1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہر جلوہء خالق میں جمالِ نبوی (ص) ہے

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏5 مئی 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ! ایک تازہ ترین نعت شریف سب غلامانِ مصطفیٰ :saw: کی نذر ہے

    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    آئینہء الہام پہ جب نظر پڑی ہے
    ہر جلوہء خالق میں جمالِ نبوی ہے

    قرآن تیرے خُلقِ عظیمہ کا ہے پرتَو
    آیات و معارف میں تری جلوہ گری ہے

    کُلیّتِ “الحمد“ میں تقدیس تھی جتنی
    الحشر میں وہ مسندِ “محمود“ بنی ہے

    جنت کی طلب بھی وہاں کوتاہ نظری ہے
    جس دل کے دریچے میں تری یاد بسی ہے

    جنت کی بہاروں میں مرا دل نہ لگے ہے
    جنت سے حسیں شہرِ مدینہ کی گلی ہے

    تیرے ہی مُنادی ہیں یہ مُرسل بھی نبی بھی
    اِن سب کو نبوت تیری وجہ سے ملی ہے

    میں عظمتِ کعبہ پہ دل و جان سے صدقے
    کعبے کی یہ توقیر تیرے رُخ سے بنی ہے

    یوں‌قاسمِ مطلق تجھے خالق نے بنایا
    سب ارض وسما میں تری رحمت ہی بٹی ہے

    آنکھوں پہ بٹھائیں اُسے شاہانِ زمانہ
    گردن ، تیری دہلیز پہ جسکی بھی جھکی ہے

    ہے نام، سگانِ درِ سرکار کی صف میں
    جب سے ہوا شامل، میری قسمت سنوری ہے

    ہو درد و الم کا کوئی درماں میرے آقا !
    لجپال ترا در، ترا گھر بار سخی ہے

    اِک نظرِ کرم، سوئے رضا، رحمتِ عالم !
    کب سے یہ کھڑا، منتظرِ چارہ گری ہے


    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    (احقر العباد: محمد نعیم رضا : 2008-05-03 بروز ہفتہ)​
     
  2. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    بہت خوب نعیم صاحب۔۔

    جزاک اللہ ۔۔۔

    صلی اللہ علیہ وسلم
     
  3. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    ماشاءاللہ ۔ ماشاءاللہ۔
    بہت پیاری نعت شریف ہے۔ جزاک اللہ الخیر
     
  4. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔۔ :mashallah: ۔۔ جزاک اللہ۔۔ بہت ہی خوب نعیم جی۔۔
     
  5. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    ماشاءاللہ ۔ کیا خوبصورت نعت شریف ہے۔
    ہر ہر شعر میں خوبصورت پیرائے میں ثناء و عقیدت کا اظہار ہے۔

    جزاک اللہ الخیر

    محترم کاشفی صاحب ۔ اگر وقت ہو تو نعیم صاحب کہ یہ نعت شریف بھی کسی خوبصورت سے ڈیزائن میں بنا کر یہاں لگا دیں۔ اللہ تعالی آپ کو جزا دے۔ شکریہ
     
  6. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    جزاک اللہ

    [​IMG]
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کاشفی بھائی ۔ سبحان اللہ ۔ آپ نے جس محبت سے مدحتِ سرکارِ مدینہ کی تزئین و آرائش کی ہے۔ اس پر میرے دل کی گہرائیوں سے بےاختیار آپ کے لیے خیروبرکت کی دعائیں نکلی ہیں۔

    اللہ تعالی آپ کو اپنے حبیب مصطفیٰ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
     
  8. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    سبحان اللہ!! بہت خوب نعیم بھائی۔ اللہ کی شان ہے کہ اپنے بندوں کے دلوں میں نبی پاک :saw: کی محبت ایسی بھرتا ہے کہ اُن :saw: کا نام لے لے نہیں تھکتے۔
     
  9. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    سبحان اللہ۔ بہت ہی خوب۔ بہت عمدہ۔

    نعیم بھائی! یقین مانیں، میری ناقص سمجھ کے مطابق، مجھے آپ کے کلام میں کوئی کمی نظر نہیں آ رہی۔ اور ایک ایک شعر داد کے لائق ہے۔
     
  10. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    اور کاشفی جی نے بھی کمال ڈیزائن کیا ہے۔۔
     
  11. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام علیکم نعیم بھائی !
    ماشاء اللہ سبحان اللہ نعت بحضور سرور کون و مکاں صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک ایک لفظ اپنے اندر عشق و محبت کیف و سرور اور ہر جہت سےتعظیم و توقیر کا آئنہ دار ہے ۔ خصوصا درج زیل یہ اشعار تو پڑھنے والے پر ایک وجدانی کیفیت طاری کردیتے ہیں ۔ ۔۔
    آئینہء الہام پہ جب نظر پڑی ہے
    ہر جلوہء خالق میں جمالِ نبوی ہے

    قرآن تیرے خُلقِ عظیمہ کا ہے پرتَو
    آیات و معارف میں تری جلوہ گری ہے

    کُلیّتِ “الحمد“ میں تقدیس تھی جتنی
    الحشر میں وہ مسندِ “محمود“ بنی ہے

    جنت کی طلب بھی وہاں کوتاہ نظری ہے
    جس دل کے دریچے میں تری یاد بسی ہے

    اللہ پاک آپ کے قلم کو اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات کے نت نئے انداز میں بیان کے لیے خاص فرمالے میری تو یہی دعا ہے ۔
    باقی

    ‌آپ نے اصلاح کی بات کی تو میرے بھائی آپ کلام بلاشبہ اصلاح سے پاک ہے اور اصلاح بھی وہ کرئے جس اس فن میں ماہر ہو اور میں تو اس فن کی ابجد سے بھی آشنائ نہیں ہوں ۔
    بس فقط اتنی عرض ہے کہ درج زیل شعر میں اگر تیری وجہ کی بجائے تیرے در ہوتا تو میرے ناقص فہم کے مطابق شعر اپنے وزن میں کامل ہوجاتا ۔۔
    اصل شعر یہ ہے ۔ ۔ ۔
    تیرے ہی مُنادی ہیں یہ مُرسل بھی نبی بھی
    اِن سب کو نبوت تیری وجہ سے ملی ہے
    اور تصحیح شدہ کچھ یوں ہوگا
    تیرے ہی مُنادی ہیں یہ مُرسل بھی نبی بھی
    اِن سب کو نبوت تیرے در سے ملی ہے
    باقی آپ زیادہ بہتر جانتے ہیں ۔
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم آبی بھائی !
    آپ کی توجہ اور تجاویز کا بہت شکریہ ۔
    بلاشبہ آپ جیسے دوستوں کی راہنمائی مجھ جیسے ناقص العلم کے لیے بہت بڑا سرمایہ اور اعزاز ہے۔

    اللہ تعالی ہم سب کو اپنے حبیب مکرم :saw: کی محبت و تعظیم اور اتباع وشفاعت عطا فرمائے۔ آمین
     
  13. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    یو آر ویلکم بھائی :dilphool:
     
  14. بشریٰ
    آف لائن

    بشریٰ ممبر

    شمولیت:
    ‏28 مئی 2008
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    مجھے تقریباً دو ہفتے پہلے اس نعت شریف کو ایک میلاد شریف کی محفل میں پڑھنے کا شرف حاصل ہوا۔ نعیم بھائی جو شعر آپ نے پہلے لگایا تھا اس سے طرز صحیح بن نہیں رہی تھی اب اس تبدیلی سے کافی مدد ملی۔ ماشاءاللہ ہمیشہ کی طرح اچھا لکھا۔ جزاک اللہ خیر!!!
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: ?? ????? ???? ??? ????? ???? (?) ??

    ??? ????? ????? ???? ????? ???? ????? ??? ??? ????????? ???? ??? ??? ????? ????? ??? ? ??? ????? ????
    ????? ??? ??? ????? ?? ?????? ???
     
  16. عاشو
    آف لائن

    عاشو ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مئی 2008
    پیغامات:
    1,161
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    Re: ?? ????? ???? ??? ????? ???? (?) ??

    :saw: :saw: :saw: :dilphool:

    :a165: ??? ??? ???? ????? ?? ???? ???? ?? :dilphool:
     
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ بہنا !
    دعاؤں کو یاد رکھیے گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں