1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گناہ کبیرہ

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏11 جنوری 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اگر کسی شخص نے گناہ کبیرہ کا ارتکاب کرلیاہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے سچے دل سے توبہ واستغفار کرے نیز کئے ہوئے گناہ پر نادم (شرمندہ) ہو کر آئندہ نہ کرنے کا پختہ ارادہ کرے ۔سچے دل سے معافی مانگنے پر اللہ تعالیٰ بڑے سے بڑے گناہ ( خواہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں) حتی کہ شرک کو بھی معاف فرمادیتاہے۔

    اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: (اے نبی ؑ ) کہہ دو کہ اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوجاؤ۔ یقیناً اللہ سارے گناہوں کو معاف کردیتا ہے۔ وہ تو بخشنے والا، رحم کرنے والاہے۔ (سورہ الزمر ۵۳)

    لیکن موت کا فرشتہ روح نکالنے کے لئے کسی بھی لمحہ آسکتا ہے۔ اُس کے بعد معافی مانگنے کا موقع میسر نہیں ہوگا۔ لہذا ابھی وقت ہے، معافی کا دروازہ کھلا ہے، فوراً اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں۔ اور اس سے معافی مانگیں۔

    اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے :
    اگر تم ان بڑے گناہوں سے بچتے رہوگے جن سے تمہیں منع کیا جاتا ہے، تو ہم تمہارے چھوٹے گناہ دور کردیں گے، اور تمہیں ایک عزت کی جگہ (جنت) میں داخل کریں گے۔ ۔۔(سورہ النساء ۳۱)

    گناہ کبیرہ کی تعداد 70 سے بھی زیادہ ذکر کی گئی ہے، اُن 40 گناہ کبیرہ کو یہاں لکھ رہی ہوں جسمیں ہمارا معاشرہ مبتلا ہے :

    1۔ شرک باللہ: اللہ کے ساتھ کسی کو عبادت میں شریک کرنا۔
    2۔ کسی کو ناحق قتل کرنا۔
    3۔ جادو کرنا ، یا جادو کروانا۔
    4۔ سود کھانا۔
    5۔ نماز نہ پڑھنا۔
    6۔ زکواۃ ادا نہ کرنا۔
    7۔ بلا عذر مضان کے روزے نہ رکھنا۔
    8۔ استطاعت کے باوجود‘ حج ادا نہ کرنا۔
    9۔ والدین کی نافرمانی کرنا۔
    10۔ رشوت لینا یا دینا۔
    11۔ شراب پینا، یاکسی دوسری نشہ آور چیز کا استعمال کرنا۔
    12۔ زنا کرنا۔
    13۔ رشتے داروں سے قطع تعلق کرنا۔
    14۔ تکبر کرنا۔
    15۔ جھوٹ بولنا۔
    16۔ جھوٹی قسم کھانا۔
    17۔ جھوٹی گواہی دینا۔
    18۔ فحش کلامی کرنا۔
    19۔ جوا کھیلنا۔
    20۔ مال حرام طریقے سے کمانا اور اس کا خرچ کرنا۔
    21۔ کسی شخص کو دھوکہ دینا۔
    22۔ کسی پر ظلم وستم کرنا۔
    23۔ چغل خوری کرنا۔
    24۔ خود کشی کرنا۔
    25۔ چوری یا ڈکیتی کرنا۔
    26۔ ناپ وتول میں کمی بیشی کرنا۔
    27۔ کسی بھی انسان مثلاًپڑوسی کو تکلیف پہونچانا۔
    28۔ TV اور Internetکے ذریعہ فحش مناظر دیکھنا۔
    29۔ پیشاب کے قطرات سے نہ پچنا۔
    30۔ مردوں کا (تکبرانہ ) ٹخنوں سے نیچے کپڑا پہننا۔
    31۔ مردار یا حرام جانورکا گوشت کھانا۔
    32۔ کسی شخص (مثلاً یتیم ) کا مال‘ ناحق کھانا۔
    33۔ مسلمانوں کی تکفیر کرنا۔
    34۔ اللہ اور رسول کی طرف جھوٹی بات منسوب کرنا۔
    35۔ شوہر کی نافرمانی کرنا۔
    36۔ عورتوں کا بے پردہ رہنا۔
    37۔ پاکدامن عورتوں پر تہمت لگانا۔
    38۔ لواطت اور عورت کے دبر میں مباشرت کرنا۔
    39۔ غیر اللہ کے لئے جانور ذبح کرنا۔
    40۔ کاہنوں اور نجومیوں کی تصدیق کرنا۔

    اللہ تعالیٰ ہم سب کو گناہ کبیرہ سے بچائے اور جو گناہ کبیرہ وصغیرہ ہم سے سرزد ہوگئے ہیں، اللہ ان کو معاف فرمائے۔ آمین۔
     
    رئیس کوثر اور ناصر إقبال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ،،،
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جذاک اللہ خیرا
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں