1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیرئیر میں آگے بڑھنے کی دس تدبیریں

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏22 دسمبر 2011۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    کیرئیر میں آگے بڑھنے کی دس تدبیریں

    عاطف مرزا

    ایک ادارے میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد آپ اپنی ملازمت کے معمول کے تقاضوں اور فرائض کے اِس قدر عادی بن جاتے ہیں کہ کسی اور طرف دھیان بھی نہیں جاتا ۔ اِس کے ساتھ ہی آپ کئی اندرونی اور بیرونی تبدیلیوں کی اہمیت یا نزاکت سے بے خبر ہوتے چلے جاتے ہیں۔ مینجمنٹ کی تبدیلی، ناگوار یکسانیت اور کیرئیر میں آگے نہ بڑھ سکنے جیسی وجوہ ایسی ہی تبدیلیاں ہیں جو آپ کے اطمینان کے احساس کو بہت زیادہ متاثر کرتی ہیں۔ اگر آپ پر یہ واضح نہیں ہو رہا کہ آپ کی پیشہ وارانہ زندگی کس سمت میں آگے بڑھ رہی ہے تو یہ وقت ہے صورتِ حال کا جائزہ لینے کا۔ اپنے آپ سے یہ سوال کیجئے اور اپنی سمت کا صحیح اندازہ لگائیے:

    ۱۔ ملازمت کے اِس پہلو کے بارے میں سوچئے جو ملازمت شروع کرتے ہوئے آپ کو سب سے زیادہ اچھا لگا تھا۔ کیا وہ پہلو آپ کو ویسا ہی دِکھائی دیتا ہے۔

    (الف) یقینا اگرچہ کام کی نوعیت میں فرق آیا ہے لیکن میرے اہداف اب بھی وہی ہیں۔

    (ب) کسی حد تک چیزیں ویسی نہیں جیسا کہ میں نے سوچا تھا لیکن میں ان کے ساتھ چل سکتا ہوں۔

    (ج) نہیں یہ ملازمت اِس سے بہت مختلف نکلی ہے جیسا کہ میں نے سوچا تھا۔

    ۲۔ آپ مستقبل میں اپنے آپ کو کہاں دیکھتے ہیں؟

    (۱لف) اِس کام سے متعلقہ سب سے اعلیٰ عہدے پہ اور میں سمجھتا ہو ںکہ میں درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہوں۔

    (ب) بہت اچھے معاوضے والی بڑی پوزیشن پر۔ اگر یہاں ممکن نہ ہو تو مقابل کے کسی دوسرے ادارے میں۔

    (ج) میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    ۳۔ آپ کتنی بار اپنی صلاحیتوں (Skills) کا جائزہ لیتے اور ان کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں؟

    (الف) باقاعدگی سے۔ میں تبدیلیوں پر نظر رکھتا ہوں اور دیکھتا رہتا ہوں کہ اِس حوالے سے صلاحیتوں میں کیا اضافہ ہونا چاہیے۔

    (ب) کبھی کبھار۔ دن بھر کے سخت کام کے بعد نئی مہارتوں کو سیکھنے یا پرانی کو بہتر بنانے کے لیے وقت نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

    (ج) میرے پا س اِتنا وقت نہیں ہوتا کہ دیکھ سکوں کہ کیا تبدیلیاں آ رہی ہیں اور اِس حوالے سے مہارتوں میں کیا بہتری آنی چاہیے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر کسی نئی صلاحیت کی ضرورت ہوئی تو میرے سینئر لوگ بتا دیں گے۔

    ۴۔ کیا آپ ایسے شخص ہیں جو چیزوں کو مکمل طور پر بہتر انداز میں کرنا چاہتے ہیں اور اِس سے کم کسی درجہ پر مطمئن نہیں ہوتے؟

    (الف) بالکل میں اپنے کام کا جائزہ لیتا رہتا ہوں بلکہ اپنے ماتحتوں سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ اگر وہ میرے کام میں کوئی غلطی دیکھیں تو مجھے آگاہ کریں۔ میں خود بھی ماتحتوں کو اِس طرح کی رائے دیتا رہتا ہوں۔

    (ب) ایسا نہیں ہے۔ میں اپنی بساط کے مطابق بہتر کام کرتا ہوں۔

    (ج) صرف کام ہی سب کچھ نہیں ہوتا اور دوسری بات یہ ہے کہ غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں۔

    (۵) کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی اقدار اور ترجیحات اِس کام سے مناسبت رکھتی ہیں جو آپ کرتے ہیں؟

    (الف) جی ہاں اگر ایسا نہ ہو تو میرے پاس یہاں کام کرنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا۔

    (ب)جب میں نے ملازمت شروع کی تھی تو میں ایسا ہی سوچتا تھا مگر اب میری ترجیحات بدل چکی ہیں۔

    (ج) یہ چیز اِتنی اہم نہیں اور موجودہ معاشی صورتِ حال میں کسے فرصت ہے کہ تنخواہ کے علاوہ اِس طرح کی چیزوں کے متعلق سوچے۔

    ۶۔ آپ کو کیسا لگا جب پچھلی مرتبہ آپ کے کسی رفیقِ کار کو اِس عہدے پر ترقی دے دی گئی جس پر آپ کی نظر تھی؟

    (الف) اِس معاملے کو رشک سے دیکھا۔

    (ب) مجھے غصہ آیا تھا ۔ مجھے ادارے میں زیادہ وقت گزر چکا ہے۔

    (ج) بہت تکلیف ہوئی ۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ میری بجائے کسی اور کو ترقی دے دی گئی ہو۔

    ۷۔ ساتھ کام کرنے والوں سے راہ و رسم رکھنا۔

    (الف) بہت اہم ہے۔ ایسا کرنا ہمیں ایک ٹیم کی شکل میں کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔ آپس کی بدگمانیاں ختم ہوتی ہیں۔ اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے سربراہ (Boss) کی توقعات کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ اِسی طرح میرے ماتحت لوگ مجھے ایک دوست کی طرح سمجھتے ہیں۔

    (ب) اِس میں بہت مزہ ہے۔ ساتھ کام کرنے والوں سے بہتر تعلقات رکھنا اچھی چیز ہے۔ اکٹھے ہونے کے مواقع یا تقریبات بھی بعض اوقات پر لطف ہوتی ہیں۔

    (ج) یہ ضروری ہوتا ہے ۔ تقریبا میں شامل ہونا پڑتا ہے مگر اب یہ چیز بہت بے مزہ لگتی ہے ۔

    اگر آپ کے جوابات زیادہ تر (الف)

    کی صورت میں ھیں تو

    آپ کامیابی کے لیے پُر عزم ہیں۔ اِتنے عرصے میں آپ کے اہداف آپ کی نظروں سے اوجھل نہیں ہوئے ہیں۔ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ ماتحوں کو کام کی طرف کیسے راغب کیا جاتا ہے اور باس کے اطمینان کا کیسے خیال رکھا جاتا ہے۔ اپنا سفر جاری رکھیے ، آپ بہت آگے جائیں گے۔

    ایک اچھی عادت یہ ہو سکتی ہے کہ اپنی اقدار اور ترجیحات کی ایک فہرست بنا لیں جس میں آپ کا سب سے بنیادی ہدف بھی درج ہو۔ وقفے وقفے سے اس پہ نظر ڈالتے رہیے۔ اِس سے آپ کو اپنی پیش رفت کا اندازہ ہوتا رہے گا۔ اگر تبدیلیوں کی ضرورت ہو تو ایسا کرنا آسان ہوگا۔

    اگر آپ کے جوابات زیادہ تر (ب)

    کی صورت میں ھیں تو

    آپ کا حوصلہ اور عزم ماند پڑنے لگا ہے۔ ایک شخص اِتنا عرصہ ایک ہی ذمے داری پر رہے تو اِس کے لیے یہ کوئی انوکھی اور غیر متوقع بات نہیں ہونی چاہیے۔ اگر آپ بڑی ذمے داریوں کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے رویے اور سوچ میں تبدیلی لانا ہوگی۔

    اگر ضروری سمجھیں تو اپنے رویے اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے کچھ عرصہ کے لیے رُخصت حاصل کر لیں لیکن بعض اوقات اپنے عزم کو دوبارہ زندہ رکھنے کا واحد طریقہ کسی دوسرے ادار ے میں چلے جانا ہوتا ہے ۔

    اگر آپ کے جوابات زیادہ تر (ج)

    کی صورت میں ھیں تو

    یہ بلکہ واضح ہے کہ ملازمت آپ کے لیے بے مزہ ہو چکی ہے شاید نئی مینجمنٹ آپ کو کام کی طرف مناسب طور پر راغب نہیں کر رہی یانئے آنے والے لوگ تندہی سے کام کر رہے ہیں اور آپ ان کے ساتھ چل نہیں سکتے یا کسی گھریلو ذمے داری کی وجہ سے آپ کی توجہ کام سے ہٹ رہی ہے ۔ بہرحال یہ موقع ہے کہ آپ اپنی ترجیحات کا دوبارہ جائزہ لیں۔ اپنے آپ سے سوال کیجئے کہ اِس کیرئیر میں آپ کا اصل ہدف کیا ہے ؟ کیا آپ اِسی پیشے سے وابستہ رہنا چاہتے ہیں؟

    آپ کے لیے یہ اقدام بھی مناسب ہو سکتا ہے کہ موجودہ پیشے سے ہٹ کر کوئی اور کام کرنے کی کوشش کی جائے۔ نیا کام شاید آپ کے لیے اطمینان بخش ہو اور ایسا بھی ممکن ہے کہ آپ ایک نئی سوچ اور عزم کے ساتھ اپنے پہلے کام کی طرف لوٹ آئیں ۔

    کیریئر میں آگے بڑھنے

    کے لیے دس تدابیر

    ۱۔ پیشہ وارانہ زندگی میں ترقی آپ کی اپنی ذمے داری ہے۔ کئی بڑے ادارے اپنے ملازمین کو ترقی کے لیے دی جانے والی ٹریننگ کے مواقع کم کر رہے ہیں اور چھوٹے اداروں کے لیے ایسی ٹریننگ کے مواقع پیدا کرنا دُشوار ہوتا ہے۔ اِس کے لیے کیرئیر میں ترقی کے متعلق سوچنا بنیادی طور پر آپ کی اپنی ذمے داری ہے۔

    ۲۔ کیریئر میں آگے بڑھنے سے متعلق اپنے ذہن میں ایک واضح خاکہ رکھیں اور اپنے آپ سے سوال کیجئے کہ آپ اگلے پانچ یا دس سال میں اپنے آپ کو کس عہدے پر دیکھتے ہیں۔ جو لوگ اِن عہدوں پہ ہوں ان سے ملیں اور مشورہ لیتے رہیں۔

    ۳۔ ادارے کے ویژن اور اِس کے مقاصد پر نظر رکھیں اور دیکھئے کہ آپ کا کام کس طرح ان سے مناسبت رکھتا ہے اور اِس سلسلے میں آپ مزید خدمات پیش کر سکتے ہیں۔

    ۴۔ آپ کا واسطہ چاہے اندرونی لوگوں سے ہو یا بیرونی لوگوں سے ، ہر صورت میں اِن لوگوں کی خواہشات اور ضروریات سے آگاہ رہیے۔ اِن سے ملنے کے لیے بھی تیار رہیے ۔ اپنے فیصلوں اور کام میں اِس آگاہی سے فائدہ اُٹھائیے۔

    ۵۔ دوسروں کے ساتھ تعاون کے نتیجے میں نئے خیالات اور بہتر نتائج سامنے آتے ہیں لہٰذا دوسرے کے ساتھ تعاون کا رویہ اپنانا آپ کے لیے فائدہ مند ہوگا۔

    ۶۔ پیشے میں ترقی میں ابلاغی صلاحیتوں کا بہتر ہونا اہم کردارادا کرتا ہے۔ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے کوئی کورس شروع کیجئے یا کسی بااعتماد دوست یا رفیق کار کے ساتھ مل کر ان صلاحیتوں کو بہتر بنائیے۔

    ۷۔ بہت سے کامیاب ایگزیکٹوز کی ترقی کی وجہ یہ ہے کہ اُنہوں نے دوسرے شعبوں میں بھی کوئی ذمے داری اختیار کی۔ اِس کے لیے فنانس سے سیلز یا پھر مارکیٹنگ سے آئی ٹی کی طرف آئے ۔ آپ ان کے نقش قدم پہ چلیں اور اپنی قابلیت میں اضافہ کریں۔

    ۸۔ اگر آپ کے دائرہ کار سے باہر کوئی ذمے داری ہو تو رضاکارانہ طور پر خودکو پیش کیجئے۔ اپنے سربراہ سے یا ہیو من ریسورس کے شعبے سے ایسی کسی ذمے داری کو تلاش کر نے کے لیے رہنمائی لیجئے۔

    ۹۔ اپنے ادارے یا ادارے سے باہر کوئی ایسا رہنما تلاش کیجئے جو پیشہ میں ترقی کے حوالے سے آپ کی مدد کر سکے۔

    ۱۰۔ پیشہ وارانہ تنظیموں یا فلاح و بہبود سے منسلک اداروں میں موجود ایسے لوگوں سے رابطہ قائم کیجئے جو آپ کے کام کے حوالے سے آپ کی مدد کر سکیں۔ قائدانہ صلاحیت کو بہتر کرنے کے لیے اگر کوئی ذمے داری نظر آ رہی ہو تو پہل کرنے میں دیر نہ کیجئے۔ اِس سے آپ کی قابلیت نکھر کر سامنے آئے گی۔
     
  2. نعیم الرحمن
    آف لائن

    نعیم الرحمن ممبر

    شمولیت:
    ‏15 نومبر 2006
    پیغامات:
    119
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیرئیر میں آگے بڑھنے کی دس تدبیریں

    بہت خوب بہت اچھی پوسٹ ہے
     
  3. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیرئیر میں آگے بڑھنے کی دس تدبیریں

    شکریہ صدیقی بھائی اچھی معلومات پر مبنی شئیرنگ ہے

    اپنی ہر نئی لڑی کا لنک یہاں ضرور دیں تاکہ پڑھنے والوں تک رسائی میں آسانی رہے
    http://www.oururdu.com/forums/showthread.php?t=12072
     
  4. استاد مرحوم
    آف لائن

    استاد مرحوم ممبر

    شمولیت:
    ‏21 دسمبر 2011
    پیغامات:
    63
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کیرئیر میں آگے بڑھنے کی دس تدبیریں

    اچھی معلومات ہیں۔۔۔۔پڑھ کے مزا آیا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں