1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کششِ ثقل سے بجلی پیدا کرنے کا نظام وضع کرلیا،

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏2 جولائی 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کششِ ثقل سے بجلی پیدا کرنے کا نظام وضع کرلیا، پاکستانی سائنسدان کا دعویٰ


    کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی سائنسدان سید عبدالعلی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تین سال کی محنت کے بعد کششِ ثقل سے بجلی پیدا کرنے کا نظام وضع کر لیا ہے، قومی مفاد میں استعمال کرنے کی ضمانت دی جائے تو فارمولا آج ہی حکومت پاکستان کے حوالے کر دوں گا۔ بدھ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں عالمی سائنسی مسلمہ اصولوں اور قوانین کے عین مطابق فارمولا اور اس فارمولے کے تحت ایک ڈیزائن مرتب کرنے میں کامیاب ہوا ہوں، انہوں نے کہا کہ میں یہ تو نہیں بتاؤں گا کہ یہ فارمولا سائنس کے کن اصولوں اور قوانین کے تحت کام کرتا ہے لیکن فارمولے کی کارکردگی کی صلاحیت کے حوالے سے اتنا ضرور بتاؤں گا کہ میرے لیے یہ کام بالکل آسان ہے کہ ” حبیب بینک کے حجم کے برابر (جو تقریباً 200 فٹ بلند اور کم و بیش 20 ہزار ٹن کے وزن) کے برابر آبجیکٹ کو زمین کی سطح سے اتنی ہی بلندی تک کسی قسم کی توانائی کو کام میں لائے بغیر زمین کی کشش ثقل کے ذریعے سے اتنی ہی ولاسٹی کے ساتھ جس ولاسٹی سے یہ آبجیکٹ مذکورہ بلندی سے سطح زمین تک آتی ہے نہ صرف اسے واپس اسی بلندی تک پہنچا سکتا ہوں بلکہ اس میں مسلسل ایک تسلسل قائم رکھ سکتا ہوں“۔ عبدالعلی نے کہا کہ آج کی نشست میں اس خدشے کے پیش نظر کہ فارمولا لیک آؤٹ نہ ہو جائے کسی قسم کی کلّی یا جزوی تفصیل پر بات نہیں کرنا چاہوں گا۔ فارمولے اور ڈیزائن کا قانونی حق ملکیت (Patent) نہ خود مجھے اور نہ ہی میرے ملک کو حاصل ہوا ہے لہٰذا اسے حاصل کیے بغیر اس راز کو افشاء کرنا خطرناک اور پوری قوم کے پیر پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قانونی ادارے مجھے اس بات کی ضمانت دیں کہ یہ ملک و قوم کے مفاد میں استعمال ہوگا تو میں یہ فارمولا آج ہی حکومت پاکستان کے حوالے کرنے کو تیار ہوں۔

    بشکریہ ۔ جنگ نیوز ۔ http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=360112
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مہینہ گذر گیا اس خبر کو۔ کسی نے کوئی تبصرہ نہیں کیا

    ثابت ہوا کہ پاکستان میں بجلی کا کوئی مسئلہ نہیں۔ :201:
     
  3. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی بات یہ نہیں‌ہے حقیقت میں ہمارے ہاں۔۔۔۔۔۔مغل بچوں والا معاملا ہوتا ہے کہ مغل بچے جس پہ مرتے ہیں بس پھر ان کو مار ہی رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔سو جب پانی سے بجلی پیدا کررہے تھے تو پانی کا بحران۔۔۔۔اس کے بعد جب تیل سے بجلی کی پیداوار شروع کی تو تیل کا بحران اور اب اگر کشش ثقل سے بجلی پیدا کرنے کی سعی کی تو خطرہ ہے کہ کشش ثقل کا بحران نہ ہو۔۔۔۔۔"اگے تسی سمجھ تے گئے ہو" :237:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہاہا۔۔۔
    کششِ ثقل کا بحران ۔
    بہت خوب
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    صرف فارمولا نہیں اس پر عمل کرنے کیلئے سائنسدان صاحب کو کچھ رقم بھی دینا پڑے گی ورنہ اسے پکڑ کر امریکہ بھیج دیا جائیگا
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خدا جانے اگر یہ اطلاع اب تک امریکہ و یورپ تک پہنچ چکی ہوئی اور انہیں اس نوجوان سائنسدان کا یقین آچکا ہو تو وہ اسے اپنے اپنے ملک کی شہریت کی پیش کش بھی کر چکے ہوں۔
     
  7. مبشرحسن قادری
    آف لائن

    مبشرحسن قادری ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2006
    پیغامات:
    2
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: کششِ ثقل سے بجلی پیدا کرنے کا نظام وضع کرلیا،

    1984 میں ایک ریلوے انجینئر (فیصل آباد) نے بھی ایک گاڑی بنا لی تھی۔ جس کو اس نے کشش ثقل سے چلا کر جنرل ضیاء الحق کو دکھایا تھا۔ اس کے بعد غلام اسحاق خان، نواز شریف ، بے نظیر وغیرہ کو بھی دکھایا۔ لیکن آ ج تک اس کا نام بھی نہیں لیا گیا۔ غلام اسحاق خان نے ۴ لاکھ کا چیک بھی دیا جو کہ کبھی کیش نہ ہو سکا۔ پاکستان میں نا ممکن ہے۔ ان بے حمیت سیاستدانوں کے ہوتے ہوئے۔ باقی نا امید نہیں ہونا چاہٌے۔ اللہ بہتر کرے گا۔
    :a180:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں