1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا یہی عوام کی خدمت ہے؟

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از راشد احمد, ‏20 جولائی 2009۔

  1. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ہمارے علاقے میں ایک ایم پی اے کا گھر ہے جن کا نام فاروق یوسف گھرکی ہے۔ ان کا گھر میرے گھر کے قریب ہی ہے۔ اس ایم پی اے نے اپنے گھر کے باہر ایک ٹھنڈے پانی کا کولر لگایا ہوا ہے۔ جہاں سے لوگ ٹھنڈا پانی پی کر اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔ ایک دن میں اس کے گھر کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اس ایم پی اے کے سیکورٹی گارڈ سے میں نے ایک مفلوک الحال شخص کو جس کے ہاتھ میں ایک کولر تھاالجھتے ہوئے دیکھا۔سیکورٹی گارڈ کہہ رہا تھا کہ آپ کیا روز یہاں سے ٹھنڈا پانی لینے‌آجاتے ہو۔ اس شخص نے کہا کہ اس سے آپ کو کیا فرق پڑتا ہے تو سیکورٹی گارڈ نے کہا کہ تم اور تمہارے جیسے دوسرے پانی لے جاتے ہیں۔ جب بجلی جاتی ہے تو لوگوں کو ٹھنڈا پانی نہین ملتا۔ بہرحال اس شخص نے الجھ کر پانی لے لیا اور ایک قریبی تندور جو کچھ فرلانگ پر ہے پر روٹیاں لینے چلا گیا۔ میں بھی اسی تندور سے روٹیاں خریدنے چلا گیا۔ روٹیاں لگانے والا شخص مسلسل روٹیاں لگارہا تھا اور دوسرا شخص کسی بڑے شاپر میں وہ روٹیاں رکھ رہا تھا۔ میرے سمیت اس شخص کو کافی دیر تک روٹیاں نہ دیں اور نان والوں کو ترجیح دی۔ اس شخص نے احتجاج کیا کہ آپ جان بوجھ کر وقت ضائع کررہے ہو تو دکاندار اس پر برس پڑا اور کہنے لگا کہ تم لوگ کیا روٹی لینے آجاتے ہو ہمیں کچھ بچتا نہیں بلکہ اپنی جیب سے روٹیوں کے لئے پیسے ڈالنا پڑتے ہیں۔ اگر نان لینے ہیں تو بتاؤ تو وہ غریب شخص کہنے لگا کہ میں نے روٹیاں لینی ہیں

    دکاندار نے کہا کہ اگر روٹی لینی ہے تو انتظار کرو۔اتنے میں ایک شخص جس نے پیپلزپارٹی کے جھنڈوں والا لباس پہنا ہوا تھا تندور پر آیا اور پوچھا کہ اس کی روٹیاں لگ گئی ہیں تو دکاندار نے کہا کہ ہاں لگ گئی ہیں۔ اس جیالے نے روٹیاں لیں اور چلا گیا۔

    ہمیں امید بندھ گئ کہ اب روٹیاں مل جائیں گی۔ آخر کار مجھ سمیت اس شخص اور دیگر کو روٹیاں مل گئیں۔

    یہاں ایک بات جو میرے ذہن میں ہے وہ ایک مزدور آدمی ہے جس کا گزر بسر مشکل سے ہوتا ہے۔ اس کے ذہن میں ہوگا کہ اگر میں اس کولر سے پانی لے لوں گا تو برف کے پیسے بچ جائیں گے اور مجھے بیس پچیس روپے دن کی بچت ہوجائے گی۔ اس طرح وہ شخص ماہانہ سات سو روپیہ بچالے گا۔

    دوسری بات یہ ہے کہ خادم اعلٰی پنجاب نے دوروپے کی روٹی دینے کا بیڑا اٹھایا لیکن لوگوں کو تندوروں پر ذلیل ہونا پڑا۔ تندور والے حضرات دوروپے کی روٹی دے دیتے ہیں لیکن لمبا چوڑا انتظار کروا کر۔

    چلیں شکر ہے پنجاب میں دو روپے کی روٹی مل جاتی ہے لیکن سوچنے کی بات ہے کہ باقی صوبوں میں دو روپے کی نہیں ملتی وہاں ایک غریب‌آدمی کو بھی روٹی چار یا پانچ روپے کی ملتی ہے تو ان کا گزر بسر کیسے ہوتا ہوگا؟

    اگر حکومت عوام کو سہولت نہیں دے سکتی تو کم از کم ان کی بے عزتی نہ کرائے۔گھر کا بل ایک سال میں دوگنا ہوگیا ہے حالانکہ بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی جاتی ہے۔ اب حکومت نے پھر بجلی میں‌اضافے کی نوید سنادی ہے لیکن بجلی پیدا کرنے سے محروم ہے۔
     
  2. ARHAM
    آف لائن

    ARHAM ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اپریل 2009
    پیغامات:
    82
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    السلام علیکم !
    جی بھائی ۔۔۔
    روٹی ' کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر حکومت میں آنے والوں کے دور میں ۔۔۔
    کراچی میں تو پانچ روپے کی ہو گئی ہے روٹی اور اس کا حجم بھی کم ہو گیا ہے یعنی بقول عبیر ابو ذری
    چپاتی رفتہ رفتہ کاغذاتی ہو تی جاتی ہے ۔ویسے اگر زرداری صاحب ۔۔۔۔ روٹی سستی کر دیں گے تو پھر انتخابات میں کیا منشور لے کر آئیں گے ۔۔
    بھوکوں سے کھانے کے وعدے پر تو کچھ ووٹ مل ہی جاتے ہیں ۔۔۔
    ایک بات ہے جب زرداری صاحب کراچی آتے ہیں تو کے ای ایس سی والوں کے پاس کہاں سے بجلی آتی ہے معلوم نہیں کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ یا تو کم ہو جاتا ہے یا پھر کچھ علاقوں میں بالکل بھی نہیں ہوتی ۔۔
    اس س ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے کے لیے کیا جاتا ہے ورنہ ۔۔۔ کے ای ایس سی کے پاس اتنی بجلی موجود ہے کہ لوڈ شیڈنگ نہ کرنی پڑے ۔۔۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات
     
  4. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    کے ای ایس سی کا چیف ایگزیکٹو آصف زرداری کا بھانجا ہے جس کی تنخواہ 60 لاکھ ماہانہ ہے

    میں کے ای ایس سی کے بارے میں رپورٹ بنارہا ہوں جلد شائع کروں گا
     
  5. وقاص علی قریشی
    آف لائن

    وقاص علی قریشی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 فروری 2009
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    حیدرآباد میں روٹی چھ اور کہیں ساتھ روپے کی چل رہی ہے
     
  6. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    انتہائی مہنگی روٹی ہے کیا سندھ حکومت کچھ نہیں‌کررہی ؟
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    راشد جی آپ ہمیشہ ہی اچھی شئیرنگ کرتے ھیں گو دل دکھی ہو جاتا ھے پاکستان کے حالات جان کے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں