1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی۔۔!!!

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از دُعا, ‏23 مارچ 2016۔

  1. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    [​IMG]
    کچھ عشق تھا کچھ مجبوری تھی
    سو میں نے جیون وار دیا
    میں کیسا زندہ آدمی تھا
    اک شخص نے مجھ کو مار دیا
    اک سبز شاخ گلاب کی تھی
    ..اک دنیا اپنے خواب کی تھی
    وہ اک بہار جو آئی نہیں اس کے لئے سب کچھ ہار دیا
    یہ سجا سجایا گھر ساتھی
    مری ذات نہیں مرا حال نہیں
    اے کاش کبھی تو جان سکو اس سکھ نے جو آزار دیا
    میں کھلی ہوئی اک سچائی
    مجھے جاننے والے جانتے ہیں
    میں نے کن لوگوں سے نفرت کی اور کن لوگوں کو پیار دیا
    وہ عشق بہت مشکل تھا مگر آسان نہ تھا یوں جینا بھی
    اس عشق نے زندہ رہنے کا
    مجھے ظرف دیا پندار دیا
    [​IMG]

     
    سید شہزاد ناصر اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    بہت خوب انتخاب
    فریدہ خانم نے اسے گا کر امر کر دیا
    شراکت کا شکریہ
    شاد و آباد رہیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں