1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کيا نہ بيچو گے جو مل جائيں صنم پتھر کے ؟

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مجیب منصور, ‏22 جولائی 2007۔

  1. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    کس قدر تم پہ گراں صبح کی بيداری ہے

    ہم سے کب پيار ہے ہاں نيند تمہيں پياری ہے

    طبعِ آزاد پہ قيدِ رمضاں بھاری ہے

    تُمہِيں کہہ دو يہ آئينِ وفاداری ہے ؟

    قوم مذہب سے ہے مذہب جو نہيں تم بھی نہيں

    جذبِ باہم جو نہيں ۔ محفلِ انجم بھی نہيں

    جن کو آتا نہيں دنيا ميں کوئی فن ۔ تم ہو

    نہيں جس قوم کو پروائے نشيمن ۔ تم ہو

    بِجلياں جن ميں ہوں آسودہ وہ خرمن ۔ تم ہو

    بيچ کھاتے ہيں جو اسلاف کے مَدفَن ۔ تم ہو

    ہو نِکو نام جو قبروں کی تجارت کر کے

    کيا نہ بيچو گے جو مل جائيں صنم پتھر کے ؟
     
  2. راجہ صاحب
    آف لائن

    راجہ صاحب ممبر

    شمولیت:
    ‏8 ستمبر 2006
    پیغامات:
    390
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    کیا مکمل کلام پیش کر سکتے ہیں بھائی صاحب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں