1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گوگل دس سال کا ہوگیا

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏8 ستمبر 2008۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    [right:3sijaaot]گوگل دس سال کا ہوگیا

    [​IMG]
    گوگل ایک سو ساٹھ ارب ڈالر مالیت کی کمپنی کی شکل اختیار کر چکا ہے
    انٹرنیٹ کی دنیا کا سرکردہ سرچ انجن گوگل اتوار کو اپنی دسویں سالگرہ منا رہا ہے۔ .
    گوگل نامی سرچ انجن کا خیال کیلیفورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی کے طالبعلم لیری پیج کے ذہن میں سنہ 1996 میں آیا تھا اور اس خیال کو عملی جامہ پہنچانے میں انہیں ساتھی طالبعلم سرجی برن کی مدد حاصل رہی۔

    مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد آج سے ٹھیک دس برس قبل سات ستمبر 1998 کو’گوگل انکارپوریٹڈ‘ کا قیام کیلیفورنیا کے مینلو پارک علاقے میں واقع ایک گیراج میں عمل میں آیا۔دس برس گزر جانے کے بعد آج گوگل ایک سو ساٹھ ارب ڈالر مالیت کی کمپنی کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس کے دنیا بھر میں موجود دفاتر میں قریباً انیس ہزار ملازمین کام کرتے ہیں۔

    سنہ 2001 کے بعد سے گوگل نے متعدد کمپنیوں کو خرید کر مرکزی کمپنی میں ضم کیا ہے۔ 2004 میں گوگل نے’ کی ہول‘ نامی کمپنی خریدی جس نے وہ پراڈکٹ تیار کی جسے آج لوگ ’گوگل ارتھ‘ کے نام سے جانتے ہیں۔ دو برس بعد گوگل نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ’یو ٹیوب‘ خرید کر انٹرنیٹ مارکیٹ میں ہلچل مچا دی۔

    گوگل کو روزانہ دنیا بھر میں کروڑوں انٹرنیٹ صارفین بلاگنگ، ای میل، خریداری اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    تاہم جہاں گوگل کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد دنیا بھر میں موجود ہے وہیں اس کے ناقدین اور نجی معلومات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے گروپوں کا کہنا ہے کہ یہ بات باعثِ فکر ہے کہ یہ کمپنی اپنے پاس موجود لوگوں کی ذاتی معلومات کو کس کس طرح استعمال کر سکتی ہے۔[/right:3sijaaot]
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واوووووووووووووووووووووووووو آزاد جی
    اتنی اچھی معلومات شئیر کی آپ نے مگر کسی نے جواب نہیں دیا بہت بولنے والوں میں‌سے بھی کسی نے نہیں‌خیر اب میں آگئی ھوں سب کو جواب ملے گا

    ویسے ایک بات بتائیں
    کہ گوگل کیا واقعی دس سال کا ھو گیا ھے مجھے تو نہیں لگتا
     
  3. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    شکریہ خوشی صاحبہ :dilphool: آپ کی کیا بات ہے جی۔ :hpy: اب ہر کوئی آپ کی طرح کا ہو بھی نہیں سکتا :dilphool:
    میں نے یہ خبر بی بی سی اُردو کی ویب سائٹ پر پڑھی تھی۔ تو یہاں بھی ارسال کر دی۔ مگر آپ کو یہ کیوں لگا کے گوگل دس سال کا نہیں ہوا؟؟؟ کیا آپ کو گوگل کی تاریخ پیدائش معلوم ہے؟؟؟ :soch:
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    نہیں جناب ایسے ھی روانی میں کہہ دیا اپ کو زیادہ علم ھے اس بارے میں یقینا :hpy:
     
  5. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    شکریہ ، نوازش ۔ :dilphool:
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ نوازش لکھا مگر ساتھ مہربانی نہیں لکھا وہ بے چاری اکیلی رہ گئی ھو گی
     
  7. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    آپ بولتی بہت کم ہیں۔ :hpy: ویسے آپ ذیادہ کب بولتی ہیں؟؟؟ :soch:
     
  8. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    سچی زیادہ تو کبھی بھولے ھی بھی نہیں بولتی :neu:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں