1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کس کے قلم سے ہو بیاں عظمت حسین (رض) کی

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏24 جنوری 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    2 روز قبل سیدالشہداء سیدنا امام حسین (ع) کی منقبت لکھنے کی توفیق عطا ہوئی۔الحمد للہ۔۔۔ تحدیث نعمت کے طور پر اور ایمان کی تازگی کے لیے یہاں پیش کرتا ہوں ۔۔۔۔

    کس کے قلم سے ہوبیاں عظمت حسین کی
    احسان دین پر ہے شہادت حسین کی

    حبِ حسین، حُبِ الہی کا ہے نشاں
    اللہ سے دشمنی ہے عداوت حسین کی

    ایماں کا راز صاحبِ قرآن سے پوچھ لے
    قرآن سکھا رہا ہے موءدت حسین کی

    حسن و حسین گلشنِ نبوی‌ کے پھول ہیں
    گل میں مہک حسن کی،رنگت حسین کی

    مولائے کائنات ہیں بابا حسین کے
    امّاں ہیں نورِ نظرِ رسالت حسین کی

    زندہ ہے بن کے پیکرِ صبر و رضا حسین
    دائم ہے طرزِ فکرِ شہادت حسین کی

    تِشنہء دیدِ جلوہء حق تھے میرے حسین
    ناداں سمجھ سکے نہ محبت حسین کی


    لے کر چلے ہیں کنبہء نبوی کو کربلا
    مقتل میں مسکرانا ہے جراءت حسین کی

    اصغر ہوں یا ہوں اکبر حوالے خدا کیے
    بے مثل و با کمال سخاوت حسین کی

    گردن ہے زیرِ خنجرِ شمرِ لعین کے
    اوجِ سجود پر ہے عبادت حسین کی

    چاہت ہے دل میں غلبہء دیں کی تو اے رضا
    کربل سجاؤ زیرِ امامت حسین کی


    محمد نعیم رضا۔ بروز پیر 2007-01-22​
     
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    Re: مناقب بصورت نظم

    ماشاءاللہ۔

    بہت ہی خوب۔ نعیم بھائی!

    --------------------------------------

    حضرت علی:rda: کی شانِ عظیم میں ایک رباعی یاد آ گئی، سو لکھ رہا ہوں۔


    بغیر حُبِ علی :rda: مُدّعا نہیں‌ملتا
    عبادتوں کا بھی ہرگز صلہ نہیں ملتا

    خدا کے بندوں سنو غور سے خدا کی قسم
    جسے علی :rda: نہیں ملتے خدا نہیں‌ملتا​
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    Re: مناقب بصورت نظم

    سبحان اللہ۔۔۔ ابنِ علی کی ایک اور منقبت حاضر ہے

    شبیر کربلا کی حکومت کا تاجدار
    کامل امام، دوشِ نبوت کا شہ سوار
    ہے جس کی ٹھوکروں میں خدائی کا اقتدار
    جس کے گداگروں میں دنیا کے تاجدار

    وہ جس کی عاجزی میں سمٹ آئے سروری
    کھولے دلوں پہ جس نے رموزِ سکندری
    کٹ کر بھی کر رہا ہے شریعت کی یاوری
    جس نے سمندروں کی سکھائی ہے شناوری

    جس کے غلام اب بھی سلیماں سے کم نہیں
    جس کا مزار خلد کے ایواں سے کم نہیں
    جس کی زبان وعدہء یزداں سے کم نہیں
    جس کا سخن لطافتِ قرآں سے کم نہیں

    جو میرِ کاروانِ موءدت ہے وہ حسین
    جو مرکزِ نگاہِ مشیت ہے وہ حسین
    جو رازدارِ کنزِ حقیقت ہے وہ حسین
    جو تاجدارِ ملکِ شریعت ہے وہ حسین

    اللھم صل علی سیدنا و مولانا محمد وعلی آلہ و صحبہ وبارک وسلم​
     
  4. عاشی
    آف لائن

    عاشی ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2006
    پیغامات:
    320
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    Re: مناقب بصورت نظم

    سبحان اللہ
     
  5. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    جزاک اللہ۔۔

    صلی اللہ علیہ وسلم
     
  6. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں