1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گریڈ ایک سے 19 تک تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے پر اتفاق

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏12 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    گریڈ ایک سے 19 تک تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے پر اتفاق

    حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ دونوں جانب سے گریڈ ایک سے 19 تک کے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

    تفصیل کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کے معاملے پر حکومتی خصوصی کمیٹی اور ملازمین کی تنظیم میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم خصوصی مذاکراتی کمیٹی میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان شامل تھے۔

    سرکاری ملازمین کی تنظیم آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) کی نمائندگی رحمٰن باجوہ اور اسلام الدین نے کی۔ وفاقی وزارت خزانہ نے حکومتی کمیٹی اور ”اگیگا“ کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے 19 تک کے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ 2021ء سے 2017ء کے بنیادی پے سکیل پر ہوگا۔

    تنخواہ میں اضافے کا اطلاق تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژن اور ماتحت اداروں پر ہوگا۔ تاہم یہ اطلاق ان ملازمین پر نہیں ہوگا جو پہلے ہی بنیادی تنخواہ پر 100 فیصد اضافی الاﺅنس، کارکردگی الاﺅنس یا اضافی تنخواہیں لے رہے ہیں۔

    گریڈ ایک سے 16 یا اس کے مساوی تمام پوسٹوں کو یکم مارچ 2021ء سے خیبر پختونخوا حکومت کی طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ٹائم سکیل کے حوالے سے رائج نظام کو بھی آئندہ وفاقی بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔

    یکم جولائی 2021ء سے نئے وفاقی بجٹ میں ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے گا۔ صوبوں کو دستیاب وسائل کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے سفارش کی جائے گی۔

    حکومتی کمیٹی اور سرکاری ملازمین کی تنظیم کے درمیان طے پانے والے مسودے کو منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں