1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گُڑ کا استعمال فائدہ مند ۔۔۔۔ سلیم احمد

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏20 نومبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    گُڑ کا استعمال فائدہ مند ۔۔۔۔ سلیم احمد

    گُڑ کا استعمال دمہ، کھانسی، پیٹ کے کیڑے سے نجات اور مائوں کے دودھ میں اضافے کا باعث ہوتا ہے۔جب تک چینی کا نام کسی نے نہیں سنا تھا اور بڑے پیمانے پر اس کی تیاری نہیں ہوتی تھی اس سے پہلے لوگ خالص گڑ کا استعمال کرتے تھے۔ جس کا ذائقہ منفرد ہوتا تھا اور لوگوں میں بیماریاں بھی کم ہوتی تھیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق نیا گُڑکف، دمہ، کھانسی، پیٹ کے کیڑے وغیرہ جیسے مختلف امراض کے لیے مفید ترین ہے۔ گُڑ کا مزاج گرم اور دوسرے درجے میں ہے جبکہ پرانا گُڑ خشک مزاج ہوتا ہے، گڑ معدے کو ٹھیک کرتا ہے۔ قبض دور کرتا اورگیس کی تکلیف ختم کرتا ہے ۔گُڑ میں کیروٹین ، نکوٹین، وٹامن اے، وٹامن بی ون، وٹامن بی ٹو ، وٹامن سی کیساتھ ساتھ آئرن اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔ شیرخواربچوں کی مائیں جن کا دودھ بچوں کے لیے کافی نہ ہوتا ہووہ صرف اتنا کریں کہ دودھ کے ساتھ سفید زیرے کا سفوف اور گُڑ صبح و شام استعمال کریں اس سے دودھ کی مقدار بڑھ جائے گی۔حافظہ تیز کرنے اوریادداشت بڑھانے میں گُڑ کے حلوے کا استعمال بہترین ثابت ہوتاہے۔ جن طلباء کو اسباق کے یاد رکھنے اور پڑھائی میں سبق یاد نہ رہنے کی شکایت ہو اور وہ طلباء جنہیں سبق یاد نہ ہوتا ہو انہیں صبح و شام گُڑکا حلوہ استعمال کرنا چاہیے ۔گُڑ میں موجود فولاد، انیمیا کو بھی ٹھیک کرتا ہے ، خون میں ہیموگلوبن کی مقدار بڑھاتا ہے اور جسم کی قوت مدافعت مضبوط کرتا ہے۔
    آرتھرائٹس یا گھٹنے کے درد اورسوزش میں مبتلا افراد5گرام گڑ اور 5گرام ادرک کا پائوڈر استعمال کریں۔ اس سے نہ صرف گھٹنے کے درد سے نجات ملے گی بلکہ سوجن بھی کم ہو گی۔سوتے وقت گرم پانی کے ساتھ کھانے سے بواسیر سے تو چھٹکارہ ملتا ہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ انسانی بدن کو بے شمار دوسری بیماریوں جن میں پیٹ کی گیس ، پیٹ کی گڑگڑاہٹ اورہاتھ پا ئوں کی سوجن اورکھانسی سے بھی نجات مل جاتی ہے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں