1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کینگروز کیخلاف وکٹیں بچانا کامیابی کی ضمانت ہو گی،وسیم اکرم

Discussion in 'کھیل کے میدان' started by intelligent086, Jun 10, 2019.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کینگروز کیخلاف وکٹیں بچانا کامیابی کی ضمانت ہو گی،وسیم اکرم
    [​IMG]
    قومی ٹیم کو چاہئے کہ وہ اب آسٹریلین پیس اٹیک کو قابو کرنے پر توجہ دے ،سابق کپتان
    لندن(اسپورٹس ڈیسک)سابق قومی کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کینگروز کیخلاف وکٹیں بچانا کامیابی کی ضمانت ہو گی لہٰذا قومی ٹیم کو چاہئے کہ وہ آسٹریلین پیس اٹیک کو قابو کرنے پر پوری توجہ دے ۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بارہ جون کو ٹانٹن میں آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم اگر ان کے اسپنرز کو ہدف بنانے کی خواہش رکھتی ہے تو اسے باقاعدہ منصوبہ بندی کرنی ہوگی کہ وکٹیں گنوائے بغیر یہ کس طرح ممکن ہے کیونکہ وکٹیں ہاتھ میں رکھنا ہی پاکستانی ٹیم کی کامیابی ہو گی جبکہ ہدف کا دفاع بالرز کر لیں گے ۔سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا ایک بہترین ٹیم ہے جس نے ویسٹ انڈیز کیخلاف جو عمدہ کھیل پیش کیا اسے سراہنا پڑے گا کیونکہ ایک وقت محسوس ہو رہا تھا کہ ویسٹ انڈین سائیڈ آسانی سے جیت جائے گی۔وسیم اکرم کے مطابق انہوں نے ٹورنامنٹ سے قبل ہی اس بات کی نشاندہی کردی تھی کہ کینگروز کے پاس میڈیم پیسرز نہیں بلکہ مکمل بالنگ اٹیک ہے جس کا سامنا مثبت انداز سے ہی کیا جا سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستانی ٹیم چل پڑی ہے لیکن ایونٹ کے ابتدائی مراحل میں کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا کیونکہ پلیئرز کو ہیمسٹرنگ سمیت دیگر انجریز سے بھی متاثر ہونا پڑ سکتا ہے جبکہ انگلینڈ میں بارش اور خراب موسم روزمرہ کا معمول ہے جس میں کوئی بھی ٹیم پہلے سے کوئی منصوبہ بندی نہیں کر سکتی لہٰذا وقت اور حالات کے تحت ہر قسم کی صورتحال کیلئے تیار رہا جائے تاکہ اچانک کوئی مشکل درپیش نہ ہو کیونکہ ایسے میں معاملات کو قابو کرنا ممکن نہیں رہتا اور مسائل بڑھ جاتے ہیں۔​
     

Share This Page