1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کس نے غنچوں کو نازکی بخشی ۔۔ افتخار راغب

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏27 اگست 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    کس نے غنچوں کو نازکی بخشی
    سنگ کو کس نے پختگی بخشی

    کس نے بخشی زباں کو گویائی
    کس نے آنکھوں کو روشنی بخشی

    کس کے بس میں تھی آتشِ نمرود
    کس نے صبر و سلامتی بخشی

    کس نے پرواز کا ہنر بخشا
    کس نے فہمِ شناوری بخشی

    ابر سے آب کس نے برسا کر
    مردہ مٹّی کو زندگی بخشی

    کون آب و ہوا کا مالک ہے
    کس نے پودوں کو تازگی بخشی

    پنکھ کس نے دیے پرندوں کو
    کس نے پھولوں کو پنکھڑی بخشی

    پیڑ پودے اُگائے ہیں کس نے
    کس نے دھرتی کو دل کشی بخشی

    کون خالق ہے سب زبانوں کا
    کس نے اردو کو چاشنی بخشی

    کس نے ایمان کی نمو کے لیے
    علم و حکمت کی روشنی بخشی

    کس نے اشرف بنایا انساں کو
    کس نے خاکی کو برتری بخشی

    کس نے بخشا ہمیں قلم راغبؔ
    کس نے تنویرِ آگہی بخشی
    ---------

    افتخار راغب
    تخلیقِ کارِ کلامِ دل پذیر، علمبردارِ توازنِ لفظ و معنی ، بدرِ آسمانِ شعر و سخنِ قطر اور افتخارِ بزمِ اردو قطر جناب افتخار راغبؔ کا تعلق ہندوستان کے صوبہ بہار سے ہے۔ پیشے سے سول انجنئیر ہیں اور 1998 میں جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے بی ٹیک کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد مارچ 1999 سے قطر میں ملازمت کے سلسلے میں مقیم ہیں۔ آپ کے چار شعری مجموعۂ کلام، ’لفظوں میں احساس‘ ، ’خیال چہرہ‘ ، ’غزل درخت‘ اور 'یعنی تو' منظرِ عام پر آکر مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔ غزلوں کا پانچواں مجموعہ اور مزاحیہ شاعری کا پہلا مجموعہ زیرِ ترتیب ہیں۔ آپ کی شاعری کی اینڈرائڈ ایپ بھی بن چکی ہے جسے Google Play Store میں Iftekhar Raghib - Urdu Poetry لکھ کر تلاش کرکے انسٹال کیا جا سکتا ہے اس میں چاروں مجموعہ غزلیات دیدہ زیب انداز میں موجود ہیں. افتخار راغبؔ کا شمار قطر کے فعال ترین ادبی شخصیات میں ہوتا ہے۔ آپ قطر کی قدیم ترین اردو تنظیم بزمِ اردو قطر کے 2010 سے جنرل سکریٹری ہیں اور دیگر ادبی تنظیموں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ آپ اپنے پختہ کلام کے حوالے سے پوری اردو دنیا میں نئی نسل کے شعراء میں منفرد شناخت رکھتے ہیں۔
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد شہزاد اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد رضوان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد شہزاد .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں