1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا شاعری کی کلاس شروع ہونی چاہییے------آپ کیا کہتے ہیں

Discussion in 'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' started by ایم اے رضا, Nov 25, 2008.

  1. ایم اے رضا
    Offline

    ایم اے رضا ممبر

    Joined:
    Sep 26, 2006
    Messages:
    882
    Likes Received:
    6
    کیا ------------------کیا------------شاعری کی کلاس شروع ہونی چاہیے آپ کی کیا رائے ہے--------------


    احقر العباد
    --------------------------------------ایم اے رضا--------------------------------
     
  2. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    السلام علیکم۔ ایم اے رضا صاحب ۔
    بالکل شروع ہونی چاہیے۔ نیک کام میں دیر کس بات کی ۔

    مجلس مشاورت اور مجلس منتظمہ میں اس وقت ایک نیا سیکشن / چوپال " سیکھنے سکھانے" یا " فروغِ علم و فن " کے عنوان سے کھولنے کا مسئلہ زیر غور ہے۔ جہاں سیکھنے سکھانے سے متعلقہ سارا مواد منتقل کردیا جائے گا۔ انشاءاللہ ۔

    بقیہ صاحب ذوق صارفین سے بھی گذارش ہے کہ وہ ایم اے رضا صاحب کی تجویز پر اپنی رائے دیں۔

    شکریہ
     
  3. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ ایم اے رضا صاحب،!!!!
    بہت ھی اچھا ارادہ ھے، میں اس تجویز سے بالکل متفق ھوں، بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا،!!!!!
     
  4. طارق راحیل
    Offline

    طارق راحیل ممبر

    Joined:
    Sep 18, 2007
    Messages:
    414
    Likes Received:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    یہ پوچھنے کی بات نہیں جلدی شروع کریں :horse:
     
  5. کشکول
    Offline

    کشکول ممبر

    Joined:
    Sep 18, 2006
    Messages:
    615
    Likes Received:
    4
    لیں جی پہلا سٹوڈینٹ‌بھی آ گیا
    اب دیر کس بات کی
     
  6. محمد نواز شریف
    Offline

    محمد نواز شریف ممبر

    Joined:
    Feb 18, 2009
    Messages:
    182
    Likes Received:
    0
    :a180: :a165: :a180: :a165: :a180: :a165:
    شاعری شروع ہونی چاہیے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آپ کی تجویز کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
     
  7. کشکول
    Offline

    کشکول ممبر

    Joined:
    Sep 18, 2006
    Messages:
    615
    Likes Received:
    4
    استاد جی کتھے گیے او شاعری دا لارا لا کے :soch:
     
  8. محمد نواز شریف
    Offline

    محمد نواز شریف ممبر

    Joined:
    Feb 18, 2009
    Messages:
    182
    Likes Received:
    0
    استاد جی اس وقت نہ جانے کس کا م مصرف ہو گئے ہیں
    اللہ ان کو توفیق دے کہ دوبارہ اس شاعری کو بحال کریں
     
  9. کشکول
    Offline

    کشکول ممبر

    Joined:
    Sep 18, 2006
    Messages:
    615
    Likes Received:
    4
    اچھا تو آپ سب کو پتا ہو گا کہ پاکستان میں اکثر فوجی ڈکیٹر آتے رہتے ہیں تو اگر میری اگلی حاضری
    تک استاد جی نہ آئے تو پھر مجبور مجھے اس لڑی کا چارج لینا پڑے گا
    ہی ہی ہی ہی ہی ہی ہی :201: :201:
     
  10. کشکول
    Offline

    کشکول ممبر

    Joined:
    Sep 18, 2006
    Messages:
    615
    Likes Received:
    4
    ویسے آپ کی شاعری میں بھی ایک شاعری کی کلاس لگی ہوئی ہے
    عنوان آپ کا شاعری ہماری کے عنوان سے :mashallah:
     
  11. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    شعر گوئی کے لیئے۔۔۔۔۔۔۔

    ھدایت نامہء داغ
    (نواب مرزا خاں داغ دہلوی)


    اپنے شاگردوں کو یہ عام ہدایت ہے مری
    کہ سمجھ لیں تہ دل سے یہ بجا اور بیجا

    شعر گوئی میں‌ رہیں مدنظر یہ باتیں
    کہ بغیر ان کے فصاحت نہیں‌ ہوتی پیدا

    چست بندش ہو، نہ ہو سست، یہی‌ خوبی ہے
    وہ فصاحت سے گرا، شعر میں جو حرف دبا

    عربی، فارسی الفاظ جو اُردو میں کہیں
    حرف عِلت کا بُرا اُن میں ہے گرنا دبنا

    اِلفِ وصل اگر آئے تو کچھ عیب نہیں
    لیکن الفاظ میں اُردو کے یہ گرنا ہے رَوا

    جس میں گنجلک نہ ہو تھوڑی بھی، صراحت ہے وہی
    وہ کنایہ ہے جو تشریح سے بھی ہو اعلی

    عیب و خوبی کو سمجھنا ہے اک امرِ نازک
    پہلے کچھ اور تھا اب رنگِ زباں اور ہوا

    یہی اُردو ہے جو پہلے سے چلی آتی ہے
    اہلِ دہلی نے اِسے اور سے اب اور کیا

    مستند اہلِ زباں خاص ہیں‌ دہلی والے
    اس میں‌ غیروں کا تصرف نہیں مانا جاتا

    جوہری نقد سخن کے ہیں پرکھنے والے
    ہے وہ ٹکسال سے باہر جو کسوٹی نہ چڑھا

    بعض الفاظ جو دو آئے ہیں اک معنی میں
    ایک کو ترک کیا، ایک کو قائم رکھا

    ترک جو لفظ کیا اب وہ نہیں مستعمل
    اگلے لوگوں کی زباں پر وہی دیتا تھا مزا

    گرچہ تعقید بری ہے مگر اچھی ہے کہیں
    جو ہو بندش میں‌ مناسب تو نہیں عیب ذرا

    شعر میں حشووزوائد بھی برے ہوتے ہیں
    ایسی بھرتی کو سمجھتے نہیں شاعر اچھا

    گر کسی شعر میں ایطائے جلی آتا ہے
    وہ بڑا عیب ہے، کہتے ہیں اسے بے معنی

    استعارہ جو مزے کا ہو، مزے کی تشبیہ
    اس میں اک لطف ہے، اس کہنے کا پھر کیا کہنا

    اصطلاح اچھی، مثال اچھی ہو، بندش اچھی
    روزمرہ بھی رہے صاف فصاحت سے بھرا

    ہے اضافت بھی ضروری مگر ایسی تو نہ ہو
    ایک مصرع میں‌جو ہو چار جگہ بلکہ سوا

    عطف کا بھی یہی حال، یہی‌ صورت ہے
    وہ بھی آئے متواتر تو نہایت ہے بُرا

    لف و نشر آئے، مرتب ہو، بہت اچھا ہے
    اور ہو غیر مرتب تو نہیں کچھ بے جا

    شعر میں آئے جو ایہبام کسی موقع پر
    کیفیت اُس میں بھی ہے، وہ بھی نہایت اچھا

    جو نہ مرغوب طبیعت ہو بری ہے وہ ردیف
    شعر بے لطف ہے گر قافیہ ہے بے ڈھنگا

    ایک مصرع میں ہو تم، دوسرے مصرع میں ہو تو
    یہ شتر گربہ ہوا، میں نے اسے ترک کیا

    چند بحریں متعارف ہیں‌ فقط اُردو میں
    فارسی میں، عربی میں ہیں گر ان سے سوا

    شعر میں ہوتی ہے شاعر کو ضرورت اس کی
    گر عروض اُس نے پڑھا، وہ ہے سخنور، دانا

    مختصر یہ ہے کہ ہوتی ہے طبیعت استاد
    دین اللہ کی ہے جس کو یہ نعمت ہو عطا

    بے اثر کے نہیں‌ہوتا کبھی مقبول کلام
    اور تاثیر وہ شے ہے جسے دیتا ہے خدا

    گرچہ دنیا میں ہوئے اور ہیں لاکھوں شاعر
    کسب فن سے نہیں ہوتی ہے یہ خوبی پیدا

    سید احسن جو مرے دوست بھی، شاگرد بھی ہیں
    جن کو اللہ نے دی فکرِ رسا، طبعِ رسا

    شعر کے حسن و قبائح جو اُنہوں نے پوچھے
    اُن کی درخواست سے اک قطعہ یہ برجستہ کہا

    پند نامہ جو کہا داغ نے بیکار نہیں
    کام کا قطعہ ہے یہ، وقت پر کام آئے گا


    حروف علت: اُردو میں تین حروف علت ہیں: الف، واو، یے

    الفِ وصل : وہ الف جو دو الفاظ کو آپس میں ملائے

    تصرف: ترمیم، تبدیلی

    تعقید: الفاط کی غیر فطری ترتیب (شاعری کا ایک نقص)

    حشوزوائد: غیر ضروری الفاظ (شاعری کا ایک نقص)

    عطف: وہ حروف یا الفاظ جو دو جملوں کو آپس میں ملاتے ہیں

    لف و نشر : شاعری میں‌ایک مخصوص پر لطف پیرایہء بیان

    ایہبام: شاعری کا وہ اندازِ بیان جو دو مختلف معانی پیدا کر سکتا ہے

    شتر گربہ: کسی شعر میں ایک شخص کو دو مختلف صیغوں میں‌ خطاب کرنا

    نقد سخن: ادب و شعر کی دولت

    عروض: شاعری کے اوزان اور بحروں کا علم

    ایطائے جلی: شاعری کا ایک نقص

    اگر کسی کے کچھ بھی سمجھ نہیں‌ آیا ہے تو نادر بھائی سے رجوع کریں۔۔۔ :happy:
     
  12. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    :a165: :a180: :dilphool:
    :hasna: :hasna:
     
  13. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    Joined:
    Aug 3, 2008
    Messages:
    8,835
    Likes Received:
    26
    شکریہ دوست ۔۔۔پڑھو۔۔ہنسو نہیں۔۔۔ :happy:
     
  14. کشکول
    Offline

    کشکول ممبر

    Joined:
    Sep 18, 2006
    Messages:
    615
    Likes Received:
    4
    کیا پڑھوں دوست میرے تو سر کے بھی اوپر سے گزر گیا :hasna:
     
  15. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    غلط بیانی سے کام مت لیں کشکول جی آپ کے سر کے اوپر سے کچھ سلامت نہیں گزر سکتا
     
  16. کشکول
    Offline

    کشکول ممبر

    Joined:
    Sep 18, 2006
    Messages:
    615
    Likes Received:
    4
    خوشی بیبی وہ کیسے
    وہ کیسے کیا مرے سر پہ انٹی ایر کرافٹ لگی ہوئی ہے :pagal:
     
  17. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب کاشفی بھائی ۔ لڑی کے عنوان کی مناسبت سے بہت معیاری پوسٹ ہے۔ :mashallah:
     

Share This Page