1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری وہ اب زندگانی نہیں ہے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏15 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بہزاد لکھنوی
    ہماری وہ اب زندگانی نہیں ہے
    جوانی میں کیف جوانی نہیں ہے
    جو آنکھوں سے بہتا ہے اشکوں کی صورت
    یہ پانی حقیقت میں پانی نہیں ہے
    طبیعت ہے بے رنگ آنکھیں افسردہ
    جوانی کے دن ہیں جوانی نہیں ہے
    غم جاوداں دے مجھے دینے والے
    غم ہجر تو جاودانی نہیں ہے
    غم ہجر آ تجھ کو میں سینے میں رکھ لوں
    مقدر میں اب شادمانی نہیں ہے
    میں بہزاد گو ہوں شکار محبت
    مرے پاس کوئی نشانی نہیں ہے​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں