1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہم آہ بھی بھرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام

Discussion in 'اردو شاعری' started by شہباز حسین رضوی, May 2, 2013.

  1. شہباز حسین رضوی
    Offline

    شہباز حسین رضوی ممبر

    Joined:
    Apr 1, 2013
    Messages:
    839
    Likes Received:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    ہم آہ بھی بھرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
    وہ قتل بھی کرتے ہیں ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
     
  2. مناپہلوان
    Offline

    مناپہلوان مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Dec 8, 2012
    Messages:
    1,717
    Likes Received:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
     
  3. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ اردو شاعری کی کون سی صنف ہے
     
  4. مناپہلوان
    Offline

    مناپہلوان مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Dec 8, 2012
    Messages:
    1,717
    Likes Received:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    ہم آہ بھی کرتےہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
    تم قتل بھی کرتے ہو تو چرچا نہیں ہوتا

    یہ صنعتِ مقابلہ کا حامل شعر ہے

    صنعتِ مقابلہ میں سب سے بہترین شعر مجھے آج تک اعلیٰ حضرت کا ہی مل سکا ہے
    وہ شعر ہے(اس پر میرے استاذ صاحب نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر دونوں مصرعوں کے درمیان تقریبا 70 نکات کا تقابل کیا تھا)

    حسنِ یوسف پہ کٹیں مصرمیں انگشتِ زناں
    سر کٹاتے ہیں تیرے نام پہ مردانِ عرب

    شاید کسی اور صنعت کا بھی متحمل ہو، آصف احمد بھٹی صاحب اس پر شاید بہتر روشنی ڈال سکیں
    تھوڑی سی تبدیلی کرکے اس کو صنعتِ ترصیع میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے، اگر اس طرح کا ہوتا
    ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام
    تم قتل بھی کرتے ہو تو رہ جاتے ہو گمنام
     
  5. مناپہلوان
    Offline

    مناپہلوان مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Dec 8, 2012
    Messages:
    1,717
    Likes Received:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    ہم آہ بھی کرتےہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
    تم قتل بھی کرتے ہو تو چرچا نہیں ہوتا

    یہ صنعتِ مقابلہ کا حامل شعر ہے

    صنعتِ مقابلہ میں سب سے بہترین شعر مجھے آج تک اعلیٰ حضرت کا ہی مل سکا ہے
    وہ شعر ہے(اس پر میرے استاذ صاحب نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر دونوں مصرعوں کے درمیان تقریبا 70 نکات کا تقابل کیا تھا)

    حسنِ یوسف پہ کٹیں مصرمیں انگشتِ زناں
    سر کٹاتے ہیں تیرے نام پہ مردانِ عرب

    شاید کسی اور صنعت کا بھی متحمل ہو، آصف احمد بھٹی صاحب اس پر شاید بہتر روشنی ڈال سکیں
    تھوڑی سی تبدیلی کرکے اس کو صنعتِ ترصیع میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے، اگر اس طرح کا ہوتا
    ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام
    تم قتل بھی کرتے ہو تو رہ جاتے ہو گمنام
     
  6. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ! دو مصرعوں کے بین ستر نکات کا تقابل ۔

    شاعر حضرات واقعی کوزے میں دریا بلکہ سمندر بند کر لینے کا ہنر جانتے ہیں ۔
     
  7. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    تو پہلوان جی پہلوانی کے ساتھ ساتھ شاعری کے ساتھ بھی دو دو ہاتھ کرتے ہیں
     
    مناپہلوان likes this.
  8. مناپہلوان
    Offline

    مناپہلوان مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Dec 8, 2012
    Messages:
    1,717
    Likes Received:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے اپنے استاذ صاحب کی بات کی ہے
     
    پاکستانی55 likes this.
  9. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب شہباز حسین رضوی جی!
    آپ کی طرف سے اچھے اشعار پڑھنے کو ملتے ہیں۔ آپ ایک کام کریں۔ اپنے پسندیدہ اشعار کی ایک الگ سے لڑی بنا لیں اور اس میں وقتا فوقتا اشعار پوسٹ کرتے رہا کریں۔ اس طرح آپ کے پسندیدہ اشعار ایک جگہ اکٹھے ہو جائیں گے اور دوستوں کو ڈھونڈنے اور پڑھنے میں آسانی رہے گی۔ دوسری بات کہ کوشش کیا کریں عنوان اور مواد اردو میں ہو۔ ابھی اس شعر اور لڑی کے عنوان کو میں نے اردو میں منتقل کر دیا ہے ۔ اگر اردو لکھنے کے حوالے سے کچھ مشکل ہے تو یہاں بیان کریں ان شاءاللہ آپ کی رہنمائی کی جائے گی۔
    باقی شیئرنگ کا سلسلہ جاری رکھیے گا :)
    بہت شکریہ
    خوش رہیں
     
  10. مناپہلوان
    Offline

    مناپہلوان مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Dec 8, 2012
    Messages:
    1,717
    Likes Received:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جی واقعی 70 نکات کا تقابل تھا، یعنی 70 وجوہات اس شعر میں ایسی پوشیدہ ہیں جن سے حضرت یوسف علیہ السلام پر حضور تاجدارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ ، فیض گنجینہ، صاحب معطر و معنبر پسینہ :drood: کی افضلیت ثابت ہوتی ہے،

    لیکن یہاں میں نے اور تایا جی نے آپ کو سوال کے جواب کےلئے مدعو کیا تھا۔ کہ اس میں کون سی صنعاتِ شاعری استعمال ہوئی ہیں؟
     

Share This Page