1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کھڑے ہو کر کھانا صحت کیلئے نقصان دہ، بیماریوں کا باعث

Discussion in 'میڈیکل سائنس' started by intelligent086, Jun 11, 2019.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کھڑے ہو کر کھانا صحت کیلئے نقصان دہ، بیماریوں کا باعث
    upload_2019-6-11_1-14-10.jpeg

    مشرقی روایات کے مطابق کھڑے ہوکر کھانے اور پینے کو معیوب سمجھا جاتا ہے اور سماجی اقدار بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتیں کہ کھڑے ہو کر کھانے اور پینے کو عادت بنایا جائے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کھڑے ہو کر غذا کھانا نہ صرف صحت کیلئے خطرناک ہے بلکہ یہ عادت کچھ بڑی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔

    ذہنی اضطراب اور بے چینی جو بعد ازاں دیگر بیماریوں کا سبب بنتی ہے، کھڑے ہو کر کھانا اس کی بڑی وجہ ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ کھانا کھاتے وقت کھڑے رہنے سے انسانی جسم کے خون کا بہاؤ بے ترتیب رہتا ہے، اس طرح دل کو خون جسم کے کئی حصوں میں پہنچانے میں مشکل پیش آ سکتی ہے جو دل کی متعدد بیماریوں کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

    غذا کو ہضم کرنے کیلئے خون کے مخصوص بہاو کی ضرورت ہوتی ہے جو کھڑے رہنے کے سبب معدے اور دیگر اعضا کو مہیا نہیں ہو پاتا، یہاں تک کہ انسان کھانے کا ذائقہ بھی ٹھیک طرح محسوس نہیں کر سکتا جبکہ بیٹھ کر کھانے سے بھرپور لطف اٹھانے کے علاوہ کھانا اچھی طرح خون میں جذب ہو جاتا ہے جو دماغی اور جسمانی صحت کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔​
     

Share This Page