1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری اردو پیاری اردو پر میرا پہلا دن۔۔۔۔۔

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از معصومہ, ‏1 اپریل 2012۔

  1. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری اردو پیاری اردو پر میرا پہلا دن
    السلام علیکم
    کیسے ہیں آپ؟ امید ہے کہ خیریت سے ہونگے (آمین)
    بہت دن ہوئے میں سوچ رہی تھی کہ آپ سب کے ساتھ میں ہماری پیاری اردو پر گذارا ہوا اپنا پہلا دن شئیر کروں تو۔۔۔۔

    ایک دن میں نیٹ پہ بیٹھے بیٹھےاکیلی بور ہو رہی تھی کہ اچانک ہادیہ جی کی کال آگئی۔۔ پوچھنے پر بتایا گیا کہ مابدولت کمپیوٹر پر بیٹھے بور ہور رہے ہیں۔۔۔اس پرہادیہ جی نے ہمیں اس سائیٹ پہ آنے کو کہا کہ یہاں آجاؤ۔۔۔ میں خود اس فورم کی میمبر ہوں اوراس کے ساتھ ساتھ بہت سارے تعریفی قلمات بھی اس فورم کے بارے میں سننے کو ملے۔ہم نے سوچا چکر لگانے میں کوئی مضائقہ نہیں یہی سوچ کر ہم نے ہماری پیاری اردو پر پہلی دفعہ قدم رکھا۔۔۔۔۔(مسکراتے ہوئے) ہم نے ہماری پیاری اردو کو دیکھنا شروع کیا ۔۔۔۔۔ کچھ سمجھ مں نہیں آیا۔۔۔ بحرحال پھر بھی دیکھتی رہی۔۔ پہلے تو سارے سیکشنز کے چکر کاٹے ۔۔۔ سچ بتاؤں تو مجھے پہلے دن سے ہی اس فورم میں کچھ خاص بات لگی اور سب سے اچھی چیز جس نے مجھے متاثر کیا وہ تھی ہماری قومی زبان اردو۔۔۔۔ ہر چیز اردو میں دیکھ کر میرا دل باغ باغ ہوگیا ۔۔۔تبھی میں نے ٹھان لی کہ اس فورم کو تو جوائن کرنا ہی کرنا ہے ۔۔۔ کچھ دیر ادھر ادھر دیکھنے کے بعد ہم نے فورم کو باقائدہ طور پر جوائن کرلیا اور اپنی آئی ڈی بنالی۔۔۔۔۔۔۔
    اس بات سے بے خبر کہ ہمارے نام کے آگے "ء" کے بجائے کوما "،" لگ چکا ہے۔۔۔۔۔ آئی ڈی کر اس وقت کچھ عجیب سا تو لگا پراس سے زیادہ خوشی ہمیں اپنی آئی ڈی بنانے کی تھی جو بن چکی تھی۔

    پھر تھوڑی دیر بعد ہم نے دوبارہ چکر لگایا تو ہماری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔۔۔۔ پوچھیں کیوں۔۔۔ ارے بتاتے ہیں نہ۔۔۔۔۔ اپنے نام کی لڑی دیکھ کر۔۔۔۔۔ جس میں تانیہ سسٹر نےہمار دل کھول کر استقبال کیا تھا۔۔۔ ویسے اس فورم پہ جس طرح نئے صارفین کا استقبال کیا جاتا ہے وہ واقعی میں قابل تعریف ہے۔۔۔ہم بہت خوش ہوئے جیسے کچھ فتح کرلیا ہو۔۔۔۔ اس کے بعد اگلا مرحلہ تہہ کرنا تھا جو سب سے مشکل تھا میرے لئے یعنی اردو ٹائپنگ ۔۔۔۔۔۔۔ جو میں نے کبھی بھی نہیں کی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔ استقبال والی لڑی میں اردو کی بورڈ سےدیکھ لکھ لکھ کر پہلے دن تومیری آنکھیں درد کر رہی تھی کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا کہ کیسے لکھوں۔۔۔۔۔۔کچھ ریپلائیز تو آدھے لکھ کر چھوڑ دیئے کہ ہم کیا کہنا چاہتے ہیں اگلا بندہ خود ہی سمجھ جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(اب اتنی عقل تو بندے میں ہونی ہی چاہیئے)
    خیر سے جب گپ شپ میں پہنچے تو۔۔۔ وہاں اتنا پروٹوکول دیکھ کر تو ہم ساتویں آسمان تک پہنچ گئے۔۔۔۔۔ ایسا پروٹوکول تو زرداری صاحب کو بھی نصیب نہیں ہوا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔اتنی خوشی تو ہمیں کبھی ہمیں اپنے اسکول میں اول نمبر حاصل کرنے پر بھی نہیں ہوئی تھی ۔۔۔۔ کیا دیکھتے ہیں کہ ہر جگہ ہمارا نام۔۔۔" اسما، یہاں آئے کس لئے" ۔۔ ہم نے سوچا شاید یہ بھی ہمارے آنے کی خوشی میں بنائے گئے ہیں " اسما، اپنی کمزوری بتایئے"۔۔۔۔۔۔ "اسما، حاضری لگوائیں" ہر جگہ اسما، ۔۔۔ اسما، کے چرچے دیکھ ہمارا دل باغ باغ ہوگیا۔۔۔۔ بس جی بہت خوش ہوئےتھے ہم اس دن ۔۔۔۔۔
    یہ خوش فہمی تب دور ہوئی جب ہم نے نہایت معصومیت سے ہادیہ جی کو بتایا " ارے پتہ ہے وہاں پر میرے نام کے تھریڈ پہلے ہی سےبنے ہوئے ہیں" ہمارا یہ کہنا اور ہادیہ جی کا بھرپور قہقہہ لگا نا (نہایت غصے سے)۔۔۔۔ ان کے بتانے پر ہمیں پتہ چلا کہ یہ سارا غیر مندرج کا چکر ہے۔۔۔۔۔۔ خیر بعد میں اپنی اس بے وقوفی ہمیں خود بہت ہنسی آئی۔۔
    لیکن ان چند مہینوں میں ہماری پیاری اردو میرے لئے محض ایک سائیٹ یا فورم نہیں رہا بلکہ میرے لئے ایک خاندان بن گیا ہے۔۔۔۔۔۔ایک دوستوں کی محفل ہے جہاں آکر میں دل سے خوش ہوجاتی ہوں یہاں آکر مجھے جو خلوص پیار اور عزت ملی وہ میرے لئے بہت قیمتی ہے۔
    آج ہماری پیاری اردو میری زندگی کا ایک حصہ ہے جہاں میرے دن کے کئی گھنٹے گذر جاتے ہیں اور اگر میں کہوں کہ اسکا حصہ بننے میں بہت ہاتھ یہاں کی انتظامیہ کا ہے تو غلط نہیں ہوگا جنہوں نے میری بھرپور حوصلہ افزائی کی اور سینئیر صارفین ۔۔جنہوں نے میری قدم قدم پہ بہت رہنمائی کی۔۔۔۔۔جن کا میں جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے۔

     
  2. ابو تیمور
    آف لائن

    ابو تیمور ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مارچ 2012
    پیغامات:
    61,873
    موصول پسندیدگیاں:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو پر میرا پہلا دن۔۔۔۔۔

    :wow::n_Congratulations:

    بالکل اس سے ملتی جلتی میری انٹری تھی. آپ کو آپ کی فرینڈ نے بتایا جبکہ میں یہاں مٹر گشت کرتا ہوا آ گیا
     
  3. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو پر میرا پہلا دن۔۔۔۔۔

    ارے آپ نے پرچے کا تو ذکر ہی نہیں کیا ۔۔۔جس سے ڈر گئیں تھیں
     
  4. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو پر میرا پہلا دن۔۔۔۔۔

    اچھا۔۔۔۔ تو آپ بھی ہمارے ساتھ اپنا پہلادن شئیر کریں نہ ہماری پیاری اردو پر۔۔۔۔۔:yes:
     
  5. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو پر میرا پہلا دن۔۔۔۔۔

    ارے ہاں۔۔۔۔:120: وہ تو میں بھول ہی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:nose::143:
     
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو پر میرا پہلا دن۔۔۔۔۔

    اسما، جی !
    جب لکھتی ہیں خوب مزے کا لکھتی ہیں۔ اور رہی بات ہماری اردو پیاری اردو کی تو نیٹ کے اس سمندر میں یہ چھوٹا سا محبت اور خلوس کے پھولوں سے لدا پھندا گوشہ ہے ہی ایسا کہ یہاں آ کر جانے کو دل نہیں کرتا۔میں نے ہماری اردو پر اپنے ایک سال کی روداد لکھی تھی وہ یاد آ گئی۔ ہادیہ بہنا کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے آپ جیسی پیاری بہنا کو یہاں کا راستہ دکھایا۔ لکھتی رہا کریں۔
    اللہ کریم آپ کو تاحیات شاد آباد رکھے۔ آمین
    خوش رہیں
    بہت جئیں
     
  7. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو پر میرا پہلا دن۔۔۔۔۔

    آپ کی حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ بھائی۔۔۔۔:serious:
    جہاں تک ہماری اردو پر آنے کا سوال ہے تو اس پر تو مجھے ہادیہ جی کا شکرگذار ہونا چاہیئے جنہوں نے مجھے یہاں کا راستہ دکھایا اور آپ سب کا جنہوں نے یہاں اتنا پیار اور اتنی قدر افزائی کی ۔۔۔ کہ اب کہیں اور جانے کا دل ہی نہیں کرنا۔۔۔۔:hands::serious:
     
  8. محمد فیصل
    آف لائن

    محمد فیصل ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مارچ 2012
    پیغامات:
    1,811
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو پر میرا پہلا دن۔۔۔۔۔

    اسما، جی بہت بہت اچھا لگا اپ کا ہماری اردو پر پہلا دن۔

    میں تو بس انڑینٹ کے طلسم سے یہاں پر آگیا۔ اور بہت ہی اچھا لگا
     
  9. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو پر میرا پہلا دن۔۔۔۔۔

    بہت خوب سسٹر آپ کے احساسات جان کر بہت ہی اچھا لگا ہے آپ میں لکھنے کی صلاحیت ہے پلیز جاری رکھیں آپ کی صلاحتیں مزید نکھر جائیں گی ، میں خصوصی طور پر آپ کی تحریروں کا منتظر رہا کروں گا
     
  10. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو پر میرا پہلا دن۔۔۔۔۔

    حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ۔:dilphool:
    ھارون بھائی یہ تو آپ کا بڑا پن ہے کہ آپ کو میری تحریریں اتنی اچھی لگتی ہیں اور آپ میری تحریرو‌ ں کے منتظر رہیں گے ۔۔۔۔:139: ۔۔ورنہ میں تو ڈر ڈر کے لکھتی ہوں۔۔۔۔۔۔
    انشاءاللہ جلد ہی آپ سب کے ساتھ ایک تحرر شئیر کروں گی۔۔۔۔شکریہ
     
  11. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو پر میرا پہلا دن۔۔۔۔۔

    ایک ہی کیوں زیادہ تحریریں شئیر کریں
     
  12. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو پر میرا پہلا دن۔۔۔۔۔

    ضرور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔انشاءاللہ کوش کروں گی تھوڑے تھوڑے عرصے کے بعد تحریریں شئیر کرتی رہوں:139:
     
  13. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پیاری اردو پر میرا پہلا دن۔۔۔۔۔

    بہت پہلے نیٹ پہ کچھ تلاش کیا تو ہماری اردو کے بارے میں علم ہوا اور رجسٹر بھی ہوا۔ مگر مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ یہاں وہ سب کچھ میسر ہے جو ایک گھر میں ضروری خیال کیا جا سکتا ہے۔

    یہاں بہت بہتر ماحول ہے کہیں بڑی آپا شور و غل کرنے والوں اور حد ادب سے تجاوز کرنے والوں کی سرزنش کرتی ہوئی رونما ہوتی ہیں، اور کہیں بڑے بھائی آنکھوں آنکھوں میں بڑی آپا کی آمد کی اطلاع دیتے ہیں اور کہیں گھر میں وارد ہونے والوں مہمانوں کا استقبال کیا جاتا ہے جہاں مشرقیی اقدار کو سب سے مقدم رکھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے شرارتی بہن و بھائی کہیں آپ کی کامیابی پہ آپ کو مبارک دینے ہیں اور کہیں آپ کو رازداری سے مشوروں سے نوازتے ہیں تو کہیں آپ کی دلجوئی کرتے ہیں تاکہ آپ کا غصہ بے قابو نہ ہو۔
    مجھے ذاتی طور پر یہ فورم بہت اچھا لگا جو میں اپنے قیمتی وقت میں سے بہت سا حصہ یہاں صرف کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔

    اس فورم میں بہت پوٹینشل ہے آپ بہت کچھ کنٹریبیوٹ کرسکتے اور بہت کچھ سے مستفیذ بھی ہوسکتے ہیں۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں