1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کچھ اپنے بارے میں۔۔۔!

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از اردو, ‏17 جنوری 2007۔

  1. اردو
    آف لائن

    اردو ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جنوری 2007
    پیغامات:
    3
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    اسلام علیکم،
    اردو ہے میرا نام ذراجان لیجئے
    محفل میں آ گیا ہوں پہچان لیجے
    جب اپنی اردو میں نک نیم کا اندراج کروانا پڑا تو سب سے پہلے ایک ہی نام ذہن میں آیا اور وہ تھا اردو۔ لیکن اس نام کے پیچھے ایک تاریخ ہے جو پھر کبھی نظر قارئین کرو ں گا۔بس اتنا جان لیجئے کہ کمپیوٹر کو اردو سکھانے میں ہم بھی کچھ حصہ رکھتے ہیں۔اتنا اور بتاتے چلیں کہ ہم پاکستان میں ایک پانچویں قومیت کے علمبردار ہیں اور وہ قومیت ہے اردو ، جس میں ہر وہ ہستی شامل ہے جو اردو سے محبت کرتی ہے، اردو لکھتی، پڑھتی اور بولتی ہے۔اس کے گھر میں اردوبولی جاتی ہے اور وہ اس پہ فخر کرتی ہے۔ایسی تمام ہستیوں کو ہم اردو کہہ کر پکارتے ہیں۔
    فی الحال اتنا ہی کافی ہے باقی پھر انشاءاللہ۔
    آپ کا مخلص
    اردو
    http://www.geocities.com/majorhomeo/majorhome.html
    http://www.geocities.com/majorhomeo/minidrill_specs.html
     

اس صفحے کو مشتہر کریں