1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گوگل کا مفت آن لائن کیلینڈر

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از شہزادی, ‏26 مئی 2006۔

  1. شہزادی
    آف لائن

    شہزادی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    155
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    گوگل نے بھی اپنے حریفوں یاہو اور مائیکرو سافٹ کی طرح مفت آن لائن کیلینڈر کی سہولت شروع کی ہے۔
    اس ویب کیلینڈر سے صارفین اپنے تمام کاموں کے بارے میں کسی معاوضے کے بغیر آن لائن یادداشتیں ترتیب دے سکیں گے اور ان کے لیے یاددہانی حاصل کر سکیں گے۔

    اس سہولت کو گوگل نے اپنی ای میل سروس ’جی میل‘ سے منسلک کیا ہے اور جن صارفین نے اپنا جی میل اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے انہیں یہ سہولت خود بہ خود حاصل ہو جائے گی۔

    کیلینڈر کی پیشکش ان کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت گوگل ہر قسم کی خدمت فراہم کرنے والی ویب سروس بننا چاہتا ہے۔

    اس ماہ کے اوائل میں گوگل نے گزشتہ سات ماہ میں ویب کے ذریعے کمانے والوں میں دوسری پوزیشن پر رہتے ہوئے ایک ارب بیس کروڑ پاؤنڈ کی آمدنی حاصل کی تھی۔

    گوگل کی کوشش یہ ہے کہ وہ اس آمدنی کو مارکیٹ میں جاری موجودہ مقابلے استعمال کر کے دنیا میں سرِ فہرست سرچ انجن رہنے کا اعزاز برقرار رکھے۔

    گوگل کیلینڈر اسی سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت نئی نئی خدمات پیش کی جا رہی ہیں اور حریف یاہو کے سرچ انجن پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    یاہو یہ کیلینڈر سروس اکتوبر 1998 سے فراہم کر رہا ہے اور اس نے یہ سروس ایک ایسی ویب سگئٹ خرید کر شروع کی تھی جس نے کیلینڈر سروس متعارف کرائی تھی۔

    یاہو کی یہ کلینڈر سروس امریکی میں سب سے پسندیدہ کیلینڈر سروس خیال کی جاتی ہے اور یاہو نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی اپنی کیلینڈر سروس کو نئے خطوط پر استوار کرے گا۔
     
  2. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    گوگل کا مفت آن لائن کیلنڈر

    تازہ ترین اطلاعات (گوگل کا مفت آن لائن کیلنڈر) پہنچانے کا شکریہ۔ امید ہے آپ آئندہ بھی ایسی تازہ ترین اطلاعات سے نوازتی رہیں گی۔
    گوگل کی پہلی وزیر اطلاعات کا عہدہ سنبھالنے پر خصوصی مبارکباد۔
     
  3. شہزادی
    آف لائن

    شہزادی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    155
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    سر قلم کروا دیں گے

    گستاخ !!!
    شہزادی کو وزیر کہتے ہوئے شرم نہیں آتی
    آئندہ ایسی گستاخی پر سر قلم کروا دیں گے
     
  4. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    جی شہزادی حضور !
    جان کی امان پاؤں تو کچھ عرض کروں
     
  5. شہزادی
    آف لائن

    شہزادی ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    155
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اجازت ہے

    اجازت ہے
    مدعا بیان ہو
     
  6. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    آپ شہزادی کہاں‌کی ہیں اور آپ کے بابا حضور کہاں کے بادشاہ ہیں۔؟؟؟؟؟
    چیچوکی ملیاں کے تو نہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں