1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہاتھوں سے پھیلنے والی بیماریاں

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از ایلوپیتھی, ‏11 اگست 2009۔

  1. ایلوپیتھی
    آف لائن

    ایلوپیتھی ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2009
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    پاکستان میں ہاتھوں سے پھیلنے والی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ تقریبا چھ لاکھ افراد سالانہ پیٹ کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ پاکستان میں ہاتھوں سے پھیلنے والی بیماریوں کا تناسب حیرت انگیز طور پر زیادہ ہے جو مختلف رپورٹس میں 40 سے 60 فیصد تک ہے۔ ہاتھوں سے جراثیمی اور غیر جراثیمی دونوں قسم کی بیماریاں پھیلتی ہیں۔ جراثیم سے پھیلنے والی بیماریوں میں ہیضہ، ٹائیفائڈ، پیچش، الٹی اور دست کی بیماریاں ہیں جبکہ گردن توڑ بخار، پولیو اور یرقان دوسری بیماریاں ہیں۔ پاکستان میں 40 لاکھ افراد سالانہ پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں سے 6 لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں ۔ ان 6 لاکھ میں سے 2 لاکھ 5 سال سے کم عمر کے بچے ہوتے ہیں۔ میرا خیا ہے کہ غیر جراثیمی بیماریوں میں مختلف کیمیکل اور زہریلے مرکبات شامل ہیں جن میں تانبہ، لیڈ، آرسینک، مختلف قسم کے گریس، موٹر آئل اور رنگ وغیرہ شامل ہوتے ہیں جو ہاتھوں کے ذریعہ جسم میں داخل ہو جاتے ہیں اور گردوں، لبلبہ، دل اور دماغ کو متاثر کرتے ہیں۔ ہاتھوں کی صفائی خاص طور پر کھانے سے پہلے ان تمام بیماریوں سے بچنے کا انتہائی سستا، موٴثر اور کامیاب طریقہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھانے سے پہلے ہاتھوں کا دھونا لازمی قرار دیا ہے اور تولیہ سے پوچھنے کو منع کیا گیا ہے کیونکہ تولیئے میں بھی جراثیم کافی دن تک زندہ رہتے ہیں۔
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب بہت اچھی معلومات شیئر کی ھیں بہت شکریہ ایلو پیتھی
     
  3. علی عمران
    آف لائن

    علی عمران ممبر

    شمولیت:
    ‏28 فروری 2009
    پیغامات:
    677
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    بہت خوب ایلو پیتھی لگتا ہے مجھے بھی اب کوئی تحقیق کر لینی چاہیے۔۔۔۔۔ماسٹر ڈگری کا کچھ تو فائدہ ہو۔۔۔۔۔ہاہاہا
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    کام مشکل کرنے جا رہے ھیں‌آپ

    ہاتھ اچھی طرح دھو لیجئے گا
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں کونسی بیماری ہے ۔۔ جو آہستگی سے پھیل رہی ہے ؟

    اللہ معاف فرمائے۔ پاکستان میں تو ہر بیماری ہی تیزی سے پھیلتی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں