1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری اردو چوپال پر مبارکباد

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از جہانزیب, ‏26 جون 2006۔

  1. جہانزیب
    آف لائن

    جہانزیب ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    3
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میں نے ہماری اردو کی چوپال کا ذکر کافی دنوں پہلے سنا تھا مگر دیکھنے کا موقع آج مل رہا ہے، میں ہماری اردو کی ویب ٹیم کو اس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، خاص کر اس نئے سانچے کو اردو میں ڈھال کر بہت اچھا کام کیا ہے، اب اردو کی چوپالیں بھی مختلف رنگوں کے امتزاج میں ملیں گی، ایک دفعہ پھر سب کو مبارکباد
     
  2. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    بہت بہت شکریہ جہانزیب بھائی۔ آپ کی تشریف آوری اور حوصلہ افزائی سے ہمیں دلی خوشی ہوئی۔ میری بڑے عرصے سے یہ خواہش تھی کہ ہماری اردو کو ایک خاص سطح تک ڈویلپ کر لینے کے بعد اس کام کا آغاز کرنے والوں کو یہاں مدعو کروں۔ یعنی آپ، منہاجین، قدیر، شاکر اور بعد ازاں نبیل، زکریا اور آصف۔ اگر میں غلطی پر نہیں تو شاید یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اردو ترجمہ اور دیگر ضروری تیکنیکی لوازمات کے ساتھ پی ایچ پی بی بی کو مکمل طور پر اردو کے سانچے میں ڈھالا ہے۔ منہاجین تو پہلے سے ہمارے صارف ہیں، باقیوں کو عنقریب دعوت دے دی جائے گی۔ ہمیں آپ کے مفید مشوروں کا انتظار رہے گا۔

    'ہماری اردو' چار اعتبار سے دوسری تمام یونیکوڈ اردو چوپالوں سے منفرد ہے:

    1- اردو ترجمہ (لینگ فائلز اور ای میل فائلز)
    2- اردو الائمنٹ اور جسٹیفیکیشن
    3- ظاہری رنگ روپ
    4- چند خوبصورت موڈز (موڈز کی فہرست ملاحظہ ہو۔)

    ہماری پہلے دن سے یہ کوشش ہے کہ نئے لوگوں کو انٹرنیٹ پر اردو لکھنے پر آمادہ کیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے اردو محفل کے صارفین کو ہماری اردو کی طرف نہیں بلایا۔ الحمدللہ اس میں ہمیں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے۔ یہاں کی اکثریت نے یہیں آ کر اردو لکھنی سیکھی ہے۔ (اردو محفل کے صارفین کو متوجہ نہ کرنے کی وجہ سے ہی شاید اسے وہاں دوسری چوپالوں کی طرح سراہا نہیں گیا۔)

    میرا یہ خیال ہے، اور اگر دوسرے منتظمین (حماد، ثناء اور ع س ق) بھی اس سلسلے میں متفق ہوں تو، اب ہمیں اردو محفل کے عام صارفین کو بھی کم از کم ایک بار یہاں آنے کی دعوت ضرور دے دینی چاہیئے۔
     
  3. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    جہانزیب بھائی! خوش آمدید۔

    یہ ہما جی نے آپ کو ایسا کیا کہہ دیا کہ آپ نے پھر سے چکر ہی نہیں لگایا۔ سب یہ کہہ رہے ہیں کہ ضرور ہما نے ہی کچھ ایسا ویسا کہا ہو گا، جس سے جہانزیب نے دوبارہ ادھر کا رخ نہیں کیا۔ اور ہما بیچاری اپنی صفائیاں پیش کرتے نہیں تھکتی۔

    محترم! آپ کی مبارکباد دیکھ کر ہمارا دل اتنا خوش ہوا تھا کہ آپ اندازہ نہیں کر سکتے۔ تو پلیز اب دل مت توڑیئے اور گاہے گاہے تشریف لاتے رہیئے گا۔ بڑی نوازش ہو گی۔
     
  4. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    ہما جی! مجھے آپ کے خیالات سے اتفاق ہے۔
     
  5. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    یہ اچھی بات ہے آپ اپنا حلقہ اثر قائم کیجیے۔ مگر جب بات اردو کمپیوٹنگ کی ہوتو اردو ویب کو نہ بھولیے گا ہمیں آپ کے ساتھ مل کر کام کرکے خوشی محسوس ہوگی۔
    اصل میں ہم نہیں‌ چاہتے کہ اردو کمپیوٹنگ کے کام میں یکسانیت یا ڈبلیکیشن پیدا ہو۔
    مزید اردو ویب کے صارفین بس ایسے ہی آئیں گے ادھر آپ کی طرف۔ مبارک وغیرہ دینے۔اصل میں جولائی کی ایک کو اردو محفل اور اردو ویب ایک سال کی ہوگئی ہیں۔ اور وہاں ہی اتنا کام اور پیغامات ہوتے ہیں کہ بس وقت مشکل سے ہی نکلتا ہے کسی اور چیز کے لیے۔
    ہاں کسی بھی قسم کے تعاون کے لیے ہم سب بسرو چشم حاضر ہیں۔
     
  6. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    یکسانیت اور ڈبلیکیشن

    ہمارے نزدیک یونیکوڈ اردو چوپالوں میں اردو محفل کی اہمیت ماں کی سی ہے، تو بھلا اسے کوئی کیسے بھلا سکتا ہے!!!

    یکسانیت اور ڈبلیکیشن کی بھی خوب ٹھہری۔ اردو محفل کے اردو دانوں پر بڑے احسانات ہیں۔ اردوکمپیوٹنگ کے کام میں معاونت فی الحال تو ہماری طرف سے شاید ممکن نہ ہو کہ ابھی ہمارا آغاز ہے اور پوری توجہ ادھر ضروری ہے۔ تاہم فی الحال phpBB کے ترجمہ کی نظرثانی اور خاص طور پر ای میل فائلوں کا ترجمہ پیش کریں گے تاکہ اردو محفل پر بھی کام آوے۔

    رہی بات اردو محفل کے صارفین کے مبارکبادوں تک محدود رہنے کی تو ہمارے لئے یہی غنیمت ہے۔ ہم نے تو منہاجین کے پرزور اصرار کے باوجود اسی خیال سے ابھی تک وہاں ہماری اردو کے بارے میں کوئی پیغام نہیں دیا۔ ان کا خیال ہے کہ ہم خودنمائی سے ڈرتے ہیں اور ہمارا خیال ہے کہ ہم نئے صارفین پیدا کریں تو اردو کی صحیح خدمت ہو گی۔ جو لوگ پہلے سے وہاں لکھ رہے ہیں اُنہی کو اِدھر بلا لیا تو کیا بڑا تیر مارا۔ خیر! یہ بحث تو ہمارے ہاں کافی عرصے سے جاری ہے۔

    آپ کی نیک تمناؤں کا شکریہ۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کا تعلق منصور آباد سے ہے۔ اب تک تو آپ بھی یہ جان چکے ہوں گے کہ ہماری اردو کا تعلق سلیمی چوک سے ہے۔ مستقل نہ سہی کبھی کبھار تشریف لاتے رہیئے گا۔ ہمارا حوصلہ بڑھتا رہے گا۔ شکریہ
     
  7. جہانزیب
    آف لائن

    جہانزیب ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    3
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ہما۔۔ آپ کا بہت بہت شکریہ اس طرح استقبال کرنے پر، اور جہاں تک بات تنقید کی ہے تو مثبت تنقید ہی آگے بڑھنے میں معاون ہوتی ہے لیکن میرے خیال میں یہ کہنا کہ موضوعات ایک جیسے ہیں دونوں محفلوں پر تو یہ کوئی تنقید نہیں ہے اس لئے آپ فکر نہیں کریں۔۔۔
    ع س ق۔۔ بہت شکریہ جناب اور جہاں تک یہاں حاضر ہونے کی بات ہے تو انشااللہ جب جب موقع ملے گا ضرور آؤں گا، مگر مشکل یہ ہے کہ میرے پاس ان دنوں اور نہ جانے کتنا عرصہ یہی حالات چلتے رہیں گے بالکل وقت نہیں ملتا آ جا کے پورے ھفتہ بعد کچھ وقت ہوتا ہے جو گھر کے کاموں میں نکل جاتا ہے، اسی وجہ سے میں اردو محفل پر بھی بہت کم وقت دے پاتا ہوں۔
     
  8. جہانزیب
    آف لائن

    جہانزیب ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    3
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ہما۔۔ آپ کا بہت بہت شکریہ اس طرح استقبال کرنے پر، اور جہاں تک بات تنقید کی ہے تو مثبت تنقید ہی آگے بڑھنے میں معاون ہوتی ہے لیکن میرے خیال میں یہ کہنا کہ موضوعات ایک جیسے ہیں دونوں محفلوں پر تو یہ کوئی تنقید نہیں ہے اس لئے آپ فکر نہیں کریں۔۔۔
    ع س ق۔۔ بہت شکریہ جناب اور جہاں تک یہاں حاضر ہونے کی بات ہے تو انشااللہ جب جب موقع ملے گا ضرور آؤں گا، مگر مشکل یہ ہے کہ میرے پاس ان دنوں اور نہ جانے کتنا عرصہ یہی حالات چلتے رہیں گے بالکل وقت نہیں ملتا آ جا کے پورے ھفتہ بعد کچھ وقت ہوتا ہے جو گھر کے کاموں میں نکل جاتا ہے، اسی وجہ سے میں اردو محفل پر بھی بہت کم وقت دے پاتا ہوں۔ اور ہاں جہاں تک بات ای میل فائلوں کے ترجمہ کی ہے تو ان کا ترجمہ تو بہرحال موجود ہے لیکن اس کو محفل کے ساتھ منسلک نہیں کیا گیا، جیسے جی میل پر تو ایسی ای میل پڑھی جا سکتی ہے لیکن ہاٹ میل اور یاہو میں ھنوز آپکو میل فارمیٹ کرنا ہوتی ہے تب جا کر صارف ای میل پڑھنے کے قابل ہوتا ہے نہیں تو کیڑے مکوڑے ہی ای میل میں نظر آتے ہیں۔۔ جہاں تک میرا خیال ہے نبیل اس سلسلہ میں کچھ پیش رفت کر رہے ہیں کہ کس طرح ای میل ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ میں صارف تک پہنچائی جا سکتی ہے۔
     
  9. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    سلیمی چوک۔ واہ۔
    بہرحال خوشی ہوئی کہ میرے شہر والے بھی کسی سے کم نہیں۔
    بہرحال جہاں تک ای میل کے یونیکوڈ نہ دکھانے کا تعلق ہے تو اس کے لیے میرا تجربہ جی میل ہے۔ کم از کم تاہوما تک اس میں اردو دکھانے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس وقت اپنی اردو کا میرا یہ کھاتہ جی میل کے کھاتے سے مربوط ہے اور یہاں کی ساری ای میل وہاں بہترین طریقے سے موصول ہوتی اور دکھتی ہیں۔
     
  10. راجا نعیم
    آف لائن

    راجا نعیم ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مئی 2006
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    انٹرنیٹ ایکسپلورر میں view مینیو میں جائیں اور وہاں سے encoding میں سے unicode(utf8) منتخب کرلیں۔ آپ کا مسلہ حل۔ فائر فاکس میں بھی ‌encoding کو unicode کرکے آپ اردو ٹیکسٹ دیکھ سکتے ہیں۔
     
  11. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جی اسے کہتے ہیں استاد استاد ہی ہوتے ہیں۔ سوسنار کی ایک لوہار کی۔ لیجیے سحر جی آپ کا مسئلہ تو حل ہوا۔
     
  12. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    اردو ای میل

    یہ تو بڑی اچھی خبر دی آپ نے کہ نبیل بھیا ای میلز کو ہٹمل بنانے میں کوشاں ہیں۔

    جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ہما نے ای میلز فائلز کا اردو ترجمہ کرتے وقت یاہو اور ہاٹ میل وغیرہ کا خاص خیال رکھا اور اصل انگریزی پیغامات کو بھی باقی رکھا۔ جب تک پوری دنیا میں یونیکوڈ کو ڈیفالٹ معیار کی حیثیت میں تسلیم نہیں کر لیا جاتا یا جب تک phpBB میں ہٹمل ای میلز کا طریقہ کامیاب نہیں ہو جاتا، یہی ایک مناسب حل تھا سو اپنا لیا گیا۔ عموما دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ جی میل کھاتہ بنا لینے کے باوجود اردو میں ای میل کرنے سے کتراتے ہیں، حالانکہ جی میل سے جی میل اردو پیغامات آسانی سے بھیجے اور پڑھے جا سکتے ہیں۔ (اپنے منہ میاں مٹھو بنتے ہوئے عرض ہے کہ) ہماری اردو سے جاری ہونے والی اردو ای میلز کے ذریعہ ای میل کی دنیا میں اردو کو متعارف کروانے کی ایک اچھی کوشش ہو رہی ہے۔

    یاہو اور ہاٹ میل وغیرہ پر اردو ای میلز پڑھنے کا طریقہ تو راجہ فار حریت نے لکھ دیا ہے۔ جو صارفین اس سے آگاہ نہیں ہوں گے ان کے لئے اچھا ہے۔ میں ان سے گزارش کروں گا کہ اینکوڈنگ والی وضاحت کو اگر وہ پس منظر کی وضاحت کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی والی چوپال میں بھی شائع کر دیں تو بہت سے نوآموزوں کو سہولت ملے گی۔
     
  13. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    واہ یہاں تو بڑی علمی گفتگو ہو رہی ہے۔
     
  14. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    آپ نے واقعی سب سلور تھیم کے اندر رہتے ہوئے اسے ایک بہترین روپ دیا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے یہ کوئی نیا تھیم ہو۔ آپ کا کام بہت معیاری ہے۔ میرے دل سے یہ دعا نکلتی ہے کہ اللہ آپ کو اور ترقی دے۔ بلکہ تمام اردو چوپالوں کو اردو لکھنے والے، اردو بولنے والے، زیادہ محنت کرنے والے صارفین دے اور رومن اردو چوپالیں بھی آپ کی ترقی سے متاثر ہو کر یونیکوڈ کی طرف چلی آئیں۔ آمین

    اردو محفل پر بہت سے صارفین کی طرف سے (بشمول میرے) ہماری اردو کا کافی ذکرِ خیر ہوا ہے۔ ایسا نہیں کہ وہاں آپ کے کام کو سراہا نہیں گیا۔ بات صرف یہ ہے کہ آپ نے وہاں اپنا تعارف نہیں کرایا۔ بس چپکے چپکے اپنے کام میں مگن رہے۔ اس لئے وہاں آپ کا اس زور و شور سے ذکر نہیں ہوا جیسا آپ کی وہاں موجودگی کی صورت میں ہونا متوقع تھا۔
     
  15. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    بہت بہت شکریہ منہاجین بھائی، آپ کی حوصلہ افزائی سے ہی ہم اس چوپال کو ایک معیار دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
     
  16. پٹھان
    آف لائن

    پٹھان ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    514
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اس چوپال کو ایک خوبصورت معیار دینے پر مبارک باد
     
  17. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    یہ اچھی بات نہیں‌ہے
     
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ابنِ آدم صاحب کیا مطلب ہے آپ کا ؟

    کیا مبارکباد دینا بری بات ہے ؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں