1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کس کے قلم سے ہو بیاں عظمت حسین کی

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏20 جنوری 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    کس کے قلم سے ہو بیاں عظمت حسین کی
    احسان دین پر ہے شہادت حسین کی

    حُبّ ِ حسین، حُبِ الہی کا ہے نشاں
    اللہ سے دشمنی ہے عداوت حسین کی

    ایماں کا راز آیہء قرآں سے پوچھ لو
    قرآں سکھا رہا ہے مؤدّت حسین کی

    حسن و حسین گلشنِ نبوی کے پھول ہیں
    بوئے چمن حسن کی تو رنگت حسین کی

    مولائے کائنات ہیں بابا حسین کے
    امّاں ہے نورِ نظرِ رسالت حسین کی

    تِشنہء دیدِ جلوہء حق تھے میرے حسین
    ناداں سمجھ سکے نہ محبت حسین کی

    زندہ ہیں بن کے پیکرِ صبرورضا حسین
    دائم ہے طرزِ فکرِ شہادت حسین کی

    لے کر چلے ہیں کنبہء نبوی کو کربلا
    مقتل میں مسکرانا ہے جراءت حسین کی

    اصغر ہوں یا ہوں اکبر، بنامِ خدا دیے
    بے مثل و باکمال سخاوت حسین کی

    گردن ہے زیرِ خنجرِ شمرِ لعین کے
    اوجِ سجود پر ہے عبادت حسین کی

    چاہت ہے دل میں غلبہء دیں کی تو اے رضا
    کربل سجاؤ زیرِ امامت حسین کی


    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    (سگِ درِ مصطفیٰ :saw: و آلِ مصطفی :saw: : محمد نعیم رضا)​
     
  2. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    ماشاء اللہ، بہت خوبصورت
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
  4. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    جزاک اللہ

    سلام یا حسین :as:
     
  5. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    اللھم صل علی محمد:saw: وعلی آل محمد:saw:

    کس زباں سے ہوبیاں یہ عزو شانِ اہلبیت :as:
    مدح گوئے مصطفی:saw: ہے مدح خوانِ اہلبیت :as:
    مصطفی:saw: عزت بڑھانے کے لئے تعظیم دیں
    ہے بلند اقبال تیرا دودمانِ اہلبیت :as:
    اِن کے گھر میں بے اجازت جبرئیل:as: آتے نہیں
    قدر والے جانتے ہیں قدر و شانِ اہلبیت :as:
    اے شبابِ فصلِ گل یہ چل گئی کیسی ہوا
    کٹ رہا ہے لہلہاتا بوستانِ اہلبیت :as:
    کسی شقی کی ہے حکومت ہائے کیا اندھیر ہے
    لٹ رہا ہے دِن دہاڑے کاروانِ اہلبیت :as:
    فاطمہ سلام اللہ علیہا کے لاڈلے کا آخری دیدار ہے
    حشر کا ہنگامہ برپا ہے میانِ اہلبیت :as:
    باغِ جنت چھوڑ کر آئے ہیں محبوب خدا
    اے زہے قسمت تمہاری کشتگانِ اہلبیت :as:
    گھر لٹانا جان دینا کوئی تجھ سے سیکھ جائے
    جانِ ما ، تم پر فدا اے خاندانِ اہلبیت :as:
    سر، شہیدانِ محبت کے ہیں نیزوں پر بلند
    اور اونچی کی خدا نے قدر و شانِ اہلبیت :as:
    اہلِ بیتِ پاک سے گستاخیاں بے باکیاں
    لعنت اللہ علیکم دشمنانِ اہلبیت :as:​
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:

    سبحان اللہ۔ ماشاءاللہ۔ اللہ تعالی ہمارا نام بھی غلامانِ آلِ رسول :saw: میں لکھ دے۔ آمین
     
  7. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    محبت اہل بیت اطہار رضی اللہ عنھم

    [youtube:6lomx6y4]http://www.youtube.com/watch?v=r3RsnvPRanY[/youtube:6lomx6y4]​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں