1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہجرت کے نِشاں دیکھ آئیں

Discussion in 'اردو شاعری' started by نادر سرگروہ, Feb 17, 2009.

  1. نادر سرگروہ
    Offline

    نادر سرگروہ ممبر

    Joined:
    Jun 5, 2008
    Messages:
    600
    Likes Received:
    6
    ۔
    ۔
    قیصر الجعفری کا کلام آپ کی بصارتوں کی نذر

    پچھتاوا

    در و دیوار پہ ہجرت کے نِشاں دیکھ آئیں
    آؤ ! ہم اپنے بزرگوں کے مکاں دیکھ آئیں

    اپنی قسمت میں لکھے ہیں جو وراثت کی طرح
    آؤ ! اک بار وہ زخمِ دل و جاں دیکھ آیئں

    آؤ ! بھیگی ہوئی آنکھوں سے پڑھیں نوحہء دل
    آؤ ! بکھرے ہوئے رشتوں کا زِیاں دیکھ آئیں

    جس سے ٹکرا کے گِرے تھے کبھی اربابِ خِرد
    آؤ ! نزدیک سے وہ سنگِ گراں دیکھ آئیں

    وقت جاتے ہُوئے کیا لکھ گیا پیشانی پر
    آؤ ! آشُفتگیء عہدِ رواں دیکھ آئیں

    ٹُوٹا ٹُوٹا ہُوا دل لے کے پھِریں گلیوں میں
    کچی مِٹی کے کھلونوں کی دُکاں دیکھ آئیں

    روشنی کے کہیں آثار تو باقی ہوں گے
    آؤ ! پِگھلی ہُوئی شمعوں کا دُھواں دیکھ آئیں

    جِن درختوں کے تَلے رقصِ صبا ہوتا تھا
    سُوکھے پتوں کا برسنابھی وہاں دیکھ آئیں

    اُڑ رہے ہوں گے کہیں ، جھُنڈ ابابیلوں کے
    آؤ ! سنسان دریچوں کا سماں دیکھ آئیں

    اب فرشتوں کے سِوا کوئی نہ آتا ہو گا
    کون دیتا ہے خَرابے میں اذاں ،دیکھ آئیں

    مُدتوں بعد مہاجر کی طرح آئے ہیں
    رُوٹھ جائے نہ کھنڈر ، آؤ مِیاں ! دیکھ آئیں


    ( قیصر الجعفری )
     
  2. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    نادر بھائی،!!!!!
    سبحان اللٌہ
    بہت ھی خوبصورت ، قیصر الجعفری کا کلام ھے، ماشاء اللٌہ!!!!!!
     
  3. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    اچھا کلام ھے جعفری جی کا
    شکریہ نادر جی اس شئیرنگ کے لئے
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔
    بہت عمدہ استعارات و تراکیب ہیں۔
    پچھتاوے کے احساس کی منظر کشی بھی خوب کی گئی ہے۔

    نادر خان بھائی آپ نے واقعی نادر کلام ہم تک پہنچایا ہے۔
    شکریہ ۔
     
  5. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    نادر بھائی بہت ہی خوب :dilphool:
     
  6. نور
    Offline

    نور ممبر

    Joined:
    Jun 21, 2007
    Messages:
    4,021
    Likes Received:
    22
    السلام علیکم۔ بہت اچھا کلام ہے۔
    شاعر جناب جعفری صاحب نے تو معلوم نہیں کن نشانات کی طرف اشارہ کیا ہے۔ لیکن سعودی عرب میں ہمارے پیارے آقاکریم :saw: اور انکے خاندان اور اصحابِ کرام رضوان اللہ عنھم کے نشانات تو آج کی سعودی حکومت ہر طرح سے مٹانے پر تلی بیٹھی ہے۔ خدا ان لوگوں کو ہدایت دے جنہوں نے ان عظیم ہستیوں کی نشانیوں کو صاف کرنے میں ہی " سارا اسلام" سمجھ لیا ہے۔
     
  7. ساگراج
    Offline

    ساگراج ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2008
    Messages:
    11,702
    Likes Received:
    24
    بہت خوب نادر بھائی، بہت خوبصورت شاعری ہے۔
    شیئر کرنے پر بہت شکریہ
     
  8. نادر سرگروہ
    Offline

    نادر سرگروہ ممبر

    Joined:
    Jun 5, 2008
    Messages:
    600
    Likes Received:
    6
    ۔
    ۔
    تمام لوگوں کا شکریہ۔۔۔
     
  9. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    بہت خوب جناب۔۔۔بہت ہی خوب۔۔۔
     
  10. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    مبارززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززز جی آپ کہاں سے :soch: :soch: :soch:
     
  11. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    جی :dilphool: خوش رہیں۔۔۔۔
     
  12. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    یہ میرے سوال کا جواب تھا کیا :soch: :soch:
     
  13. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    آپ کا سوال کیا ہے۔۔۔۔۔۔؟۔۔مجھے تو سمجھ میں‌نہیں آیا۔۔۔کہاں سے مرُاد کیا؟
    ویسے آپ نے یاد کیا اور ہم آگئے۔۔۔ :happy:

    آپ بُلائیں اور نہ آئیں ہم یہ تو ممکن نہیں
    سر کے بَل آجائینگے چل کے عشقِ اردو میں‌ فرصت ورصت کیا
     
  14. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    اشعار لکھیں باتیں مت بنائیں زیادہ کوئی ناظم آ جائے گا ورنہ :201: :201: :201:
     
  15. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    دیکھیں ڈرائیں مت۔۔۔میں کسی سے ڈرتا نہیں ہوں۔۔۔نادر بھائی ناراض ہو سکتے ہیں آپ سے۔۔۔ :happy:
     
  16. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    یہ نادر بھائی کی دھمکی مجھے کیوں دیتے ھیں :hathora: :hathora: :hathora: :hathora:
     
  17. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    ایسے ہی ۔۔۔ :happy:
     

Share This Page