکڑہارے کے جسم کے ساتھ جوڑ رہے ہو اپنی حکایات کے مطابق جو دوسری لڑی میں ہندو حکایت سنائی تھی
     

Share This Page