1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کسے سے منصفی چاہیں

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از محبوب خان, ‏25 فروری 2009۔

  1. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    دوجاعتی نظام ہی ہماری سیاست کو بہتر رخ پر لاسکتا ہے۔ یہ چھوٹی چھوٹی جماعتیں جو ایک صوبے یا مخصوص علاقے پر محدود ہیں یہ صوبائی تعصب پھیلانے اور نفرت پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ چند سیٹیں لے کر اتحاد تو قائم کرلیتی ہیں اور ان کے پاس کھلے آپشن موجودہوتے ہیں جیسے اے این پی سرحد سے جیتی اور صوبہ سرحد کی وزارت اعظمٰی اور چند اہم وزارتیں سنبھال لی، ایم کیو ایم سندھ سے جیتی اور سندھ کی گورنری اور چند وزارتیں سنبھال لیں۔جے یو آئی دس سے کم سیٹیں لے کر بھی اقتدار میں ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی بھی بلوچستان میں چند سیٹیں لے کر وزارتیں لے گئی ہے

    ملک میں دو جماعتی نظام ہونا چاہئے باقی ایسی جماعتیں جو ایک صوبے تک محدود ہوں ان پر پابندی لگادینی چاہئے
     
  2. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    دو جماعتی نظام ہی حقیقت میں‌ہمارے ملک میں بھی ہے مگر ما سوائے ان علاقوں‌کے جہاں قوم پرستی کچھ زیادہ ہے۔

    اس کے علاوہ "مارشل لاء" ان دو جماعتی نظام میں دراڑیں ڈال کے ان کو مزید میں تقسیم کردیتا ہے۔۔۔۔کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے ہاں سیاسی درخت کو درخت بننے سے پہلے اس کی شاخیں‌کاٹ کر ٹنڈ منڈ کردیا جاتا ہے۔
     
  3. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    بجا فرمایا :139:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں