1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

*کیاعام آدمی کے مسائل حل ہو جائیں گے*

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏7 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    *کیاعام آدمی کے مسائل حل ہو جائیں گے*

    کیا یہ ملک صرف قومی اسمبلی اور سینیٹ اراکین کا ہے یا پھر یہاں بسے بائیس کروڑ عوام کا ہے۔ کیا وزیراعظم صرف اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی کے وزیراعظم ہیں یا پھر بائیس کروڑ عوام کے وزیراعظم ہیں۔ اگر وہ اراکین قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل بھی کر لیتے ہیں تو اس کی کیا ضمانت ہے کہ عوام کا بھی ان پر اعتماد بحال ہو گیا ہے۔ ایسا نہیں ہے اگر وزراء عوام کے پاس جائیں اور سچی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کریں تو اندازہ ہو گا کہ ہر دوسرا شہری ناخوش ہے، پریشان ہے، روزمرہ کے اخراجات میں الجھا ہوا ہے، بجلی، پانی اور گیس کے بلوں نے زندگی مشکل بنا دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اشیاء خوردونوش کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ مہنگا پیٹرول بونس میں مل رہا ہے۔ جن اراکین نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینا ہے کل کلاں عوام کے پاس ووٹ لینے کے لیے انہوں نے ہی جانا ہے۔ اگر عوام کی زندگی آسانی پیدا نہیں کریں گے، آسودگی نہیں آئے گی، زندگی میں کشش پیدا نہیں کریں گے، پریشانیوں سے نجات نہیں دلائیں گے تو جتنے مرضی اعتماد کے ووٹ لے لیں جب یہ اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی ووٹ لینے عوام میں جائیں گے اس وقت اندازہ ہو جائے گا کہ حقیقت کیا تھی اور وزیر اعظم ہاؤس میں کیا رپورٹ پہنچائی جاتی تھی۔ اس لیے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کریں، یہی اعتماد حقیقی طاقت ہے۔ یہی اعتماد فیصلہ کرتا ہے کہ آپ عوام پر حکمرانی کرنا چاہتے ہیں یا پھر عوام کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ دونوں صورتوں میں فیصلہ آپ نے کرنا ہے تین چار سو لوگوں کا اعتماد جیتنا چاہتے ہیں یا بائیس کروڑ عوام کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں