1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کلام پیر سید نصیر الدین شاہ

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by عاصم محمود, Jan 12, 2012.

  1. عاصم محمود
    Offline

    عاصم محمود ممبر

    Joined:
    Dec 25, 2011
    Messages:
    108
    Likes Received:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    کلام حضرت سید پیر نصیر الدین شاہ گولڑوی

    میری زندگی تو فراق ھے وہ ازل سے دل میں مکیں سہی
    وہ نگاہ شوق سے دور ہیں رگ جاں سے لاکھ قریب سہی

    ہمیں جان دینی ھے ایک دن کسی طرح وہ کہیں سہی
    ہمیں آپ کھینچیے دار پر جو نہیں کوئی ،تو ہمیں سہی

    سر طور ہو ، سر حشر ہو ، ہمیں انتظار قبول ھے
    وہ کبھی ملیں وہ کہیں ملیں وہ کبھی سہی وہ کہیں سہی

    نہ ہو ان پہ جو مرا بس نہیں کہ یہ عاشقی ھے ہوس نہیں
    میں ان ہی کا تھا میں ان ہی کا ہوں وہ میرے نہیں تو نہیں سہی

    جو ہو فیصلہ وہ سنائیے اسے حشر پر نہ اٹھائیے
    جو کریں گے آپ ستم وہاں وہ ابھی سہی وہ یہیں سہی

    اسے دیکھنے کی جو لو لگی تو نصیر دیکھ ہی لیں گے ہم
    وہ ہزار آنکھ سے دور ہو وہ ہزار پردہ نشیں سہی
     
    نعیم likes this.
  2. فیصل سادات
    Offline

    فیصل سادات ممبر

    Joined:
    Nov 20, 2006
    Messages:
    1,721
    Likes Received:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کلام پیر سید نصیر الدین شاہ

    ماشاءاللہ۔
    اللہ پیر صاحب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
    آمینِ۔
     
    نعیم likes this.

Share This Page