1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کہتی ہے تجھ کو دنیا جان وفا خدیجہ ۔ بلال رشید

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏30 جون 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    کہتی ہے تجھ کو دنیا جان وفا خدیجہ
    صد مرحباخدیجہ صد مرحبا خدیجہ
    پہلی ہے تو شہادت دین خدا کی واللہ
    رتبہ تجھے خدا نے بخشا ہے کیا خدیجہ
    سب مال و زر لٹایا دین خدا پہ تو نے
    احسان دیں پہ تیرا ہے ماورا خدیجہ
    جب بھی ترا وسیلہ دے کر خدا سے مانگا
    بخشا ہے کبریا نے حد سے سوا خدیجہ
    ایثار حاجرہ سا ایماں ہے آسیہ سا
    عصمت میں تو ہے وللہ مریم ادا خدیجہ
    تو محسنہ ہماری تو مرشدہ ہماری
    تیرا ہی مومنو کو ہے آسرا خدیجہ
    تو ہمسفر نبی کی تو ساس ہے علی کی
    دختر ہے تیری زھرا صد مرحبا خدیجہ
    داماد تیرا حیدر حسنین ہیں نواسے
    بیشک ہے تیرا رتبہ سب سے جدا خدیجہ
    ہے جان و دل ہے خادم تیرا بلال وللہ
    اس پر رہے ہمیشہ تیری عطا خدیجہ
    کلام بلال رشید
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    سبحان اللہ - جزاک اللہ
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد رضوان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد شہزاد .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں