1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گجرات: منگووال کے قریب اسکول وین کو حادثہ،12بچے جاں بحق

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏25 مئی 2013۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    منگووال کے قریب اسکول وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 12بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے میں 8 بچے شدید زخمی ہوئے ہیں۔ اسکول وین میں 22 بچے سوار تھے۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جگہ پہنچ گئی ہیں اور انہوں نے امدادی کارروائیوں شروع کردی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ حادثہ اسکول وین کا سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا ۔

    جیو نیوز

    سانحہ گجرات میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کی نماز جنازہ ادا اور تدفین

    [​IMG]

    سانحہ گجرات میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی اور تدفین کا عمل شروع کردیا گیا ہے، 10 سے زائد بچوں کو سپردخاک بھی کیا جاچکا ہے، جبکہ 3 بچوں کی نمازجنازہ رات 9 بجے ادا کی جا ئے گی ۔سانحہ گجرات میں جاں بحق ہونیوالے 16 بچوں اور ایک اسکول ٹیچر کی نماز نماز جنازہ کی ادائیگی اور تدفین کا سلسلہ جاری ہے، اب تک گجرات کے گاوٴں راجے کی میں 7 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر ، گاوٴں کنگ چنڑ دو بچوں اور گاوٴں کنگ سہالی میں 4 بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جبکہ تدفین کا عمل جاری ہے،تین بچوں کی نماز جنازہ رات 9 بجے ادا کی جائیں گی۔
     
    پاکستانی55، ھارون رشید اور شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ وانا الیہ راجعون
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اناللہ وانا الیہ راجعون

    یا اللہ شہید ہونے والے تمام بچوں اور استانی صاحبہ کے درجات بلند فرمائیں اور ان تمام افراد کو شہادت کا رتبہ عطاء فرمائیں۔

    شہداء کے لواحقین کو صبر، قرار اور سکون عطاء فرمائیں۔ انھیں اس تکلیف دہ صورت حال میں اجرعطاء فرمایں۔ ان کے دکھ کا مداوا فرمائیے اور انھیں اس کا بہترین صلہ عنایت فرمایئے۔

    یا الہی ہمارے راہنماوں کے دلوں میں عوام کا درد اجاگر کردیجئے اور انھیں شریعت کو قائم کرنے کا حوصلہ عطاء فرمایئے تاکہ یہ وطن عزیز میں قانون کی بالادستی قائم کرسکیں۔

    میں تمام صارفین سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ ہم ہر فورم پر بچوں کی حفاظت اور ان کی نگہداشت کے لئے آواز اٹھائیں۔۔۔۔۔۔

    والسلام علیکم

    غوری
     
    ھارون رشید، تانیہ اور شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ وانا الیہ راجعون​
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
  6. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    گجرات میں حادثے کا شکار ہونے والی وین کے ڈرائیور گرفتار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔وین اسکول مالکان نے ماہوار کرائے پر حاصل کرکھی تھی ، مالکان اسکول کو تالا لگا کر فرار ہوگئے ،گجرات میں 17 جانوں کے ضیاع کا ذمے دار کون ہے؟ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ چلتی وین کو سی این جی سے پیٹرول پر منتقل کیا تو آگ لگ گئی۔اسکول وین کے ڈرائیور محمد عرفان کا کہنا ہے کہ وہ وین کا مالک نہیں بلکہ 6 ہزار روپے ماہوار پر ملازمت کرتا ہے۔ اس نے سی این جی ختم ہونے پر گاڑی کو پیٹرول پر منتقل کیا تو اچانک آگ لگ گئی۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اس نے وین کا دروازہ کھول کر 4بچوں کو نیچے بھی اتارا تھا۔ ڈرائیور کے مطابق اْسے کسی بچے نے نہیں بتایا کہ گاڑی سے پیٹرول کی بو آرہی ہے۔ایس پی ٹریفک ذوالفقار چوہدری نے بتایا کہ ملزم کا لائسنس آزاد کشمیر کا ہے جو اس نے تجدید کے لئے بھیجا ہوا ہے۔ ایس پی کے مطابق اسکول مالکان نے وین کرائے پر لی ہوئی تھی اور واقعہ کے بعد سے وہ اسکول کو تالا لگا کر فرار ہیں۔ پولیس نے گاڑی کے مالکان احسان اور رضوان کو حراست میں لے لیا ہے۔
     
    مناپہلوان، ھارون رشید اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں گجرات حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نجی تعلیمی ادارے کے17بچوں اور ٹیچر کے غم میں 2روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ سوموار 27مئی کو تعلیمی اداروں میں قرآن خوانی کرائی جائے گی۔ جاں بحق ہونے والے بچوں اور ٹیچرکے لئے فی کس 5لاکھ روپے امدادکا اعلان کیا جائے۔ یہ اعلان گزشتہ روز سینئر نائب صوبائی صدر پنجاب رانا مقرب الٰہی نے کیا۔ اس موقع پر چودھری ندیم سندھو، سید محسن علی گیلانی، اسلم بٹ، زاہد بسرا، رانا صادق، شیخ غلام سرور، عارف سندھو، نعیم اختر چودھری، ڈاکٹرثناءاللہ، غلام مصطفی، وحید انور چودھری اوردیگر بھی موجود تھے۔ رانا مقرب الٰہی نے کہاکہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں ہم ورثاءکے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

    گجرات (رائٹرز/ بی بی سی) گجرات کے علاقے کوٹ فتح کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت وین میں موجود ایک بچی نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ’ہم بس کے پچھلے حصے میں بیٹھے تھے۔ بس ڈرائیور اور استانی نے بچوں کو نکالنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ نہیں نکال سکے‘۔ ایک اور بچے کا کہنا تھا وہ سب کہہ رہے تھے ہمیں بچاﺅ ہمیں بچاﺅ، ہمیں آگ لگ گئی ہے۔ میں نے ایک بڑی لکڑی پکڑی اور شیشہ توڑا، میں نے ان کو بچانے کی کوشش کی لیکن نہیں بچا سکا۔


    نوائے وقت
     
    مناپہلوان، ھارون رشید اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    گجرات (نوائے وقت رپورٹ) گجرات وین حادثے کے ڈرائیور کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ ڈرائیور نے بتایا وہ وین کا مالک نہیں بلکہ ڈرائیور ہے، وین کا مالک اسے ہر ماہ 6 ہزار روپے دیتا ہے، فٹنس سرٹیفکیٹ کے حوالے سے کہا مالک نے چیک کرایا ہو گا، کسی بچے نے نہیں بتایا وین میں آگ لگی ہوئی ہے یا پٹرول کی بو آ رہی ہے۔ وین کو دوران ڈرائیونگ سی این جی سے پٹرول پر منتقل کیا تو تاروں میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ ایل ٹی وی لائسنس نہیں بنا ہوا، آگ لگنے پر دو بچوں کو بچایا، مجھ سے جہاں تک ہو سکا آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جبکہ گجرات سانحہ میں زندہ بچ جانے والے ایک بچے نے بتایا میں وین کے اگلے حصے میں بیٹھا ہوا تھا، میں نے ڈرائیور سے کہا انکل پٹرول کے جلنے کی بو آ رہی ہے اور آگ لگ گئی ہے۔


    نوائے وقت
     
  9. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیر سیال، اشتیاق ملک اور ترجمان لاہور عرفان احمد نے گجرات میں وین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا یہ خوفناک حادثہ ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے، ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے گاڑیوں میں لگے ناقص سلنڈر کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں اور حفاظتی تدابیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے اس واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تحریک انصاف اس حادثے میں ہلاک ہونے والے معصوم بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
     
    ھارون رشید، احتشام محمود صدیقی اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    گجرات میں کل ہونے والے سانحے کے بعد آج بھی فضا سوگوار ہے جن گلیوں اور میدانوں میں چھٹی کے دن بچوں کا شور سنائی دیتا تھا آج وہاں سناٹا ہے۔ہفتے کی صبح ہونے والا سانحہ گجرات کے قصبہ منگووال کے گاوٴں راجے کی، کوٹ گھگا اور کنگ سہانی کے لوگوں پر قیامت بن کر ٹوٹا۔ننھے پھول آگ میں جھلس کر مرجھا گئے ، ماں باپ کے پاس اب رونے کے علاوہ کچھ نہیں بچا ، دادا ، دادی سے ان کے پوتے ، پوتیاں، ماں ، باپ سے ان کے بچے اور بہن، بھائیوں سے ان کے بھائی ، بہن جدا ہوگئے۔وین میں لگنے والی آگ نے بچوں کو تو جھلسایا ہی، ان کے گھروالوں کے دلوں کو بھی جلا ڈالا۔ کہیں باپ نے اپنے بچے اور بہن کھوئی، تو کہیں تین بہنوں کے اکلوتا بھائی اور ماں کا چہیتا ا ن سے دور چلا گیا۔جہاں آج ان علاقوں کی گلیوں اور میدانوں میں بچوں کے کھیلنے کی آوازیں آنا تھیں، آج وہیں سناٹا ہے۔ دوسرے بچوں کی نظریں اپنے ساتھی بچوں کو ڈھونڈ رہی ہیں۔کسی کو پائلٹ بننا تھا، کسی کو ڈاکٹر تو شاید کسی کو انجینئر۔ لیکن کسی کی لاپرواہی اور بے حسی کے باعث یہ سارے خواب، خواب ہی رہ گئے۔

    جیو نیوز
     
  11. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی ہمیں اس واقعہ سے سبق سیکھنے اور آئندہ سے بچاو کی توفیق عطاءفرمائیں۔۔۔۔

    بہت افسوس ناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔۔۔۔۔
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    گجرات (نوائے وقت رپورٹ) گجرات سانحہ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں گاﺅں ”راجے کی“ کا ہاشم علی بھی شامل ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اکلوتے بیٹے کی ہلاکت سے گھر میں قیامت ٹوٹ پڑی، سات سالہ ہاشم علی تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اس کی والدہ نے روتے ہوئے بتایا ہاشم علی نے سکول نہ جانے کی ضد کی لیکن میں نے کہا کل اتوار کی چھٹی ہے آج ضرور جاﺅ۔ ہاشم علی کو پائلٹ بنانا چاہتی تھی۔ ہاشم کہتا تھا میں بڑا ہوکر جہاز اڑاﺅں گا یا کرکٹ کا بیٹسمین بنوں گا، میں نے کہا جو مرضی بننا میں رکاوٹ نہیں ڈالوں گی۔ بدقسمت وین میں ہاشم علی زندہ جلتا رہا اور اس کی بچ جانے والی بہن ماریہ اسے آوازیں دیتی رہی۔
     
    پاکستانی55، مناپہلوان اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  14. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    یقینا اس سانحے کا ذمہ دار کسی حد تک تو یہ ڈرائیور بھی ہے مگر سچ تو یہ ہے کہ ہم سب بھی کسی نہ کسی حد تک اس سانحہ کے ذمہ دار ہیں ، سب سے پہلے تو ہمارے وہ ادارے کہ جو گاڑیوں کی فٹنس اور اُن میں موجود حفاظتی انتظامات کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ہیں ، پھر سڑکوں اور بازاروں میں موجود ٹریفک وارڈن ، پولیس کہ جو سوائے اپنی جیبیں بھرنے کے ایسی گاڑیوں کے خلاف کوئی عملی اقدام نہیں کرتے اور پھر ہم لوگ خود کہ جو اپنے بچوں اور پیاروں کو ایسے چلتے پھرتے بموں پر سوار کراتے وقت ذرا بھی نہیں سوچتے ، کاش ان بچوں کے والدین ہی اگر اس گاڑی کے ڈرائیور سے اُس کا فٹنس سرٹیفکٹ یا اُس کے سی این جی سیلنڈر کا فٹنس سرٹیفکٹ دیکھ لیتے تو یقینا آج وہ اس حادثے کا شکار نہ ہو تے ۔
    یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ! ہر واقعہ کے بعد ہم لوگ سوچتے ہی کہ ایسا ہمارے ساتھ نہیں ہو گا ، ہم اپنی ذمہ داریوں سے بچنے کے لیے مجبوریاں اور بہانوں کی آڑ ڈھونڈھ لیتے ہیں ہر غلط کام کے ہمارے پاس ہزار ہا بہانے اور دلیلیں ہو تی ہیں ۔
    پوری دُنیا میں ، سی این جی اگر ٹرانسپورٹ میں استعمال ہوتی بھی ہے تو وہ صرف پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال ہوتی ہے ، ذاتی استعمال کی گاڑیوں میں صرف پیٹرول اور ڈیزل کا استعمال ہی ہوتا ہے ، اور اگر کچھ ممالک میں سی این جی عام گاڑیوں میں استعمال کی بھی جاتی ہے تو وہاں سیلنڈر اور اس کے پورے سسٹم کی فٹنس جانچنے کا موئثر نظام ہوتا ہے ۔
    مشرف کے زمانے میں اپنے سیاسی حلیفوں کو نوازنے کے لیے دھڑا دھڑ سی این جی کے لائسنس دئیے گئے ، کسی نے یہ نہ سوچا کہ اگر سی این جی گاڑیوں میں استعمال ہو گی تو گھریلوں صارفین کیا کرینگے ؟ صنعتی یونٹس کیسے چلینگے ؟ بجلی کیسے پیدا کی جائے گی ؟ اور ممکن ہے سوچا بھی ہوں مگر اس طرح کہ جب بجلی نہ ہو گی تو لوگ بجلی پیدا کرنے کے لیے جنریٹر خریدیں گے ، اور یوں جنریٹر برآمد کرنے کے لائسنس دئیے جائینگے اور ملک میں ایک نئی صنعت شروع ہو گی ، جنریٹرز کی برامد کے بعد پیٹرول کو مزید مہنگا کیا جا سکے گا ، یہ ایک عجیب و غیرب جال ہے ، جتنا بھی کھولا جائے اتنا ہی اُلجھتا جاتا ہے ۔
    کاش ہم لوگ بھیثیت ایک قوم کے اپنی ذمہ داریاں سمجھ سکیں ۔
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کل یہ خبر پڑہی دل پھٹنے کو آگیا ، میں تو بس اتنا کہوں کہ اللہ ان کو غارت کرے جو صرف پئسہ بنانے کیلئے اتنا لالچ کرتے ہیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  17. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جی ہاں دماغ چکرا جاتا ہے سوچ کر ان کا کیا حال ہو گا جنہوں نے اپنے جگر کے ٹکڑے سکول بھیجے تھے لیکن جب یہ خبر سنی ہو گی توقیامت ٹوٹ پڑی ہو گی ان پر۔( اللہ معافی دے) ۔اللہ پاک انہیں صبر عطا فرمائے آمین
     
    احتشام محمود صدیقی، تانیہ اور مناپہلوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اندوہناک حادثہ ہے کتنی معصوم جانیں ضائع ہو گئیں۔
    حسرت ہے ان غنچوں پہ جو بن کھلے مرجھا گئے
    بہت کچھ کہنے کو دل کر رہا ہے لیکن ہمت نہیں کر پا رہا۔
    ان کے والدین پر کیا بیت رہی ہو گی۔
    اللہ کریم ان شہید بچوں کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اور ان بچوں کو اپنے والدین کی مغفرت کا ذریعہ بنائے۔
    آمین
     
    احتشام محمود صدیقی، تانیہ، مناپہلوان اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    میں بھی ایک ماں ہوں اور میرے لیے میری زندگی میرا بچہ، اسکے بنا زندگی کا کوئی تصور ہے ہی نہیں میرے پاس۔۔۔۔تحریر پڑھ کے مسلسل رونا آ رہا بچوں کو سوچتی ہوں ان پہ کیا بیتی ہو گی۔۔۔ان ماؤں کو سوچتی پتہ نہیں وہ کیسے رہ پائیں گی اپنے بچوں کے بغیر۔۔۔۔۔کچھ لکھا نہیں جارہا۔۔۔۔۔۔۔اللہ ہمیں معاف فرما، ہم پہ رحم فرما
     
  20. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    بے شک اولاد آنکھ کا تارا اور دل کا قرار ہیں۔
    ان کی خوشی کے لئے والدین کیا نہیں کرتے۔
    ماں باپ خوشی سے بھوک برداشت کرلیں گے مگر اولاد کی ہرضرورت کسی نہ کسی طرح پوری کرنے کے لئے ہر جتن کریں گے۔
    میرے بچے بہت دور دراز جگہوں پر زیر تعلیم ہیں اور میں روزانہ ان سے بات کرنا چاہتا ہوں تاکہ ایک لمحہ وہ لوگ مجھ سے اوجھل نہ ہوسکیں۔
    منگووال کے قریب رونما ہونے والے اندوہناک حادثے میں شیہد ہونے والے بچوں کے والدین کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتا مگر ہم ان کے لئے دعاء ضرور کرسکتے ہیں۔۔۔
    اور کوشش کریں اس واقعہ کو دبنے نہ دیں اور ہر فورم پر ایسے حادثات سے بچاو کیلئے آواز اٹھائیں۔۔۔

    اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔۔

    آمین۔
     
    مناپہلوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ گجرات کے ذمہ داروں کے تعین اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ناقص سی این جی سلنڈروں کی تنصیب کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ناقص سی این جی سلنڈروں کے باعث آئے روز حادثات پیش آتے ہیں، سانحہ گجرات بھی ناقص سی این جی سلنڈر کے باعث پیش آیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سانحہ گجرات کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے جوڈیشل انکوائری کرائے جبکہ کمرشل گاڑیوں میں سی این جی سلنڈروں کی تنصیب پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اس حوالے سے پہلے حکم دیا جا چکا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر معیاری سلنڈروں کی تنصیب روکی جائے اور کسی بھی گاڑی میں ایک سے زیادہ سلنڈر نہ لگائے جائیں۔ عدالت نے سی ٹی او سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 مئی تک جواب طلب کر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز


    لاہور ہائیکورٹ نے گاڑیوں میں ایک سے زائد سلنڈر نصب کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کیلئے قوانین میں ترامیم کرنے کا حکم دیدیا ۔ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس سے انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے جبکہ اوگرا بھی اس حوالے سے کوئی موثر اقدامات اٹھانے میں ناکام ہوگیا ہے جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ گاڑیوں میں ایک سے زیادہ سلنڈر جبکہ غیر معیاری سلنڈر رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے قانون میں ترمیم کی جائے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جاسکے بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی ۔

    نوائے وقت
     
    مناپہلوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    گجرات حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو موصول ہوگئی۔ رپورٹ میں ڈرائیور اور ویگن مالک کوحادثے کا ذمہ دارٹھہرایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویگن کی حالت درست نہیں تھی جبکہ وین کا ڈرائیور بھی نا تجربہ کار تھا۔ حکومت کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں موٹروہیکل ایگزامینر، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت کسی سرکاری اہلکار کوذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔ سانحہ گجرات کا دلخراش واقعہ جس نے سولہ زندگیوں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔ باہمت ٹیچر نے استاد کے روحانی والدین کے تصور کو حقیقت ثابت کردیا۔ بھڑکتے شعلوں میں گھری اسکول وین کو ڈرائیور چھوڑ کرفرار ہوگیا لیکن با ہمت ٹیچر وین میں موجود معصوم جھلستی سلگتی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں دیوانہ وار جتھی رہیں۔ سمیعہ کے کپڑے شعلوں کی زد میں آگئے پھر بھی سمیعہ نذیر نے اپنی جان کی پرواہ نہ کی اور معصوم زندگیوں کو بچاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔ صدر مملکت آصف زرداری سے بہادر اسکول ٹیچرکےلئے سول ایوارڈ کی سفارش کردی گئی ہے۔ دوسری جانب گجرات حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو موصول ہوگئی۔ رپورٹ میں واقعہ کا ذمہ دار ویگن مالک اور ڈرائیور کو قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ویگن کی حالت درست نہیں تھی۔جبکہ سین کا ڈرائیور بھی نا تجربہ کار تھا۔حکومت کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں موٹروہیکل ایگزامینر، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت کسی سرکاری اہلکار کوذمہ دار نہیں ٹھہرایاگیا
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    نگران وزیراعلٰی پنجاب نجم سیٹھی نے سانحہ منگھوال کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ وزیراعلٰی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ میں بچوں کی ہلاکت بہت بڑا المیہ ہے، دلخراش واقعہ نے پوری قوم کو سوگوار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گورنر پنجاب نے حادثے میں جاں بحق ہونے والی ٹیچر سمیعہ کو اعلٰی سول اعزاز دینے کی سفارش کر دی ہے جبکہ گورنمنٹ گرلز کالج کنجاہ کو بھی ان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ نگران وزیراعلٰی نے سمیعہ کے نام سے ایک سکول بھی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں میں پانچ پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیک بھی تقسیم کئے۔ اس سے پہلے وزیراعلٰی نے سی ایم ایچ کھاریاں میں وین حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کی اور ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔​
     
    مناپہلوان اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ!
     
  25. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    سانحہ گجرات کے بعد پولیس نے مسافرگاڑیوں میں ناقص سلنڈر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن میں 193مقدمات درج کرکے گاڑیاں قبضے میں لے لیں ۔گجرات میں سکول وین کا سلنڈر پھٹنے اور آتشزدگی سے خاتون سکول ٹیچر سمیت 17بچے جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعدبالآخر انتظامیہ حرکت میں آگئی ۔پولیس کے مطابق مسافر ویگنوں اور بسوں میں ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاﺅن میں 193افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں ۔

    روزنامہ پاکستان
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    سانحہ گجرات کے متاثرین نے نگران وزیراعلیٰ سے ضلع کونسل ہال میں ملاقات کرنے سے انکار کردیا جبکہ گورنر پنجاب نے مرحوم سکول ٹیچر کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کردی۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے گجرات میں سکول وین میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے بچوں اور خاتون سکول ٹیچر کے ورثاءسے ضلع کونسل ہال گجرات میں ملاقات کی خواہش کااظہار کیالیکن ورثاءنے انکار کردیا جس پر وزیراعلیٰ نے پنڈراجہ میں متاثرین کے گھر جانے کافیصلہ کرلیاہے ۔دوسری طرف گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے بچوں کو بچاتے ہوئے جان قربان کرنیوالی خاتون ٹیچر کیلئے سول ایوارڈ کی سفارش کردی
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    سانحہ گجرات کا از خود نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف دہشتگر دی کے مقدمے کے اندراج کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر بابراعوان کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گذشتہ دنوں گجرات کے قریب مسافر ویگن میں آتشزدگی سے 16بچے اور ایک استانی جاں بحق ہوگئی ، ایسے حادثات کو روکنے کیلئے گاڑیوں کی چیکنگ کا نظام بہتربنایا جائے۔ درخواست گزار نے استدعاکی کہ فاضل عدالت حادثے کے ذمہ داران کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔
     
    غوری اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]


    سانحہ گجرات میں زخمی ہونے والی 7 سالہ بچی آمنہ الطاف بھی سی ایم ایچ کھاریاں میں زخموں تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی۔ ان میں سترہ بچے ہیں۔ سکول وین کے ڈرائیور ملزم عرفان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد سول جج نوید اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا جس میں عدالت نے ملزم کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    دنیا نیوز
     
  29. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    مئی کی صبح 8زخمی سی ایم ایچ کھاریاں اور میواسپتال منتقل کیے گئے تھے۔ گزشتہ روز زخمی بچہ کوٹ گھکہ کا رہائشی احمد ولد اعظم بھی کھاریاںاسپتال میں دم توڑگیا۔ احمد کے 2 بھائی آفتاب اور علی حسن 25مئی کو حادثے میں جاںبحق ہوگئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی گائوں میں کہرام مچ گیا اور احمدکی والدہ کو دل کا دورہ پڑا جس پر اسے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ باپ محنت کش اعظم بھی حواس کھوبیٹھا۔ اندوہناک واقعے پر گائوں کی فضا سوگوار ہوگئی۔ احمدکو نمازجنازہ کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔ احمدکے والد اعظم کاکہنا تھاکہ اس کے 3بیٹے تھے، تینوں ہی حادثے کا شکار ہوگئے۔

    ایکسپریس نیوز
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے گجرات میں اسکول وین میں آگ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں کے واقعہ کا ازخود نوٹس لیا ہے،کیس کی سماعت 4 جون کو ہوگی، واقعہ پر سیکریٹری پیٹرولیم، حکومت پاکستان، چیف سیکریٹری ،سیکریٹری ٹرانسپورٹ، آئی جی پنجاب اور متعلقہ اسکول انتظامیہ سے بھی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔
    دوسری جانب اس اندوہناک واقعے میں زخمی ہونے والی ایک اور بچی 8 سالہ آمنہ بھی چل بسی ہے جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔
    واضح رہے کہ واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کے لئے سپریم کورٹ میں ایک آئینی درخواست بھی دائر کی گئی ہے جس میں اوگرا اور ڈی پی او کوبھی فریق بنایا گیا ہےاور عدالت سے اس سانحے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں