1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کرونا پوشٹ مارٹم رپورٹ

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏27 مئی 2021۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    عصرِ جدید میں اقوامِ عالم میں ہر ایک ملک اس کوشش میں سرگرداں ہے کہ کس طرح دوسرے پہ فوقیت حاصل کی جائے.

    طاقت ور عناصر دیگر ہم نواؤں کو اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں تاکہ باہمی سوچ بچار اور متحدہ حکمتِ عملی اور متحدہ طاقت سے دیگر ممالک پہ حملہ کیا جائے ان کے نظام کو تباہ کیا جائے. ان کی کرنسی کو خاک میں ملا دیا جائے ان کے تعلیمی معاشرتی اور صحت عامہ کو ختم کر دیا جائے. تاکہ وہاں کے لوگوں کو ان تباہ حال ممالک سے متنفر کرکے اپنے اپنے ممالک میں شفٹ کیا جائے. تاکہ ان کی نسلیں بھی ذہنی طور پر ان کی غلام بن کے رہیں.

    یہ دست درازی اب تک تو کمزور مسلم ممالک تک محدود تھی.

    لیکن سرمایہ دارانہ نظام میں ہوسِ زر کبھی پوری نہیں ہوتی. بلکہ اور مزید اور زیادہ کی طمع میں اضافہ ہوتا رہتا ہے.

    کرونا کی وباء عصرِ جدید کی سب سے خطرناک اور مہلک بیماری کی شکل میں سامنے آئی ہے.

    اس کے باعث پورے کے پورے ممالک متاثر ہوئے. سبھی کا مالی اور جانی نقصان ہوا.

    اسرائیل کو کچھ نہیں ہوا.
    چائینہ بچ گیا.
    انڈیا گھٹنوں پہ آ گیا.
    امریکہ تباہ ہوا.
    برطانیہ دیوالیہ ہوا.
    یورپ پھنس گیا.
    مڈل ایسٹ دنگ رہ گیا.
    پاکستان بھی متاثر ہوا.
    اس دوران ہم نے کیا کیا تماشہ نہیں دیکھا.
    فل لاک ڈاؤن.جزوی لاک ڈاؤن اور نرم لاک ڈاؤن.
    تمام بے روزگار ماسک بیچنے لگے.
    نشہ کرنے والے استعمال شدہ ماسکوں کو زمین سے اٹھا کے بیچتے ہوئے پائے گئے.
    ماسک کے بغیر گھر سے نکلنا ناممکن ہوگیا.

    جس طرح سعودی عرب میں اقامہ کے بغیر گھر نکلنے کا کوئی تصور نہیں. ایسے ہی احساسات بغیر ماسک کے ہونے لگے.

    سب سے دلچسپ بات تو یہ دیکھنے کو ملی کہ ایک بچہ تن سے ننگا گھر سے دکان پہ سودا لینے گیا مگر منہ پہ ماسک پہنے ہوئے تھا.

    خیر کرونا کے باعث عوام الناس کو نجانے کیا ٹوٹکے سننے کو ملے.

    سنا مکی کے پتے. نیم کے پتے. پیاز کے فوائد اور نجانے کیا کچھ مہنگا کرکے عوام کو لوٹا گیا.
    کبھی قرنطینہ کبھی آنلائن کبھی لاک ڈاؤن کبھی وینٹی لیٹر کبی آئی سی یو کبھی ویکسینیشن.
    10 روپے کے ماسک سے لاکھوں روپے وینٹی لیٹر تک جس نے جو تھا خرچ کیا.
    مردے کو کس بے دردی سے آخری انجام تک پہنچایا گیا. انسانی تاریخ کا المیہ ہے.
    اس کھیل کے کھلاڑیوں نے کرونا مریضوں کا پوسٹ مارٹم منع کردیا.
    دنیا کو خوف و حراس اور اندھیرے میں رکھنا طاقت ور اقوام کا وطیرہ رہا ہے.

    بالآخر روس نے کرونا سے مرنے والے فرد کا پوسٹ مارٹم کر ڈالا اور دنیا کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا.

    روس کہتا ہے کہ کرونا تاب کاری وائرس ہے جو خون کو گاڑھا کرکے جما دیتا ہے.

    اس کا علاج اسپرین ہے وگرنہ ڈسپرین بھی بہترین کام کرے گی.

    بقول روس اس حقیقت سے چائینہ واقف تھا.

    اب آپ کو کیا کرنا ہے آپ بہتر جانتے ہیں.

    میں تو سب کیلئے دعاگو ہوں.

    غوری
    یکم مئی 21
     

اس صفحے کو مشتہر کریں