1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈر سے

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏9 ستمبر 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈر سے
    محمد خلیل چودھری


    کتب و رسائل سے متعلقہ ریکارڈز:


    مشہور مصنف جس کی کتابیں سب سے زیادہ فروخت ہوئیں
    ناول نگار اگاتھاکرسٹی کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ ناول فروخت کرنے کا ریکارڈ ہے۔ اس کے ۷۸ عدد جرائم کے موضوع پر ناول تقریباً ۲ بلین کی تعداد میں ۴۴ مختلف زبانوں میں فروخت ہوئے۔ اگاتھا کرسٹی نے ۱۹ ڈرامے بھی تحریر کے۔ اس کے علاوہ اُس نے ۶ عدد رومانوی ناول بھی تحریر کیے۔ اس کی سالانہ رائلٹی کی مد میں آمدنی تقریباً ۴ ملین امریکی ڈالر بنتی ہے۔:
    سب سے زیادہ فروخت ہونے والی غیر افسانوی کتاب
    دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی اور سب سے زیادہ تقسیم اور فروخت ہونے والی کتاب عیسائیوں کی بائبل ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہ کتاب ۵ئ۲بلین کی تعداد میں فروخت ہو چکی ہے جبکہ اس کے تراجم دنیا کی ۲۱۲۳ مختلف زبانوں میں دستیاب ہیں۔: کتاب کے سلسلہ میں سب سے بڑی پیشگی رقم
    ۱۹۹۲ء میں برکلے بوفیم نے ۱۴ ملین امریکی ڈالر امریکا کے ٹام کلینسی کو پیشگی ادا کیے۔ ٹام کلینسی ’’پیٹرپاٹ گمیز‘‘ اور ’’دی ہفت فار ریڈ اکتوبر‘‘ کے مصنف ہیں۔ یہ کسی بھی مصنف کی سب سے بڑی پیشگی رقم کا عالمی ریکارڈ ہے۔:

    طویل ترین ناول
    ری میمبرنس آف تھگس پاسٹ نامی ناول جس کو فرانس کے مارشل پروسٹ نے تحریر کیا۔ اس کی ۱۳ جلدیں تھیں۔ اس کی سب سے پہلی جلد ۱۹۱۳ء میں شائع ہوئی تھی۔ اس ناول کی باقی جلدیں اس کی وفات سے پہلے تیار ہوچکی تھیں۔ اس کی وفات ۱۹۲۲ء میں ہوئی۔:

    سب سے زیادہ ناول لکھنے والا
    برازیل کا ناول نگار جو سے کارلوس کے مجموعی طور پر ۱۰۵۸ ناول جون ۱۹۸۶ء تا اگست ۱۹۹۶ء کے دوران شائع ہوئے۔ اس نے مغربی، سائنسی اور جذباتی ناول لکھے۔:

    سب سے کم عمرترین سیریز رائٹر
    لبنان کے رینڈی ناھل نے جب پہلی کتاب تحریر کی تو اُس کی عمر ۱۲ سال تھی۔ جولائی ۱۹۹۸ء میں اس کی پہلی کتاب ریوینج منظرِعام پر آئی تھی۔ اس نے دوسری کاوش میں ایک سیریز ہاک آرچیز جاسوسی سیریز تحریر کی۔ جس کا نام مررامیج تھا۔ یہ جب فروری ۲۰۰۰ء میں شائع ہوئی تو اس کی عمر بمشکل ۱۴ برس تھی۔: سب سے طویل سوانح عمری
    سب سے طویل سوانح عمری آنجہانی سرونسٹن چرچل کی سوانح عمری ہے۔ اس کو لکھنے میں ان کی مدد ان کے بیٹے رانڈوولف اور تاریخ دان مارٹن گلبرٹ نے کی تھی۔ اس کی ۸ جلدیں اور ۱۶ ملحقہ جلدیں شائع ہوئیں۔ ان سب کا مجموعی طور پر الفاظ کا ذخیرہ ۰۰ا ملین الفاظ بنتا ہے۔:

    سب سے قدیم ناول
    یونان کے مصنف چیریٹن نے ایک ناول “چیریز اینڈ کالیرحوی” کے نام سے پہلی صدی عیسوی میں تحریر کیا۔ یہ سب سے قدیم دستیاب ناول قرار دیا جاتا ہے۔ اِس ناول میں ایک خوبصورت دلہن کی مہم جوئی کے بارے میں تحریر موجود ہے۔:

    سب سے سست رفتاری سے فروخت ہونے والی کتاب
    دنیا میں سب سے سست رفتاری سے فروخت ہونے والی کتاب ڈیوڈولکنز کا ایک ترجمہ تھا جو اس نے لاطینی زبان میں کیا تھا۔ اس کتاب کو آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے ۱۷۱۶ء میں ۵۰۰ کی تعداد میں شائع کیا۔ اس کتاب کی فروخت کا یہ عالم تھا کہ اس کی ایک کاپی تقریباً ۲۰ ہفتوں بعد فروخت ہوئی۔ اس طرح یہ کتاب ۱۹۱ برسوں میں فروخت ہوئی۔:

    سب سے بڑی کتاب
    ’’سپربک‘‘ نامی کتاب کا سائز ۱۰×۹ فٹ تھا۔ جبکہ اس کا وزن ۶ئ۲۵۲کلوگرام تھا۔ یہ کتاب ۳۰۰ صفحات پر مشتمل تھی۔ اس کتاب کو امریکا کے ڈینور نے ۱۹۷۶ء میں شائع کیا۔ اس کتاب کا سرِورق ایک بڑی کتاب سے ۱۲۲ گنا بڑا تھا۔:

    سب سے چھوٹی کتاب
    دُنیا بھر میں جو کتاب سب سے چھوٹی بائنڈنگ کے بعد مارکیٹ میں لائی گئی اس کو ۲۲ جی ایس ایم کاغذ پر شائع کیا گیا تھا۔ س کا سائز ۴ئ۰مربع انچ تھا۔ یہ بچوں کی کہانی ’’اوے کنگ کوے‘‘ پر مشتمل تھی۔ اس کی ۸۵ کاپیاں مارچ ۱۹۸۵ء میں شائع ہوئیں۔ اس کے صفحات کو الٹانے کے لیے صرف سوئی سے مدد لی جا سکتی تھی۔:

    اپنی پہلی اشاعت سے ہی زیادہ تعداد میں چھپنے والا ناول
    برطانیہ کی جے۔ کے رولنگ کا ’’ہیری پوٹر اینڈ دی گوبلٹ آف فائر‘‘ نامی چوتھا ناول تھا۔ اس کی ابتدا کی اشاعت ہی ۸ئ۴ ملین کاپیاں تھیں۔ ان میں سے ۸ئ۳ ملین کاپیاں امریکا میں شائع ہوئیں جبکہ ایک ملین کاپیاں برطانیہ میں شائع ہوئیں۔:

    سب سے بڑا انسائیکلوپیڈیا
    دنیا کا سب سے بڑا انسائیکلوپیڈیا جو کہ استعمال بھی ہوتا ہے وہ عربیک لیجیسلیشن انسائیکلوپیڈیا ہے۔ یہ یونان کے محمدابوبکر بن یونس نے تحریر کیا تھا۔ اس کی ۲۰۰ جلدیں یا حصے اور ۱۶۴۰۰۰ صفحات ہیں جبکہ اس کا وزن ۴۲۰ کلوگرام ہے۔ یہ انسائیکلوپیڈیا تمام عرب ممالک کے قوانین پر مشتمل ہے۔ اس کی فہرست ۴ الگ جلدوں جبکہ ۳ اضافی جلدوں میں دستیاب ہے۔:

    سب سے بڑی انگریزی کی لغت
    ۱۹۸۹ء میں شائع ہونے والی آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کا دوسرا ایڈیشن ۲۱۵۴۳ صفحات پر مشتمل تھا اور اس کی ۲۰ جلدیں تھیں۔ اس میں ۲۳۱۰۰۰ نمایاں فقرے تھے۔ ان میں سب سے زیادہ جگہ لفظ ’’سیٹ‘‘ نے حاصل کی۔ اس لفظ نے ۶۰۰۰۰ الفاظ استعمال کیے۔ ۱۹۹۳ء میں اس کو سالانہ اضافہ شدہ اشاعت میں تقریباً ۴ ہزار نئے الفاظ بھی شامل کیے گئے تھے۔ یہ ڈکشنری اب سی ڈی روم پر بھی دستیاب ہے۔:

    سب سے زیادہ فروخت کا ریکارڈ
    برطانیہ کی جے کے رولنگ کی پہلی ۳ کتابوں کی سیریز ہیری پوٹر نے ایک سال میں سب سے زیادہ فروخت کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ ۱۹۹۹ء میں اس سیریز کی ۵ئ۱۸ ملین کاپیاں صرف امریکا، ۵ئ۴ ملین برطانیہ میں اور کامن ویلتھ میں فروخت ہوئی تھیں۔
    رولنگ وہ پہلی ناول نگار ہے جس کے ۳ ناولوں نے نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلرز کی لسٹ پر ۱۶ ہفتے تک پہلی ۴ پوزیشنوں پر جگہ حاصل کی تھی۔ اس کی چوتھی کتاب ’’ہیری پوٹر اینڈ دی گوبلٹ آف فائر‘‘ نے پیشگی آرڈروں کا ریکارڈ قائم کردیا۔ اس کی ۳ئ۵ ملین کاپیاں اس کی اشاعت سے پہلے ہی خریدی جا چکی تھیں
    بشکریہ اُردو ڈائجسٹ،اگست 2012
     
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈر سے

    جزاک اللہ۔
    صدیقی صاحب ہمارے پاکستانی طلبہ و طالبات نے بھی بہت سے عالمی ریکارڈ قائم کیے ہیں۔برائے مہربانی اس بارے میں بھی توجہ فرمائیں۔
     
  3. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈر سے

    صدیقی بھائی، اس دلچسپ شیئرنگ کا شکریہ۔
    یہ معلومات گنیز بک کے کونسے ایڈیشن سے لی گئی ہیں؟
     
  4. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈر سے

    اس لنک کو ملاحظہ فرمائیں
    http://www.oururdu.com/forums/showthread.php?t=14585
     
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈر سے

    شکریہ میں اسی طرح چاہتا ہوں۔
    مجھے جیسے جیسے معلومات حاصل ہوں گی انھیں مجتمع کرتا ہوں اور پھر آپ کو ارسال کردوں گا۔۔ ہمارے ملک میں بے شمار ٹیٹنٹ ہے جس کی پزیرائی ہونا ضروری ہے اور ہم جیسوں کو جانکاری ہونا بھی ضروری ہے تاکہ ہمارے جذبوں کو تقویت حاصل ہو۔
     
  6. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈر سے

    بہت خوب ۔ کیا کوئی دوست گنیز بک آف ورلڈ کا ویب پتہ دے سکتاہے؟
     
  7. انجینئرفانی
    آف لائن

    انجینئرفانی ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    25
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈر سے

    مفیدمعلومات شیئرکرنے کا شکریہ۔
     
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈر سے

    اتنی اچھی معلومات کے لیے شکریہ اور جزاک اللہ
     
  9. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈر سے

    صدیقی بھائی، اس دلچسپ شیئرنگ کا شکریہ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں