1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کوئی پھر لے کے آتا کاش کہ تلوارِ فاروقی

Discussion in 'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' started by عثمان غنی آسؔی, Apr 29, 2018.

  1. عثمان غنی آسؔی
    Offline

    عثمان غنی آسؔی ممبر

    زمانے کو دکھا جاتا کوئی کردارِ فاروقی
    کوئی پھر لے کے آتا کاش کہ تلوارِ فاروقی

    خدا تو بھیج دے اس دور میں ایسا کوئی حاکم
    جہاں میں ہر طرف پھیلائے جو انوارِ فاروقی

    سلاطین زمانہ جس کے در پر سر جھکاتے ہیں
    کبھی اے کاش میں بھی دیکھتا دربارِ فاروقی

    تو توہینِ رسالت سے اے نجدی باز آجاتا
    عیاں گر تجھ پہ ہو جاتاکبھی اسرارِ فاروقی

    خزاں جس در پہ جانے سے اے آسی خوف کھاتی ہے
    ہے دامن میں بہاروں کے وہی گلزارِ فاروقی

    از✏ آسی انصاری
     
    پاکستانی55 likes this.
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    جزاک اللہ
     

Share This Page