1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہم اور ہوا

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سموکر, ‏8 ستمبر 2006۔

  1. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    گھاٹ گھاٹ کا پانی پینا
    میری بھی تقدیر رہا ہے
    تم نے بھی دنیا دیکھی ہے

    پھر بھی جب ہم ملتے ہیں
    بچوں جیسی مصوم باتیں کرتے ہیں

    تم کہتی ہو
    آج سے پہلے تیرے جیسا کوئی نہیں تھا

    میں کہتا ہوں
    میں نے تجھ کو ہر چہرے میں تلاش کیا ہے

    تم کہتی ہو
    مرا دل دوشیزہ دھرتی جیسا ہے

    میں کہتا ہوں
    میں اس دوشیزہ دھرتی کی پہلی بارش ہوں

    لیکن ہوا ہم پہ ہنستی ہے
    پیار سے آ کے پلٹ جاتی ہے
    اور کہتی ہے
    میں بھی پہلی بار چلی ہوں​
     
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    خوب! سموکر جی!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں