1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہمیں لڑوانے کی سازش ہو رہی ہے

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by انجم رشید, Apr 14, 2009.

  1. انجم رشید
    Offline

    انجم رشید ممبر

    Joined:
    Feb 27, 2009
    Messages:
    1,681
    Likes Received:
    1
    :salam:
    دو دن پہلے ایک بھائی کا فون آیا تو اس نے بتایا کہ اسلام آباد میں پشتو بولنے والوں کی پکڑ دھکڑ ہو رہی اللہ معاف کرے یہ کیا ہو رہا ہے پیارے وطن میں
    میرے پیارے بہنوں اور بھائیو معزز خواتین و حضرات یہ ایک سازش ہو رہی ہے ہمیں لڑوانے کی ہمیں ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کیا ہر پشتو بولنے والا دہشت گرد ہے اللہ ہمیں معاف کرے ہمیں تو یہ بھی معلوم نہیں کہ دہشت گرد ہیں کون پھر ایسا الزام ہر پشتو بولنے والے پر کیوں ایسا لگتا ہے کہ صدر صاحب ایک گہری سازش کر رہے ہیں ان کو شاید یہ پسند نہیں کے پٹھان اور پنجابی بھائی بھائی ہیں ۔
    میں جب یہ سنا کہ شانگلہ کو طالبان نے سنبھا ل لیا ہے تو بہت حیران ہوا میں وہاں سے گزرا تھا اور ان لوگوں کا خلوص دیکھا تھا سوات کے لوگ بھی بہت مہمان نواز ہیں تو یہ سب سن کر دکھ ہوا کہ الزام ان پر آرہا ہے حالنکہ ان دہشت گردوں کا ان سے دور کا واسطہ بھی نہیں پھر کیا یہ ظلم نہیں کہ ہر پشتو بولنے والے پر الزام لگا دیا جائے ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ اپنی کرسی کے لیے ہم بھائیوں کو لڑوایا ایک نے مہاجر سندھی کا نعرہ لگایا دوسرے نے پنجاب کا میں یہاں ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں اگر سندھیوں کا سندھ ہے پنجابیوں کا پنجاب بلوچیوں کا بلوچستان تو پھر پختونوں کا پختونستان کیوں نہیں ہو سکتا سرحد تو انگریزوں کا دیا ہوا نام ہے ہمارے دلوں میں نفرتوں کے بیج بھوئے جا رہے ہیں یہ سازش بہت پرانی ہے اس کا مقصد وطن عزیز کے ٹکڑے کرنا ہے لیکن ہماری آنکھوں کی چربی ہمیں کچھ دیکھنے ہی نہیں دیتی ہم سب بھائی ہیں خواہ پختون ہو خواہ پنجابی ہو خواہ سندھی ہو خواہ بلوچی ہو خواہ مہاجر ہو سب نے وطن عزیز کے لیے قربانیاں دی ہیں لیکن ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ ہمیں لڑوایا ہے ایک ہی ملک میں خوراک کی ضلح بندیاں صوبہ بندیاں یہ کیا ہے کیا اس سے دوسرے صوبوں میں مرحومیاں پیدا نہیں ہوں گی پنجاب حکومت کو کیا حق حاصل ہے کہ وہ آٹا بند کر دے بلوچستان حکومت کو کیا حق ہے کہ گیس بند کر دے
    میرے بہنوں اور بھائیو معزز خواتین ؤ حضرات ہمیں اپنی آنکھیں کھولنی پڑیں گی اور ان سازشیوں کا مقابلہ کرنا ہو گا
    اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں ہم سب پنجابی ہیں سندھی ہیں بلوچ ہیں پختون ہیں بہاری ہیں مہاجر ہیں ہم ایک ہیں
    پاکستان پایندہ باد
     
  2. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22
    اللہ ہی رحم کرے میرے پیارے ملک پہ! آمین

    ہم بچاتے ہی رہے دیمک سے اپنا گھر مگر
    چند کیڑے کرسیوں کے ملک سارا کھا گئے!!!
     
  3. انجم رشید
    Offline

    انجم رشید ممبر

    Joined:
    Feb 27, 2009
    Messages:
    1,681
    Likes Received:
    1
    آمین بہت خوب محترمہ مسز مرزا
     
  4. بےمثال
    Offline

    بےمثال ممبر

    Joined:
    Mar 7, 2009
    Messages:
    1,257
    Likes Received:
    0
    جزاک اللہ انجم بھائی جان
    بہت خوب لکھا جو بھی لکھا،اور بدقسمتی سے ہمارے ملک میں کچھ ایسا ہی ہو رہا ہے۔درخقیقت پاکستان مشترکہ قربانیوں سے بنا ہے،لیکن ہماری نئی نسل شائد یہ بھول گئی ہے کہ آج جن پشتو بولنے والوں‌کو دہشت گردوں کے ذمرے میں‌لانے کی کوشش کی جا رہی ہیں،وہی ماضی میں‌وطن عزیز کے رکھوالے رہے ہیں اور ہمیشہ آزادی کی چراغوں‌کو خون سے روشن کئے رکھا ہیں۔
    گن گن کر شروع ہو جاوں تو شاید رات بھیت جائے،لیکن ہم ان کے ایک بوند خون کا خساب بھی نہیں‌دے سکتے
    جن کو آزادی ورثہ میں‌ملی ہے انہیں‌کوئی خق نہیں‌کسی پشتو بولنے والے کو دہشت گرد کہنے کی،کہ چند موٹی بھر درندے ہم میں سے نہیں
    ہم نے غیرت ،خمیت اور بہادری سے ہر دشمن کا مقابلہ کیا ہے اور کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں
    ہماری پشتو شاعری کو گر دیکھے تو اس میں‌وطن عزیز کی خوشبو ہر باب سے آئے گی،چاہے وہ پشتو کا نامور شاعر ہو یا ایک ادنا سا شاعر

    زندگی کے ہر میدان اور ہر محفل میں‌ہم نے وطن عزیز کا دفاع کیا ہے
    آفغانستان والے غیور لیکن نئی نسل کے نادان لوگ پاکستان کے خلاف بکواس بکتھے ہیں‌تو ان کی سمجھ ہمیں‌ہی آتی ہیں اور ہم ہی ان کا دفاع کرتے ہیں
    پاکستان ہے تو ہم ہیں،پاکستان نہیں‌تو کچھ بھی نہیں

    خدا را،اللہ کا واسطہ ،اس کے خبیب کا واسطہ
    اپنے دلوں‌کے اندر اس بے جا نفرت کو نکال پھینک دیں۔ورنہ اس کے بہت خراب نتائچ نکلے گے ،کیونکہ دشمن ہماری شہ رگ کاٹنے پر تلا ہوا ہے،ہوش کے ناخن لو
    اور اپنے بھائیوں‌کو پہچاننے سے انکار مت کریں‌خدا را

    جس کسی کو بھی اپنے وطن سے پیار ہے،وہ یہاں‌ضرور اپنی رائے کا اظہار کریں اور ایک ریکویسٹ‌کہ اپنے آس پاس رہنے والے ساتھیوں اور فیملی ممبرز کے ساتھ اس مسلے کو اٹھائے کہ آیا وہ سب کیسے سوچھتے ہیں‌پوھتونوں‌‌کے بارے میں؟

    بہت شکریہ
    بے مثال
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ۔
    بےمثال بھائی ۔ کچھ دن پہلے میں نے ایک کلام لکھا تھا۔ جس میں سے ایک شعر یہ بھی تھا ۔

    مجھے تیغِ دشمناں نے سدا ایک جسم جانا
    میں نشترِ جہل سے، ٹکڑوں میں بٹ رہا ہوں​


    دشمن کی تلوار ہمیں ہمیشہ " ایک" سمجھ کر ہم پر وار کرتی ہے۔ وہ کبھی ہمیں نہ تو سندھی ، بلوچی، پنجابی ، پٹھان سمجھ کر مارتے ہیں۔ نہ ہی کبھی شیعہ، سنی، وہابی سمجھ کر۔ بلکہ وہ ہمیں صرف مسلمان اور پاکستانی سمجھ کر مارتے ہیں۔ البتہ ہماری جہالت، کم عقلی، حماقت ، منافقت، اور مفاد پرستی کہ ہم خود کو کبھی ایک جسم سمجھتے ہیں ، نہ ایک قوم، ایک کلمہ، ایک اللہ، ایک رسول :saw: ایک قرآن کو منانے والے، اتنی اکائیاں ہونے کے باوجود کبھی خود کو ایک نہیں کرتے۔ کوئی بھی داڑھی والا یا بنا داڑھی والا اچانک ہی ہمارا ہمدرد ، غمگسار بن کر آتا ہے (یا بھیجا جاتا ہے)‌ ۔ جو کبھی

    ۔۔۔ "پنجاب کی پگ کو داغ لگنے سے بچانے کی بات کرتا ہے"
    ۔۔۔ کبھی پختون کو سرخ انقلاب کی نوید سناتا ہے،
    ۔۔۔ کبھی اسلام آباد کی طاقت " سندھ " کو منتقل کرنے کا نعرہ لگاتا ہے
    ۔۔۔کبھی سنی شیعہ میں سے ایک کو کافر اور دوسرے کو غزوہء بدر و احد جیسے مسلمان قرار دیتا ہے
    ۔۔۔ کبھی "پاکستان کو قیام کو پچھلی صدی کی سب سے بڑی فاش غلطی قرار دیتا ہے "
    ۔۔۔ اور کبھی تو اپنی قبر بھی پاکستان میں‌بنوانا پسند نہیں‌کرتا

    ہم ایسی لاچار قوم ہیں (بلکہ قوم بھی ۔۔۔؟‌) کہ ان کے پیچھے مرے جاتے ہیں۔ ان کی خاطر جانیں دیتے ہیں۔ ان کی راہوں میں آنکھیں‌بچھاتے ہیں، ان کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ایسوں کو ووٹ کی طاقت دے کر اسمبلی میں‌بٹھاتے ہیں ۔ جب مجموعی حالت یہ ہوگی تو پھر ملک کے ساتھ بھی یہی کچھ ہوگا جو ہو رہا ہے۔

    اور جو ہونے جارہا ہے۔ خدا کرے وہ نہ ہو جو دشمن منصوبہ بندی کیے بیٹھے ہیں۔
    ہمیں خود بھی جاگنے کی ضرورت ہے، اوروں کو بھی جگانے کی ضرورت ہے۔ اور مل کر ، متحد ہو کر، ہر دوسرے کلمہ گو کو مسلمان سمجھنے اور دوسرے پاکستانی کو اپنے ہم وطن سمجھنے کی ضرورت ہے۔ جب تک ہم اس سوچ کی " ناگزیریت " کا احساس کرکے اسے اپنا نہیں لیتے۔ ہمارے " ایک " ہونے کی منزل میسر آنا بہت مشکل ہے۔

    اللہ کریم ہمارے دلوں میں کشائش عطا فرمائے۔ اور ایک دوسرے کو برداشت کرکے متحد ہونے کی توفیق دے۔
    اور ہمیں پارہ پارہ کرنے والے دوست نما دشمنوں کو پہچان کر انہیں‌مسترد کرنے اور انکی جگہ ، اہل، لائق، محبت و اخوت کے پیغامبر راہنماؤں کی حمایت کرنے اور انکے ساتھ چلنے کی توفیق دے۔ آمین
     
  6. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22
    بجا فرمایا

    آمین ثم آمین
     
  7. انجم رشید
    Offline

    انجم رشید ممبر

    Joined:
    Feb 27, 2009
    Messages:
    1,681
    Likes Received:
    1
    آمین ثم آمین بہت شکریہ بے مثال بھائی اور نعیم بھائی
     
  8. نور
    Offline

    نور ممبر

    Joined:
    Jun 21, 2007
    Messages:
    4,021
    Likes Received:
    22
    السلام علیکم۔ جناب انجم رشید، جناب بےمثال اور جناب نعیم صاحب۔
    آپ سب کی تحریروں سے دردِ دل کا واضح اظہار ہوتا ہے۔ خاص طور پر نعیم صاحب نے جس طرح حقائق کا تجزیہ کیا ہے۔
    وہ متاثر کن ہے۔
    بےمثال بھائی نے بھی جس حب الوطنی کا اظہار کیا ۔ وہ پڑھ کر دل غمگین ہوگیا کہ جب ہم عوام اپنے ملک سے اتنا پیار کرتے ہیں تو وہ مفاد پرست عناصر کونسے ہیں جو ہمیں لڑواتے ہیں ؟

    خدا تعالی ہمارے ملک کو سلامت رکھے۔ آمین
     
  9. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    ایسا ہورہا ہے کہ پختونوں کو افغانیوں کے نام پرپاکستان سے نکالا جارہا ہے۔

    ایسا کچھ کراچی میں بھی سنا ہے۔

    یہی وہ افغانی تھے جن کے شناختی کارڈ ہمارے سیاستدانوں نے ووٹ پکے کرنے کے لئے بنائے تھے۔ اب وہی انہیں باہر نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
     
  10. انجم رشید
    Offline

    انجم رشید ممبر

    Joined:
    Feb 27, 2009
    Messages:
    1,681
    Likes Received:
    1
    :salam:
    حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ نور جی
     
  11. زرداری
    Offline

    زرداری ممبر

    Joined:
    Oct 12, 2008
    Messages:
    263
    Likes Received:
    12
    ہم یہ دیکھنے آئے ہیں کہ یہاں‌پر مابدلوت کی شان میں قصیدہ سرائی تو نہیں‌کی جارہی ؟ :horse:
     
  12. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جی زرداری صاحب۔ مسزمرزا بہنا نے تھوڑی سی قصیدہ گئی کی تھی ۔۔۔

     
  13. بےمثال
    Offline

    بےمثال ممبر

    Joined:
    Mar 7, 2009
    Messages:
    1,257
    Likes Received:
    0
    آپ سب دوستوں‌اور ساتھیوں‌کا بہت شکریہ کہ آپ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا
    مجھے بہت خوشی ہوئی نعیم بھائی کے خقایق دینے پر،سچ ہے نعیم بھائی،یہی مدعا ہے ہمارا،ہم ایک ہی ہیں اور ہمیں‌جاگنا ہوگا۔ورنہ دشمن شب خون مارنے والا ہے
    اللہ ہماری حفاظت فرمائے
    آمین
     
  14. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بےمثال بھائی ۔ آپ کی محبتوں کا شکریہ ۔
    دردِ دل کے پھوڑے ہیں۔ جو کبھی کبھی رِس پڑتے ہیں تو کچھ الفاظ دل کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے یہاں لکھ دیتا ہوں۔
    ورنہ تو صرف اللہ پاک کی بارگاہ میں صرف دعا ہی کرنے کے قابل ہیں کہ ہمارے ملک کو سلامت رکھے اور اندرونی بیرونی دشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔
    اور ہم سب کو بطور قوم خیر و شر کی پہچان نصیب فرمائے۔ آمین
     
  15. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں لڑوانے کی سازش اسی دن شروع ہوگئی تھی جس دن نائن الیون کا واقعہ ہوا اور امریکہ نے افغانستان پر یلغار کردی۔ اس کے بعد مشرف نے فرمایا کہ اسامہ قبائلی علاقوں میں ہے تو امریکہ کی جنگ کا رخ قبائلی علاقوں کی طرف چلاگیا۔ اگر کل کو ہمارے نادان مشیرداخلہ کہہ دیتے ہیں کہ اسامہ پنجاب میں ہے تو امریکہ کی توجہ پنجاب کی طرف ہوجائے گی۔

    میری نظر میں سوات معاہدہ امن قائم کرنے کی حد تک تو ٹھیک تھا لیکن ہم نے سوات کی شکل میں طالبان کو ایک پلیٹ فارم دے دیا ہے جہاں وہ اپنی حکمت عملی تیار کرسکتے ہیں اور دوسرا صوفی محمد کے بیانات بھی لڑوانے کی سازش ہوسکتی ہیں کہ نظام عدل کو نہ ماننے والے غیرمسلم ہیں اور موجودہ پاکستانی حکومت اور آئین غیر شرعی ہے۔ میں سمجھتاہوں‌کہ صوفی محمد نے لڑائی کی پہلی بنیاد رکھ دی ہے آگے اللہ خیر کرے۔ کیونکہ ہمارے پاس بے وقوفوں اور نااہلوں کی کمی نہیں ہے جن میں رحمان ملک پہلے نمبر ہیں۔
     
  16. وسیم
    Offline

    وسیم ممبر

    Joined:
    Jan 30, 2007
    Messages:
    953
    Likes Received:
    43
    بالکل درست فرمایا بےباک بھائی ۔
    ہمیں لڑوانے کی سازشیں تو خیر ہر دور میں‌ہوتی رہی ہیں۔ بالخصوص ضیاء الحق کے اسلامی مارشل لاء میں جس طرح شدت پسندوں، انتہا پسندوں اور مذہبی فرقہ پرستوں کو محض اپنا اقتدار لمبا کرنے کے لیے جس قدر کھل دی گئی ۔ اس سے پہلے کبھی ایسا نہ ہوا تھا۔ پھر اسی دور میں سرحد بھر میں ایک مخصوص فرقے کے مدرسہ جات کھول کر مخصوص قسم کے طلباء مجاہدین تیار کیے گئے۔ اسلحہ ہمیں امریکہ سے بھرپور مل رہا تھا چنانچہ کلاشنکوف سے لے کر راکٹ لانچر تک آٹے دال کے بھاؤ دستیاب ہوتے چلے گئے اور یوں قوم کے ہر فرد کے پاس اسلحہ آتا چلا گیا۔ مساجد کے تہہ خانوں کو اسلحہ ڈپو کے طور پر استعمال کیا جانے لگا اور مخالف فرقہوں پر کفر و شرک کے فتوے سرِ عام لگنا شروع ہوگئے۔ دونوں طرف سے قتل و غارت گری شروع ہوئی ۔ عدم برداشت کا ماحول پیدا ہوا۔ عوام الناس کے اندر شدت پسندی آئی ۔ پھر بہن -بھائی کے جمہوری دور میں بھی ہر مخالف کو ڈرانے دھمکانے یا راہ سے ہٹانے کے لیے ایسے ہی " مجاہدین " سے جہاد کروایا جاتا رہا۔
    رہی سہی کسر حضرت بابا مشرف نے پوری کر دی ۔ ملک کو غلامی کی آخری حدوں سے روشناس کروا کے ملک بھر میں امریکی مداخلت کو چند ملین ڈالرز کے عوض یقینی بنایا ۔
    اور اب زرداری حکومت تو سمجھ لیجئے کہ ہے ہی امریکہ کی ۔ اور پھر یہ بےوقوف بھی ہیں۔ جاہل اور ان پڑھ ، اور بےضمیر و مفاد پرست ۔
    پاکستان توڑنے کا جو منصوبہ امریکہ نے 2020 تک بنایا تھا ۔ اگر یہی ٹولہ حکمران رہا تو شاید اگلے دو تین سال میں وہ منزل امریکہ کو (خاکم بدہن)‌مل جائے۔

    خدا تعالی ہمیں شعور عطا کر دے۔ اور ہمیں سینہ سپر ہو کر دشمن سے مقابلے کا حوصلہ دے دے۔ آمین
     
  17. نیلو
    Offline

    نیلو ممبر

    Joined:
    Apr 8, 2009
    Messages:
    1,399
    Likes Received:
    1
    وسیم صاحب ۔ آپ نے تو مختصر پیرائے میں پاکستان کی آدھی ہسٹری بیان کر ڈالی۔ :mashallah:
     
  18. بےمثال
    Offline

    بےمثال ممبر

    Joined:
    Mar 7, 2009
    Messages:
    1,257
    Likes Received:
    0
    آمین،بہت خوب وسیم بھائی،یہی باتیں ایک اور لڑی میں میں بیان کر چکا ہوں،یہی سچ ہے میرے بھائی،آپ نے بے حد سلیقے سے اس حقیقت کو بیان کیا ہے
    شکریہ وسیم بھائی
     
  19. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔
    ماشاءاللہ وسیم بھائی ۔ بہت خوب تحریر ہے۔
    مختصر لیکن جامع۔ اور بقول نیلو صاحبہ ۔ مختصر پیرائے میں آدھی تاریخ بیان کر ڈالی۔
     
  20. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    Joined:
    Jan 5, 2009
    Messages:
    2,457
    Likes Received:
    15
    میں‌صرف اتنا کہوں گا کہ ہمیں استعمال کیا جارہا ہے شاید ہمیں‌معلوم نہیں ہے۔
    مثال کے طور پر ماضی میں‌بھی صیہونی کھیل میں ضیاء الحق، پرویز مشرف کو استعمال کیا گیا جس کے ردعمل میں بہت سے لوگ اس کھیل میں ملوث ہوگئے جس میں علماء، مجاہدین، سیاسی جماعتیں، عوام، بیوروکریسی شامل ہے۔ آج اگر ہم کہتے ہیں‌کہ زرداری کو استعمال کیا جارہا ہے تو اس میں صوفی محمد، طالبان، ن لیگ، ایم کیو ایم، عوام، دیگر سیاسی جماعتیں اور بہت سے عناصر جانے انجانے میں شامل ہوگئے ہیں
     

Share This Page