1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کراچی کے نشاط سنیما کی فروخت کی تیاریاں

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از سید انور محمود, ‏19 اپریل 2015۔

  1. سید انور محمود
    آف لائن

    سید انور محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اگست 2013
    پیغامات:
    470
    موصول پسندیدگیاں:
    525
    ملک کا جھنڈا:
    تاریخ: 19 اپریل ، 2015
    کراچی کے نشاط سنیما کی فروخت کی تیاریاں

    [​IMG]
    نشاط سنیما اپنے عروج کے وقت
    کراچی کا نشاط سنیما فروخت ہونے والا ہے- ملک کے اس تاریخی سنیما نے عروج کی شبنم بھی دیکھی اور زوال کی آگ بھی۔پرانی فلموں کو بام عروج پر پہنچانے والا،کئی فلموں کی تاریخی کامیوں کا حصے دار اور گواہ،کراچی کے شہریوں کو سستی تفریح فراہم کرنے والا نشاط سنیما جو بالآخر فروخت ہونے والا ہے-نشاط سنیما کا افتتاح 1949 میں مادر ملت فاطمہ علی جنا ح نے کیاتھا،اس سنیما میں کئی فلموں نے گولڈن جوبلی بھی منائی۔ذوالفقار علی بھٹو بھی اس سنیما میں تفریح کی غرض سے آچکے ہیں ۔2012میں ایک احتجاج کے دوران شرپسندوں نے اس تاریخی سنیما کو جلا دیاتھا۔نشاط سنیما کے جلنے کے ساتھ ا س سے جڑی کئی یادیں بھی راکھ ہوگئیں۔آج بھی ایم اے جناح روڈ سے گزرتے ہوئے اس کی تباہ حالی دیکھی جاسکتی ہے ۔نشاط سنیما کے مالک ندیم مانڈوی والا نے شکوہ کیا کہ تمام چینلز نشاط سنیما کے جلنے کی لائیو کوریج کرتے رہے مگر پولیس اس تاریخی ورثے کی حفاظت کے لیے کچھ نہ کر سکی۔ندیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نشاط سنیما سے کراچی کے شہریوں کی تاریخ وابستہ رہی ہے ۔ پہلے تو کاروباری منافع کیلیے سینما کو ختم کر کے کمرشل پلازا بنائے گئے اور اب تاریخی ورثہ بھی کاروبار کی بھینٹ چڑھنے والا ہے،جس سنیما کا افتتاح مادر ملت نے کیا جہاں اداکار محمد علی کی پہلی فلم کی نمائش کی گئی۔کبھی اس بڑے پردے پر خوبصورت فلمیں سجا کرتی تھیں،وہاں آج تباہی اور سناٹے کا راج ہے۔نشا ط سنیما کی فروخت کے ساتھ ہی پاکستانی سنیما کی تاریخ کا سنہری باب بھی بند ہوجائے گا۔

    میں نے اپنی زندگی کی پہلی فلم ’سہیلی‘ نشاط سینما میں ہی دیکھی تھی۔


    [​IMG]
    نشاط سنیما اپنے زوال کے بعد
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے بھی زندگی میں پہلی فلم سہیلی ہی دیکھی تھی اور وہ پیراڈئیز سینما جہلم میں دیکھی تھی
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بہت دکھ ہورہا ہے حکومت کو کچھ کرنا چاہئے
     
  4. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں معیاری فلمیں بننا بھی تو بند ہوگئی ہیں لہٰذا تیس چالیس سال پرانی بھارتی فلموں کی نمائش سے بہتر ہے کہ سنیما بند کردیئے جائیں
     
    Last edited: ‏21 اپریل 2015
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے بھی ایک پیراڈائز سینما جہلم میں ایک فلم دیکھی تھی ۔ لیکن یاد نہیں رہا کہ فلم کونسی تھی ؟ صرف اتنا یاد ہے کہ اس میں جس ایکٹرس نے ہیروئین کا رول ادا کیا تھا، اس کی آنکھیں نیلی تھیں اور کریڈٹس میں اس کے نام سے پہلے پری چہرہ لکھا ہوا تھا ۔ یہ اس کی پہلی فلم تھی اور شاید آخری بھی ۔۔۔ کیونکہ اس کے بعد اس کا نام کبھی سننے میں نہیں آیا۔
    پیراڈائیز سینما جہلم کا سب سے خوبصورت اور جدید سینما تھا۔ جہلم میں دو اور بھی سینما ہوا کرتے تھے ۔ ایک ناز سینما تھا جو جی ٹی ایس اڈے کے ساتھ تھا، اس کے ساتھ مہوش ہوٹل اور زیلف ہوٹل ہوا کرتے تھے ، شاید اب بھی ہوں ۔۔۔۔ اور ایک اور سینما اندر شاندار چوک کی جاتے ہوئے دائیں طرف ہوا کرتا تھا، جس سے پہلے پہلوانوں کا اکھاڑہ ہوا کرتا تھا۔ اور سینما کو جانے والے راستے میں ایک خان صاحب کی چپل کباب کی ریڑھی سے ہم نے زندگی کا پہلا چپل کباب کھایا تھا۔اور شاندار چوک سے بالکل ملحقہ بٹ کباب ہاؤس سے زندگی کی پہلی کڑاہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    غوری، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    سینی گولڈ میں فاسٹ اینڈ فیوریس 7 دیکھنے کا پروگرام بن رہا ہے کون کون ساتھ دیگا
     
  7. سید انور محمود
    آف لائن

    سید انور محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اگست 2013
    پیغامات:
    470
    موصول پسندیدگیاں:
    525
    ملک کا جھنڈا:
    پوسٹ لگانے کا مزا آرہا ہے، بہت سو کی پرانی یادیں تا زہ ہورہی ہیں، عمر خیام صاحب اُس نیلی آنکھوں والی اداکارا کا نام ‘پری چہرہ نسیم’ تھا جو دلیپ کمار کی ساس تھیں، اگر یہ معلومات صیح ہوں تو فورا دو روٹی اور چار چپلی کباب روانہ کردیں۔
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    عمر خیام نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    صاحب آپ نے تو ہمیں "بدنام" کرکے رکھ دیا ہے، ھارون بھائی نے تو باقاعدہ انگلیاں اٹھانا شروع کردی ہیں۔ بھئی ہم اتنے پرانے بھی نہیں ہیں ، یعنی تھوڑے بہت پرانے کہلانے میں تو کوئی قباحت نہیں ، لیکن آپ نے جس انداز سے " بہوووووت " لکھا ہے ، اس سے ہمیں ایک واقعہ یاد آگیا ہے جو عین ہماری شادی کے دن رونما ہوا تھا ۔ یعنی جب ہم دولہا بنے اپنے سسرال میں تشریف لے کے گئے تو ایک خاتون نے بھی اسی انداز میں ناک پہ انگلی رکھ کہ کہا تھا، " اچھاااااااااااا، یہہہہہہہہ ہے دولہا!!!!!!"
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    سید انور محمود بھائی، معذرت کہ آپ دو روٹیاں اور چار کباب کا انعام نہیں جیت پائے۔ میں جس پری چہرہ کی بات کررہا ہوں اس نے شاید اس کے بعد کسی فلم میں کام نہیں کیا، مجھے اس کا نام یاد نہیں رہا۔ لیکن ذہن پر بہت سا زور دینے اور ٹھوکنے بجانے کے بعد یاد آیا ہے کہ اس فلم کے ہیرو فیصل تھے ، جو بعد میں اپنا نام فیصل رحمان لکھنا شروع ہوگئے تھے ۔فلم میں ہیروئین کانام لیلی تھا۔ اور فلم کا نام شاید " لو سٹوری" تھا اور یہ اسی کی دھائی کے وسط کی بات ہے ۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:

    پھر آپ نے کیا کہا





























    "تے ہور کی نلکا لگا ہویا ہے "
     
  12. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    اس زمانے میں دلہا کو زیادہ بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی ۔ ویسے بھی وہ وقت نازک تھا اس لیے ٹالنا مناسب سمجھا۔ دل کو یہ کہہ کر بھی جواب دینے سے منع کیا کہ شرارتی لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں ، کیا پتہ اس مائی نے رنگ میں بھنگ ڈالنے کی کوشش کی ہو۔ حالانکہ اس وقت خود ہمارا رنگ پیلا پڑا ہوا تھا۔ جسے دیکھ کر ہماری ٹیم کی خواتین صدقے واری ہوئی جارہی تھیں کہ لڑکے پہ "روپ" خوب چڑھا ہوا ہے۔
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    یہ آپ نے ہمیں کس طرف لگا دیا ھارون رشید بھائی ۔ ہم تو پاکستانی55 سے یہ پوچھنے آئے تھے کہ انہوں نے اپنی پہلی فلم کن حالات میں دیکھی تھی؟ گھر سے چھپ کر آئے تھے یا جب جوان ہوکر برسرروزگار ہوچکے تھے اس وقت دیکھی؟ اور یہ بھی کہ اپنی پہلی فلمی دیکھنے کےلیے ایک زنانہ قسم کی فلم(کم از کم نام کی حد تک) کا انتخاب کیوں کیا؟
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. سید انور محمود
    آف لائن

    سید انور محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اگست 2013
    پیغامات:
    470
    موصول پسندیدگیاں:
    525
    ملک کا جھنڈا:
    جواب کا شکریہ عمر خیام صاحب، بھائی ہارنے والے کو بھی کھلادینا چاہیے بھوک تو سب کو لگتی ہے، چلیں آپکو ڈسکاونٹ دے دیتا ہوں روٹی ہارون رشید صاحب سے مانگ لونگا چپلی کباب کا خرچہ آپ برداشت کرلیں
    چار سال ہوگئے ہیں چپلی کباب کھائے ہوئے۔
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    سید صاحب آپ کا حکم سر آنکھوں پر بس آپ عمر صاحب کو منا لیں
     
  16. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے پہلی فلم قسمت دیکھی تھی وڈی عید پہ ۔ اور چھپ کر دیکھی تھی مگر پھر بھی ابا جی کوپتا چل گیا اور جو بعد میں ہوا میں نہیں چاہتا کہ کسی کوپتا چلے
     
  17. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جب میں نیا نیا بولٹن میں آیا تو پہلی عید پر ایک دوست نے کہا کہ چلو بچوں کی فلمیں دیکھتے ہیں ۔میں اپنے دونوں چھوٹے بھائیوں کو ساتھ لے کر چلا گیا ۔کیونکہ عید تھی اور والد صاحب نے بھی اجازت دے دی ۔ہم لوگوں نے
    دو فلمیں دیکھیں اور یہاں پر آپ ٹکٹ لے کر سینما میں چلیں جائیں تو جو بھی فلم ہو جوں ہی ختم ہوتی ہے ۔بغیر وقفے سے اسی وقت شروع ہو جاتی ہے ۔اور آپ جتنے شو چاہیں دیکھ سکتے ہیں کوئی آپ سے نہیں کہتا چلے جائیں
    میرے دونوں بھائیوں نے روٹین بنا لی ہفتے کے دن صبح صبح سینما پہنچ جاتے اور فلم دیکھ کر گھر آ جاتے ۔(یہاں پر ہفتہ اور اتوار ۔دو دن سکول سے چھٹی ہوتی ہے)والد صاحب نے اس کا نوٹس لیا اور مجھ سے پوچھا یہ کہاں
    جاتے ہیں ۔میں نے عرض کی کہ ان کا پیچھا کر کے ہی پتہ چل سکتا ہے ۔انھوں نے فرمایا کہ پیچھا کرنا اور جہاں یہ جائیں مجھے بتا دینا ۔ اس ہفتے کے دن میں نے چھپ کر دونوں کا پیچھا کیا اور پتہ چلا وہ بچوں کی فلمیں دیکھنے جاتے ہیں
    میں گھر واپس آیا تو والد صاحب نے پوچھا کہ کہاں گے ہیں ،میں نے عرض کی بچوں کی فلمیں دیکھ رہے ہیں اوڈین سینما میں ۔انھوں نے پوچھا کب باہر آئیں گے ۔بچوں کا شو 12 بجے دن ختم ہوتا تھا ۔والد صاحب چلے گے اور باہر انتظار کرنے لگے ۔جب دونوں باہر نکلے تو والدصاحب نے ایک ایک چپیڑدونوں کو لگائی اور گھر لے آئے ۔ اس کے بعد وہ دونوں کبھی بھی اس طرح باہر نہیں گے ان دنوں والدین بچوں کو چپیڑ مار سکتے تھے لیکن اب ایسا کرنا غیرقانونی ہے ۔
     
    عمر خیام اور سید انور محمود .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    ہمیں بھی پورے چار دن ہوگئے ہیں چپلی کباب کھائے ہوئے۔
    آپ حکم کریںپاپیادہ چپلی کباب کھلانے کو حاضر ہوجاویں گے ۔ سر تسلیم خم ہے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. سید انور محمود
    آف لائن

    سید انور محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اگست 2013
    پیغامات:
    470
    موصول پسندیدگیاں:
    525
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ دوست۔ خوش رہیں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں