1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری اردو کے ساتھیوں کا '' مقام محمود '' تک سفر

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از عطاءالرحمن منگلوری, ‏3 جون 2013۔

  1. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    سفرنامہ لکھ ہی چکا تھا کہ بجلی چلی گئی اور میری محنت سے لکھی گئی تحریر کا یوں صفایا کر گئی جس طرح کل بزم خیال بھائی کے ہاں ماکولات و مشروبات کا صفایا ہو رہا تھا۔اب تو مختصر سا ہی لکھوں گا کیوں کہ جب سے کی بورڈ ہاتھ میں آیا ہے تب سے ایک ایک حرف تلاش کر کے لکھتا ہوں۔قلم سے رفتار جتنی تیز تھی اب اتنی ہی کم ہو گئی،شاید مکافات عمل ہے۔
    کل کی بات ہے،صرف اور صرف اپنی پیاری زبان اردو کے رشتہ و تعلق کی بنا پر پورے ملک سے آئے ہوئے''ہماری اردو'' کے دوستوں سے ملاقات ہوئی۔بہت کچھ سیکھا ، بہت کچھ پایا۔یہ ملاقات بزم خیال بھائی کے دولت خانہ پر ہوئی جہاں پر وہ ِ؛ فطرت کے مقاصد کی کرتا ہے نگہبانی۔۔۔ کے مصداق بہت عمدہ سادہ اور کھلی فضاؤں میں دوستوں کے استقبال کے لئے پہلے سے موجود تھے۔ایک ایک کر کے ساتھی پہنچتے گئے۔راقم منور چشتی بھائی کی راہنمائی میں قدرے پہلے پہنچ گیا تھا جس کی وجہ سے ہر آنے والے مہمان کے ساتھ۔۔۔۔
    بزم خیال بھائی بحریہ ٹاون کے سامنےروایتی انداز میں رہتے ہیں اور وقت کےحاتم طائی ہیں۔انہوں نے مہمانوں کی خاطر مدارت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔پلایا، کھلایا اور نہلایا بھی۔محروم رہ جانے والے دوستوں کی حسرت کا خیال نہ ہوتا تو میں لحم طیور،پھلوں کے بادشاہ،لسی اور دیگر ماکولات و مشروبات کا ذکر ضرور کرتا۔بزم خیال بھائی کی باتیں بھی ماشاءاللہ بہت پختہ اور جچی تلی بلکہ یوں کہا جائے کہ بھٹے میں پکی ہوئی لگتی تھیں۔جنکی وجہ سے نازک مزاج دوست گرمی جذبات پہ قابو نہ رکھ سکے اور تالاب میں کودنا شروع ہوگئے۔ پانی کی سطح کافی بلند تھی،بہت لطف اندوز ہوئے۔جب کہ ہارون رشید بھائی کو تالاب کی تنگی کا گلہ تھا، واصف بھائی کیمرے کی آنکھ سےدیکھتے رہ گئے،میں اور اختر بھائی سفید پوشی یا ڈھلتی ہوئی جوانی کے چکر میں محض تاڑ کر ٹھنڈک کا احساس حاصل کرتے رہے۔
    علمی، ادبی اور اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے حوالے سے کیا گفتگو ہوئی؟اگر یہ بھی بتانا شروع کردوں تو بجلی دوبارہ میری محنت پر پانی پھیر دے گی۔اس لئے پھر سہی۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس بے لوث اور ًمخلص ٹیم کو اردو زبان کے فروغ کا ذریعہ بنائے۔
    آج پاکستانی قوم غیروں کی زبان پہ فخر محسوس کرتی ہے اور یہ چیز قوموں کی تباہی کا پیش خیمہ ہوا کرتی ہے۔
    کوا چلا ہنس کی چال------اور اپنی بھی بھول گیا
     
    اویس سلیم لون، محبوب خان، بزم خیال اور 9 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ عطا الرحمن بھائی۔ یہ تحریرمیری نظر سے پہلے نہیں گزری کیونکہ روداد عموما ملاقات والی لڑی میں ہی لکھنے کا رواج ہے۔ تاخیر کے لیے معذرت۔
     
    بزم خیال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ تحریر ہے منگلوری بھائی۔ مجھے فخر ہے کہ میں ہماری اردو کا حصہ ہوں جہاں بہت اچھا لکھنے والے اور محبت کرنے والے مہربان دوست ہیں۔
     
    محبوب خان اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ،یہ تحریرسہوا دوسری لڑی میں لکھی گئی اور کسی ممبر کو ٹیگ کرنا مجھے ابھی آتا نہیں۔
     
    بزم خیال، محبوب خان اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ،آپ نے حوصلہ افزائی کی----دراصل پہلی تحریر بجلی اپنے ساتھ لے اڑی،دوبارہ تو بس تڑکا سا لگایا کہ تحریر ضائع ہوگئی ہے تو مہک ہی رہ جائے۔
     
    پاکستانی55 اور واصف حسین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ٹیگ کرنا بہت آسان ہے۔ کسی بھی صارف کا نام لکھنے سے پہلے @ کا نشان لگا دیں۔ مثلا @عطاء الرحمن
    اوپر والا ٹیگ نہیں ہوا کیونکہ میں نے آپ کا پورا رکنیتی نام نہیں لکھا۔ اگر لکھا ہوتا تو یوں نظر آتا۔ عطاءالرحمن منگلوری
     
  7. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    عطاء بھائی۔۔۔۔بہت خوب۔۔۔۔بجلی سے گلے بھی خوب کیے اور روداد میں زور قلم اس سے بھی زیادہ ۔۔۔۔۔ سو خوب رہا۔۔۔داد قبول ہو۔ ۔۔۔ واصف بھائی کا شکریہ کہ یہاں تک پہنچنے میں رہنمائی کی۔۔۔۔ورنہ یہاں تک پہنچتے پہنچتے ممکن ہے عرصہ گزر جاتا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں