1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہندوستانی شعراء اور ادیب (شاعری نظمیں اور افسانے)

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از نثار احمد خان, ‏4 ستمبر 2007۔

  1. نثار احمد خان
    آف لائن

    نثار احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جولائی 2006
    پیغامات:
    4
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    غزل روءف صادق ( بیڑ ، مہاراشٹرا، انڈیا) 9373774619 91

    حسرت و یاس کہاں دل میں ٹھہرنے والے
    زرد پتے ہیں ہواوءں میں بکھرنے والے

    چاند سورج کو ہتھیلی پہ ہماری رکھ دو
    اپنے وعدے سے نہیں ہم تو مکرنے والے

    شدت کرب کی سرخی بھی نمایاں کردیں
    خون لمحات کی تصویر میں بھرے والے

    اپنی انکھوں کے چراغوں کو جلائےرکھنا
    صبح امید کے منظر ہیں ابھرنے والے

    پھر تحفظ کی نگاہوں میں ہے دل کا کعبہ
    پھر ابابیل کے لشکر ہیں اترنے والے

    فکر و احساس کے ائینے ذرا چمکا دو
    زندگی کے ہیں خط و خال سنورنے والے

    پھر کوئی چوٹ مرے دل کی ہوئی ہے بیدار
    پیکر صبط کے شیشے ہیں بکھرنے والے

    ---------------------
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم نثار احمد خان بھائی ۔

    ہماری اردو پر خوش آمدید۔۔۔

    واہ بھئی واہ۔ بہت ہی عمدہ کلام ہے۔ بہت زبردست انتخاب ہے۔

    لیکن آپ اعلانات کی لڑی کی بجائے “اردو شاعری“ کی لڑی میں پوسٹ کریں تو زیادہ اچھا ہے۔

    ایک بارپھر اتنی اچھی انٹری پر مبارکباد قبول فرمائیں۔
     
  3. نثار احمد خان
    آف لائن

    نثار احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جولائی 2006
    پیغامات:
    4
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شکریہ جناب

    بھائی نعیم رضا !
    اسلام علیکم ، اپکا بہت شکریہ ،اپ کو روءف صادق کا کلام پسند ایا۔ اپکی یہ بات درست ہے کہ اسکو “ اردو شاعری “ میں ہونا چاہیے تھا،یہ میری غلطی سے ہیاں پوسٹ ہو گیا، اب اسکو میں نے دوبارہ “ اردو شاعری “ میں پوسٹ کر دیا ہے۔
    ایک بار پھر میری اور روءف صادق ( جو کہ مبارکباد کے اصل مستحق ہیں ) کی جانب سے اپکا بہت بہت شکریہ۔
    امید کہ ملاقات ہوتی رہے گی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں