1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گیم کی شکل میں امت مسلمہ کو ایک اور تکلیف

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by بےباک, Jul 21, 2009.

  1. بےباک
    Offline

    بےباک ممبر

    ایک نئی گیم ،،،،، ایک طماچہ
    كمپيوٹر گيم كا نام " فسٹ ٹوفائیٹ" ہے اس میں اگر گيم كھيلنے والا نمبر لينا چاہے تو اسے مساجد كو نابود اور قرآن كريم كو پارہ پارہ كرنا پڑتا ہے اور مسجد كے اندر موجود افراد كو قتل كرنا ہوتا ہے۔ اس گيم كو جيتنے كےلیے ضروری ہے كیہ قرآنی نسخہ جات پر فائرنگ كی جائے جو مسجد كے اندر موجود ہیں اور اسكے اگلے مرحلے میں قرآن كو پھاڑنا اور مساجد كو انہدام كرنا شامل ہے۔ یہ گيم سعودی عرب اور مشرق وسطی كے ممالك كے بازاروں میں فروخت كی جا رہی ہے۔ اس گيم كی نسبت اسلام اور قرآن كی توہين كرنے والوں كی طرف بھی دی جا رہی ہے ۔
    استغفراللہ ، اللہ ہمیں عقل سلیم دے ،
     
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    استغفراللہ
     
  3. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    استغفراللہ

    اللہ تعالٰی اسلام کے دشمنوں کو نیست و نابود کرے
     
  4. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    یا اللہ ہمیں دینی شعور و حمیت عطا فرما۔ آمین
     
  5. ARHAM
    Offline

    ARHAM ممبر

    السلام علیکم!
    سعودیہ جیسے ملکوں میں فروخت المیہ ہے ۔۔۔۔۔!!!!
     
  6. فیصل شیخ
    Offline

    فیصل شیخ ممبر

    استغفراللہ
     
  7. چیٹرcheater
    Offline

    چیٹرcheater ممبر

    تمام مسلمان ممالک سوائے ایک آدھ کے سب حمام میں ایک جیسے ہیں۔
     
  8. عدنان بوبی
    Offline

    عدنان بوبی ممبر

    انکل جی میں‌کویت میں ایک گیمنگ کمپنی کرتا ہوں اور آپ جو بات کر رہیں ہیں‌اسی بہت سی گیمز ہیں‌جن میں‌ مساجد میں‌ بمباری کی جاتی ہے چند تو بہت ہی مشہور ہیں‌ مثال کے طور پر پلے سٹیشن 3 کی ایک گیم ہے call of duty 4 جو عراق کی جنگ پر بنائی گئی اس میں مساجد پر بمباری کی گئی ہے
    کچھ اور بھی گیمز ہیں‌جیسے۔۔۔۔ لیٹل بگ پلینٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس میں قران پاک کی بے حرمتی کی گئی ہے
    ایسی بہت سی گیمز ہیں‌جو نوجوانوں‌کو اخلاقی طور پر تباہ کر رہیں‌ہیں کویت حکومت ان گیمز کو ممنوع قرار دیا ہے لیکن یہ پھر بھی کھولے عام مارکیٹ میں سیل ہوتی ہیں‌
     
  9. انجم رشید
    Offline

    انجم رشید ممبر

    استغفراللہ
    اللہ ہمیں اسلام دشمنوں سے بچاے آمین ثم آمین
    دشمن تو دشمن ہے وہ تو وار کرے گا لیکن دکھ اس بات کا ہے کہ سعودیہ جیسے اسلام ملک میں بھی گیم فروخت ہورہی ہے اور دوسرے اسلامی ملکوں میں بھی کتنی شرم کی بات ہے
     
  10. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    خود کو سنوار کر اچھا مسلمان بننا،
    اور
    اپنی آئندہ نسلوں تک اسلام کی صحیح تعلیمات کو منتقل کرنا

    امت مسلمہ (یعنی ہم سب کے لیے) بہت بڑا چلینج ہے۔ اور جو شخص، جو جماعت، جو ادارہ، جو تحریک، جو قائد اس وقت مسلمانوں‌میں اس سطح پر کام کررہے ہیں۔ وہ یقیناً دین اسلام کی بہت عظیم خدمت اور ایک عظیم جہاد میں مصروف ہیں۔
     
  11. ARHAM
    Offline

    ARHAM ممبر

    ایک۔آدھ۔سے،آپ۔کی۔مراد۔اگر۔سعودیہ۔ہے۔تو۔وہاں۔کے۔شاہی۔خاندان۔تک۔کی۔جس۔طرح۔خبریں۔مشہور۔ہورہی۔ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اس۔کے۔بعد۔اسے۔بھی۔کسی۔سے۔پیچھے۔نہیں۔کہا۔جا۔سکتا۔
    زبردستی۔کی۔چھاپ۔لگی۔ہوئی۔ہے۔بس
     
  12. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    بالکل بجا فرمایا ارحم صاحبہ۔
    لیکن استثنایات تو ہر جگہ ہوتی ہیں۔ مثلا۔۔ ایران میں فحاشی و عریانی اور بےراہ روی کا گراف شاید اتنا بلند نہ ہو جتنا دیگر اسلامی ممالک میں ہے۔ یا ہورہا ہے۔ مکمل طور پر فرشتے تو کہیں بھی نہیں۔ لیکن یہ کہ کم از کم غلبہ اچھائی اور خیر کو حاصل ہونا چاہیے۔
     
  13. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    نعیم بھائی جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے مشرف کی آمد سے پہلے پاکستان میں بھی زیادہ فحاشی نہیں تھی۔ پی ٹی وی پر خواتین دوپٹہ اوڑھ کر خبریں پڑھتی تھیں۔ پی ٹی وی پر دوپہر کے وقت اقراء، الکتاب قرآن پاک کی درس وتدریس کا پروگرام ہوتا تھا۔ پی ٹی وی پر قرآن پاک کے بعد پروگرام نشر کئے جاتے تھے لیکن اب ٹی وی چینلز کی بھرمار نے عوام کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ جب سے مشرف نے روشن خیالی کا نعرہ لگایا ہے فحاشی کا سیلاب پاکستان میں داخل ہوچکا ہے۔ اب ٹی وی چینلز، سٹیج شوز، بکواس پنجابی فلمیں، میراتھن ریس، مجرے وغیرہ نے نسل کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔

    میں یہاں آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ چین نے اپنے ملک میں فحاشی کو کنٹرول کرنے کے لئےبڑے اچھے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے ایسے فحش ٹی وی چینلزبند کرادئیے ہیں۔ فحش سائٹس بلاک کردیتے ہیں۔ یہاں تک کہ گوگل کو بھی بین کردیا ہے کہ وہ images سرچ سے فحاشی پھیلا رہا ہے۔

    اب سوچنے کی بات ہے کہ وہ غیر مسلم ہونے کے باوجود ایسا کیوں کررہا ہے۔ اس کے بارے میں کبھی تفصیلی مضمون لکھوں گا۔
     
  14. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    استغفراللہ العظیم!!!
    بچوں کو نہ صرف گیم بلکہ ہر قسم کا مواد دیکھ بھال کے سوچ سمجھ کے اور اپنی مذہبی اخلاقی اور معاشرتی حدود کا خیال رکھ کے دلانا چاہیئے۔
     
  15. چیٹرcheater
    Offline

    چیٹرcheater ممبر

    نہیں ایران۔۔۔
     

Share This Page