1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کسان کی خوبصورت بیٹی سے شادی کے لئے نوجوان کی خواہش کا اظہار۔۔۔۔۔

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏26 ستمبر 2013۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ایک جوان آدمی کو کسان کی خوبصورت بیٹی سے محبت ہوگئی اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ پس وہ کسان کے پاس گیا اور اس سے لڑکی کا ہاتھ مانگا۔

    کسان نے اسے بغور دیکھا اور کہا، "بیٹا جاؤ، اور سامنے کھیت میں کھڑے ہوجاؤ۔ میں تین (3) بیلوں کو ایک ایک کرکے چھوڑوں گا۔ اگر تم نے کسی ایک بیل کی دم پکڑ لی تو میں تمہاری شادی اپنی بیٹی کردوں گا"۔

    جوان آدمی، گھاس پر جاکر کھڑا ہوگیا اور پہلے بیل کا انتظار کرنے لگا۔

    باڑے کا دروازہ کھلا اور ایک بھاری بھرکم اور خوفناک نظر آنے والا بیل جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، دوڑتا ہوا اس کی طرف آیا۔

    اس نے یہ سوچ کر بیل کی دم پکڑنے کی کوشش نہ کی، کہ شاید دوسرا بیل اس سے بہتر انتخاب ہو۔ پس وہ ایک جانب ہوگیا تاکہ بیل باڑے کے عقبی دروازے سے گزر جائے۔
    باڑے کا دروازہ ایک بار پھر سے کھلا۔ نوجوان نے لاحول ولاقوة پڑھا کیونکہ اس نے اپنی پوری زندگی میں اس سے پہلے کبھی بھی اتنا بڑا دیو ہیکل اور خونخوار بیل نہیں دیکھا تھا۔ بیل نے زور سے اپنا پاؤں (کھر) زمین پر پٹخا، غراتے ہوئے،منہ سے رال ٹپکاتے ہوئے ، نوجوان کی طرف دیکھا۔

    نوجوان نے سوچا، خواہ کچھ بھی ہو، اس کے بعد والا بیل تو ضرور بہ ضرور اس بھیانک بیل سے اچھا ہوگا۔ وہ باڑ کے جنگلے کی طرف دوڑا اور بیل کو باڑے کے عقبی دروازے سے گزرنے کا راستہ دیا۔

    باڑے کا دروازہ تیسری بار کھلا تو نوجوان کے چہرے پر خوشی سے مسکراہٹ پھیل گئی۔کیونکہ اس مرتبہ کمزور ترین، انتہائی لاغر اور چھوٹا سا بیل تھا جو اس نے پہلے کبھی بھی نہیں دیکھا تھا۔

    نوجوان اس قسم کے بیل کا ہی منتظر تھا۔ جیسے ہی بیل دوڑتا ہوا آگے بڑھا، نوجوان نے اپنی پوزیشن سنبھالی اور عین اس وقت اس پر جھپٹا جب وہ اس کے بالکل مقابل تھا۔۔
    اس نے بیل کو گرفت میں لیا، لیکن وہ دم کٹا نکلا۔۔۔۔۔

    کہانی کا نتیجہ:

    زندگی حسین مواقعوں سے بھری پڑی ہے۔ کوئی شخص ان مواقعوں سے بآسانی فائدہ حاصل کرلیتا ہے اور کسی کے لئے یہی کام محال ہوتا ہے۔لیکن ہم ایک مرتبہ ان مواقعوں کو ضائع کردیں (اس امید پر کہ شاید کوئی بہتر موقع ہاتھ آجائے) تو یہ مواقع ممکن ہے دوبارہ میسر نہ ہوں۔ اس لئے ہمیشہ اولین موقع کو پکڑیں۔
     
    ھارون رشید، پاکستانی55 اور سلطان مہربان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. سلطان مہربان
    آف لائن

    سلطان مہربان ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اپریل 2013
    پیغامات:
    88
    موصول پسندیدگیاں:
    80
    ملک کا جھنڈا:
    بہترین اسلوب اختیار کرکے آپ نے بہترین سبق سکھایا ہے . آپ کے لیے زوردار تالیاں ‎:)
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تو دھوکا ہے
     
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اے گل وی چنگی اے۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نوجوان کے ساتھ یا نوجوانی کے ساتھ ؟؟؟
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جوانی کیساتھ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں