1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کس سے مانگیں، کہاں جائیں

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏20 مارچ 2012۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    کس سے مانگیں، کہاں جائیں، کس سے کہیں، اور دنیا میں حاجت روا کون ہے
    سب کا داتا ہے توں، سب کو دیتا ہے توں، تیرے بندوں کا تیرے سوا کون ہے

    کون مقبول ہے، کون مردود ہے،بے خبر! کیا خبر تجھ کو کیا کون ہے
    جب تُلیں گے عمل سب کے میزان پر، تب کھلے گا کہ کھوٹا کھرا کون ہے

    کون سنتا ہے فریاد مظلوم کی، کس کے ہاتھوں میں کنجی ہے مقسوم کی
    رزق پر کس کے پلتے ہیں شاہ و‌گدا، مسند آرائے بزم عطا کون ہے

    اولیاء تیرے محتاج اے رب کل، تیرے بندے ہیں سب انبیاء و‌رسل علیہم السلام
    ان کی عزت کا باعث ہے نسبت تری، ان کی پہچان تیرے سوا کون ہے

    میرا مالک مری سن رہا ہے فغاں، جانتا ہے وہ خاموشیوں کی زباں
    اب مری راہ میں کوئی حائل نہ ہو، نامہ بر کیا بلا ہے صبا کون ہے

    ہے خبر بھی وہی مبتدا بھی وہی، ناخدا بھی وہی ہے خدا بھی وہی
    جو ہے سارے جہانوں میں جلوہ نما، اس احد کے سوا دوسرا کون ہے

    وہ حقائق ہوں اشیاء کے یا خشک و‌تر فہم و‌ادراک کی زد میں ہیں سب مگر
    ماسوا ایک اُس ذات بے رنگ کے، فہم ادراک سے ماورٰی کون ہے

    انبیاء، اولیاء، اہل بیت، تابعین و‌صحابہ پہ جب آبنی
    گر کے سجدے میں سب نے یہی عرض کی، تو نہیں ہے تو مشکل کشا کون ہے

    اہل فکر و‌نظر جانتے ہیں تجھے، کچھ نہ ہونے پہ بھی مانتے ہیں تجھے
    اے نصیر اس کو تو فضل باری سمجھ، ورنہ تیری طرف دیکھتا کون ہے


    [​IMG]
     
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    جواب: کس سے مانگیں، کہاں جائیں

    اسلام علیکم:

    بے شک وہی کارساز ہے اور مشکل کشا۔
    اس کے ہاں ہماری درخواست کو پزیرائی ہے
    اور اسی کے ہاں سب کو فضل تقسیم ہوتا ہے
    وہی تکلیف دیتا ہے اور وہی سکون بہم پہنچاتا ہے۔
    ہم سب تیرے حضور دست بستہ ہیں اور تیری
    رضا کے خواست گار ہیں۔
    ہم خطا کار ہیں ، بدکار ہیں
    مگر معافی کے بھی طلبگار ہیں۔
    اے ہمارے پروردگار
    اپنے محبوب کے صدقے
    ہمیں آذمائشوں کے نجات دلا دیجئے
    اور ہمارے پیارے وطن کو امن کا گہوارہ بنا دیجئے۔
    آمین۔

    غوری
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    جواب: کس سے مانگیں، کہاں جائیں

    سبحان اللہ العظیم ۔
    اللہ تعالی آپ دونوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
     
  4. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    جواب: کس سے مانگیں، کہاں جائیں

    [​IMG]
     
  5. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    جواب: کس سے مانگیں، کہاں جائیں

    مولانا الطاف حسین حالی کا اشارہ یقینا جاہل لوگوں کی طرف ہے
    وگرنہ نہ تو کوئی "نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا سے ملاتا ہے " اور نہ ہی "مزارات پر نذریں چڑھانے سے توحید باری تعالی میں کوئی شرک" ہوتا ہے۔
     
  6. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    جواب: کس سے مانگیں، کہاں جائیں

    بہت خوب جناب
     
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    جواب: کس سے مانگیں، کہاں جائیں

    جزاک اللہ
    --------
     

اس صفحے کو مشتہر کریں