1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری اردو کی اطلاعاتی ای میل کیسے پڑھیں؟

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از شیرافضل خان, ‏24 نومبر 2006۔

  1. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ہاٹ میل کے لئے اردوفونٹ کی ضرورت

    اسلام و علیکم!
    میں “ہماری اُردو“پر نو وارد ہوں اور “ہماری اُردو“ سے جو اطلاعاتی پیغامات میرے “ھاٹ میل “ پر موصول ہوتے ہیں وہ شایدضرورت کے مطابق فونٹ نہ ہونے کی وجہ سے نا قابلِ فہم ہوتے ہیں۔برائے مہربانی اس سلسلے میں میری راہنمائی فرمائیے۔میں اب تک ملنے والے سب فونٹ آزما چکا ہوں۔
     
  2. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    Re: ہاٹ میل کے لئے اردوفونٹ کی ضرور

    آپ کا مسئلہ فونٹ نہیں ہے۔ دراصل ہاٹ میل اور یاہو یونیکوڈ اردو کو دکھانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ اس مقصد کے لئے جی میل استعمال کریں۔ اس میں اردو دکھانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ جن صارفین کا کھاتہ جی میل سے مربوط ہے انہیں اردو ای میلز بہترین طریقے سے موصول ہوتی اور دِکھتی ہیں۔

    ہماری اردو کا اطلاعاتی نظام اردو میں ہونے کے باوجود ہم نے یاہو اور ہاٹ میل وغیرہ کا خاص خیال رکھتے ہوئے اصل انگریزی پیغامات کو بھی برقرار رکھا ہے تاکہ یونیکوڈ کی صلاحیت نہ رکھنے والے صارفین کم از کم انگریزی تحریر پڑھ سکیں۔ جب تک پوری دنیا میں یونیکوڈ کو ڈیفالٹ معیار کی حیثیت میں تسلیم نہیں کر لیا جاتا یا جب تک phpBB میں ہٹمل ای میلز کا طریقہ کامیاب نہیں ہو جاتا، یہی ایک مناسب حل تھا سو اپنا لیا گیا۔ عموما دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ جی میل کھاتہ بنا لینے کے باوجود اردو میں ای میل کرنے سے کتراتے ہیں، حالانکہ جی میل سے جی میل اردو پیغامات آسانی سے بھیجے اور پڑھے جا سکتے ہیں۔ ہماری اردو سے جاری ہونے والی اردو ای میلز کے ذریعہ ای میل کی دنیا میں اردو کو متعارف کروانے کی ایک اچھی کوشش ہو رہی ہے۔

    اگر آپ ہاٹ میل کا استعمال جاری رکھتے ہوئے ہماری اردو کے اطلاعاتی نظام کی ای میلز پڑھنا چاہیں تو آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں view مینیو میں جائیں اور وہاں سے encoding میں سے unicode utf8 منتخب کر لیں۔

    وقتی طور پر آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اسی طرح فائر فاکس میں بھی ‌encoding کو unicode کر کے آپ اردو تحریر پڑھ سکتے ہیں۔ تاہم اس مسئلے کا مستقل حل جی میل کا استعمال ہی ہو سکتا ہے۔
     
  3. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    اردو میں ای میل کیسے پڑھی جا سکتی

    ھما جی!
    راہنمائ کیلیے آپ کا بہت شکر گزار ہوں۔ براہ مہربانی یہ بھی بتائیے گا کہ جی میل اکاؤنٹ کس طرح کھولاجا میں کوشش کرچکا ہوں لیکن کامیابی نہیں ملی۔اس کے لئے مجھے کسی نے مدعونہیں کیا۔آپ ہی مدد فرمائیے۔
     
  4. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    Re: اردو میں ای میل کیسے پڑھی جا سک

    جی میل میں اکاؤنٹ کھولنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کو کسی دوست کی طرف سے مدعو کیا گیا ہو۔ چنانچہ آپ کو جی میل اکاؤنٹ کے لئے ایک دعوتی مراسلہ (انویٹیشن) بھیج دیا گیا ہے تاکہ آپ اس میں دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جی میل کا نیا اکاؤنٹ بنا سکیں۔
     
  5. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    حماد صاحب!
    اسلام وعلیکم
    جی میل اکاؤنٹ کھولنے میں تعاون کا بہت شکریہ۔
     
  6. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    اجی شکریہ تو آپ کو منہاجین بھائی کا ادا کرنا چاہیئے جنہوں نے میری درخواست پر آپ کو دعوتی ای میل ارسال کی چلو جی ان کا شکریہ میں ادا کر دیتا ہوں۔ بہت بہت شکریہ منہاجین بھائی :wink:
     
  7. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    جناب منہاجین صاحب کا شکریہ تو میں نے جی میل پر کھا تہ کھولتے ہی براہِ راست ادا کر دیا تھا۔بلکہ میں تو اُن کا اس لئے بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اُن کے ذریعے ہی میری رسائ “ھماری اُردو“ تک ہوئ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں