1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کراچی میدان جنگ بن گیا

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از مجیب منصور, ‏30 نومبر 2008۔

  1. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    کراچی: تشدد میں پندرہ لوگ ہلاک

    ارمان صابر
    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی



    کراچی
    بنارس کالونی اور پیرآباد میں تین گاڑیوں کو بھی نذرِ آتش کردیا گیا
    کراچی کے بعض علاقوں میں سنیچر کی شام سے شروع ہونے والی پرُتشدد کارروائیوں اور فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اتوار کی صبح پندرہ تک پہنچ گئی۔

    پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو امن و امان کی بحالی کے لئے تعینات کیا گیا ہے اور انہیں ہتھیار بند افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔

    سنیچر کی شام ہنگامہ آرائی بنارس اور اس سے ملحقہ علاقے اورنگی ٹاؤن سے شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر علاقوں میں بھی پھیل گئی جس سے پیرآباد، کھارادر، میٹھادر، صدر، نیوکراچی، سعیدآباد، ناظم آباد، لسبیلہ، سعود آباد اور سہراب گوٹھ کے علاقے متاثر ہوئے۔


    دو ہفتوں میں تیس ہلاک
    کراچی کے بعض علاقے جن میں سہراب گوٹھ، بنارس کالونی، اورنگی ٹاؤن، پیرآباد، ملیر، اور قائدآباد شامل ہیں پچھلے چند ہفتوں سے پرتشدد کارروائیوں کی لپیٹ میں ہیں اور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گزشتہ دوہفتوں کے دوران پندرہ جبکہ سنیچر کی شام سے اتوار کی صبح کے دوران مزید پندرہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

    آگ بجھانے والے عملے کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران متاثرہ علاقوں میں شرپسند عناصر نے پندرہ گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا جن میں سے بیشتر جزوی طور پر تباہ ہوئی ہیں۔

    شہر کا سب سے زیادہ متاثر ہونے والا حِصہ غربی زون رہا جہاں کے ڈی آئی جی علیم جعفری نے بتایا کہ اس حصے میں سنیچر کی شام سے اتوار کی صبح تک نو افراد کو قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری سڑکوں پر گشت کر رہی ہے جبکہ وہ خود بھی نیوکراچی میں ہیں جہاں اب حالات قابو میں ہیں اور فائرنگ کے واقعات تھم چکے ہیں۔

    تاہم رات گئے ہنگامہ آرائی کے باعث ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ملنے کی صورت میں ان کی تعداد میں اضافہ ممکن ہے۔

    دوسری جانب ڈی آئی جی جنوبی زون اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے دو مختلف عمارتوں کے چوکیداروں اور ایک کاغذ چننے والے کو کھارادر اور جامع کلاتھ کے علاقوں میں گولی مار کے ہلاک کر دیا۔

    پولیس نے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے تاہم ان میں سے چند کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ پولیس مشتبہ افراد کی تعداد بتانے سے انکار کر رہی ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد ملوث افراد کو باقاعدہ گرفتار کیا جائے گا۔

    مرنے والوں کی لاشوں کو جناح، سول، قطر، اور عباسی شہید ہسپتال پہنچایا گیا جہاں حکام کے مطابق سنیچر سے اتوار کی صبح تک پندرہ افراد گولی لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔


    گولی مارنے کا حکم
    کراچی میں ہنگامہ آرائی حکومت اور ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے اور اسے آہنی ہاتھ سے ہی روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کو کچلنے کے لیے ہی انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہتھیار بند افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کیے ہیں

    وزیر داخلہ سندھ
    واضح رہے کہ کراچی کے بعض علاقے جن میں سہراب گوٹھ، بنارس کالونی، اورنگی ٹاؤن، پیرآباد، ملیر، اور قائدآباد شامل ہیں پچھلے چند ہفتوں سے پرتشدد کارروائیوں کی لپیٹ میں ہیں اور نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گزشتہ دوہفتوں کے دوران پندرہ جبکہ سنیچر کی شام سے اتوار کی صبح کے دوران مزید پندرہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    صوبائی وزیرِ داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ کراچی میں ہنگامہ آرائی حکومت اور ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے اور اسے آہنی ہاتھ سے ہی روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کو کچلنے کے لیے ہی انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہتھیار بند افراد کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    سنیچر کی شام حکومت میں شامل تینوں حلیف جماعتوں ایم کیو ایم، پپلزپارٹی اور اے این پی کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے جس میں شہر میں امن قائم رکھنے کا عزم کیا گیا تھا، تاہم اس عزم کے اظہار کے اٹھارہ گھنٹے بعد بھی شہر میں خوف ہراس کا راج ہے۔
    ؛
    [​IMG]
    بشکریہ بی بی سی ارد
    بشکریہ روزنامہ جنگ
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    یہ کب کی خبر ھے مجھے کچھ علم ہی نہیں :soch: :soch: :soch: :soch:
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    صورت حال کافی گھمبیر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حالات قابو سے باہر جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔۔۔
     
  4. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی جی حالات تو پہلے سے ہی کشیدہ تھے ۔لیکن کل بروز جمعۃ المبارک سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔میں بھی کراچی میں ہی رہتاہوں
    آج تو ٹرانسپورٹ بلکل غائب ہے ، شاہراہیں سنسان پڑی ہیں
     
  5. شکیل
    آف لائن

    شکیل ممبر

    شمولیت:
    ‏24 نومبر 2008
    پیغامات:
    10
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ایم کیو ایم والوں کو اللہ ھدایت دے شہر کراچی کا ستیہ ناس کردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔یہ کیوں بکتے جارہے ہین۔مظلوموں کا خون بہانا آسان نہیں،،،اللہ کے انتقام کی آگ خطرناک ہے ۔۔۔یہ لوگ دی دین سے دور عیاش واوباش ہوتے ہیں،،توبہ توبہ
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔
    بی بی سی اور جنگ کی خبر کے متن میں تو براہ راست کہیں بھی " مہاجر ۔ پٹھان " لڑائی نظر نہیں آتی ۔ جیسا کہ لڑی کے عنوان میں بھائی مجیب منصور نے سرخی کی دوسری سطر لکھی ہے۔ پھر ایم کیو ایم ، اے این پی وغیرہ کے راہنما ایک دوسرے کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔ مشترکہ پریس کانفرنس کرکے یکجہتی کا درس بھی دیا جارہا ہے۔ تو مہاجر پٹھان لڑائی کیسے بن گئی ؟ البتہ طالبانائزیشن یعنی مذہبی دہشت گرد کے مقابلے کے عزم کا اظہار ضرور کیا گیا ہے۔
    لیکن بہرحال بےگناہ لوگوں کی جانوں کا ضیاع ایک افسوسناک المیہ ہے ۔ ایسے پرتشدد واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے ۔ کم ہے۔

    اللہ تعالی کراچی اور پورے پاکستان بلکہ پورے عالم اسلام پر اپنا کرم فرمائے۔ آمین
     
  7. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی ہم کراچی میں رہتے ہیں یہاں کے حالات سے واقف ہیں ۔۔۔۔۔۔۔جن علاقوں میں قتل وغیرہ کی عاردات ہوئی ہیں وہ ان میں اکثریت پشتون آبادی کی ہے۔اور ہم نے خود دیکھا بے شمار کوئٹہ والوں کے ہوٹل زبردستی بند کرادیے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ٓآخرمیں جس بات کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے۔اس کا آجکل کے حالات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہر حال اللہ رحم فرمائے لڑائی جس کے بیچ بھی ہو مرتے ہمیشہ غریب عوام ہی ہیں
    اللہ رحم فرمائے اور دونوں متحارب گروپوں کو ھدایت دے جنھوں نے شہر کا حشر نشر کردیا ہے
     
  8. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    آج کی تازہ ترین خبر۔
    [​IMG]
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ مجیب منصور بھائی ۔ بات کی وضاحت ہوگئی ۔ اچھی بات ہے۔ شکریہ ۔

    لیکن مجیب منصور بھائی ۔ آخر ایک طویل عرصہ بعد اچانک بیٹھے بٹھائے ایسا کیا ہوگیا جس سے یہ حالات پیدا ہوگئے ؟
    بمبئی کے حالات اسکی وجہ بنے ہیں ؟
    یا پھر کوئی اور وجہ ہوسکتی ہے؟
     
  10. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    خوشی جی حالات تو پہلے سے ہی کشیدہ تھے ۔لیکن کل بروز جمعۃ المبارک سے کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔میں بھی کراچی میں ہی رہتاہوں
    آج تو ٹرانسپورٹ بلکل غائب ہے ، شاہراہیں سنسان پڑی ہیں[/quote:t5qfo37n]
    آج کل ریڈیو ٹی وی سے رابطہ کٹ سا گیا ھے اس لئے خبرون سے بے خبر ھوں شکریہ شئیرنگ کے لئے مجیب جی
     
  11. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    اردو بولنے والوں‌ کے لیئے نفرت کا اظہار​

    [youtube:b1s659k9]http://www.youtube.com/watch?v=xmSJFyNiD_U[/youtube:b1s659k9]​
     
  12. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22

    شکیل بھائی درست فرمایا ۔۔۔۔
    اک حشر ہے چاروں طرف
    دشمن کھڑے ہیں صف بہ صف
    کیا بت پرستوں سے گلہ
    اپنے بھی ہیں خنجر بکف
    احساس دے توفیق دے
    پھر جذبہ ء صدیق دے
    پھر سے کوئی خیبر شکن پھر بھیج دے کوئی عمر
    پروردگار بحر و بر
    آمین ثم آمین
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کاشفی بھائی ۔ آپ ایسے کلپس سے یہاں کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں میرے بھائی ؟
    نفرت کا جواب نفرت سے دیں گے تو پھر پاکستان تو ختم ہوجائے گا (خدانخواستہ)۔البتہ آپ کا " کراچی پاکستان" شاید رہ جائے گا۔ جس کی بات آپ ہر جگہ کرتے پھرتے ہیں۔
    مجھے بہت دکھ ہوتا ہے جب کوئی" کراچی پاکستان " لکھ کر کراچی کو باقی پاکستان سے کچھ علیحدہ قسم کا پاکستان ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ خدا کے لیے ایسی نفرت بھری سوچوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

    نظریاتی اختلافات اپنی جگہ ۔ایک گھر میں رہنے والے مختلف بھائی بھی ایک دوسرے سے مختلف رائے رکھ سکتے ہیں ۔ لیکن جب گھر کی آن ، سلامتی اور تحفظ کی بات ہوتی ہےتو سب کو ایک ہونا چاہیے۔ وگرنہ نہ گھر بچے گا، نہ گھر کے افراد ۔ آپ نے سقوط ڈھاکہ کو یاد فرما رہے تھے۔ اسکے اسباب کے پیچھے بھی یہی نفرت کار فرما تھی ۔

    یہ کلپ یہاں ہماری اردو کے کسی صارف نے تو شائع نہیں کیا ۔ نہ ہی کسی نے ایسی سوچ رکھنے والی کی تائید کی ہے ۔ تو پھر اس کلپ کا یہاں‌کیا مقصد ؟؟؟

    میری آپ سے درخواست ہے کہ ایسی نفرتوں کو بلکہ کسی بھی طرح کی نفرتوں کو کم از کم ہماری اردو کے فورم پر مت پھیلائیں۔ شکریہ
    پہلے بھی فرقہ وارانہ نفرتوں کی وجہ سے ہماری اردو کو جس بحران سے گذرنا پڑا وہ آپکے سامنے ہے۔ اور ایک بار پھر ویسے ہی بیج مت بوئے جائیں جس سے نفرتوں کی فصل اگے اور دلوں میں قرب کی بجائے فاصلے پیدا ہوں۔


    امید ہے آپ ایک پاکستانی بھائی کے طور پر میری درخواست پر ٹھنڈے دل سے غور فرمائیں گے۔ شکریہ
     
  14. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  15. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    کاشفی بھائی ۔ آپ ایسے کلپس سے یہاں کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں میرے بھائی ؟
    نفرت کا جواب نفرت سے دیں گے تو پھر پاکستان تو ختم ہوجائے گا (خدانخواستہ)۔البتہ آپ کا " کراچی پاکستان" شاید رہ جائے گا۔ جس کی بات آپ ہر جگہ کرتے پھرتے ہیں۔
    مجھے بہت دکھ ہوتا ہے جب کوئی" کراچی پاکستان " لکھ کر کراچی کو باقی پاکستان سے کچھ علیحدہ قسم کا پاکستان ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ خدا کے لیے ایسی نفرت بھری سوچوں سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

    نظریاتی اختلافات اپنی جگہ ۔ایک گھر میں رہنے والے مختلف بھائی بھی ایک دوسرے سے مختلف رائے رکھ سکتے ہیں ۔ لیکن جب گھر کی آن ، سلامتی اور تحفظ کی بات ہوتی ہےتو سب کو ایک ہونا چاہیے۔ وگرنہ نہ گھر بچے گا، نہ گھر کے افراد ۔ آپ نے سقوط ڈھاکہ کو یاد فرما رہے تھے۔ اسکے اسباب کے پیچھے بھی یہی نفرت کار فرما تھی ۔

    یہ کلپ یہاں ہماری اردو کے کسی صارف نے تو شائع نہیں کیا ۔ نہ ہی کسی نے ایسی سوچ رکھنے والی کی تائید کی ہے ۔ تو پھر اس کلپ کا یہاں‌کیا مقصد ؟؟؟

    میری آپ سے درخواست ہے کہ ایسی نفرتوں کو بلکہ کسی بھی طرح کی نفرتوں کو کم از کم ہماری اردو کے فورم پر مت پھیلائیں۔ شکریہ
    پہلے بھی فرقہ وارانہ نفرتوں کی وجہ سے ہماری اردو کو جس بحران سے گذرنا پڑا وہ آپکے سامنے ہے۔ اور ایک بار پھر ویسے ہی بیج مت بوئے جائیں جس سے نفرتوں کی فصل اگے اور دلوں میں قرب کی بجائے فاصلے پیدا ہوں۔


    امید ہے آپ ایک پاکستانی بھائی کے طور پر میری درخواست پر ٹھنڈے دل سے غور فرمائیں گے۔ شکریہ[/quote:cm4nco2i]

    آپ کی باتوں سے کراچی کے لوگوں‌کے لیئے نفرت کا اظہار ہوتا ہے۔۔۔خیر۔۔۔نہ میں نے پاکستان کی خلاف باتیں کی ہیں۔۔۔اور نہ کسی فرقہ واریت کی بیج بوئی ہے۔۔۔۔۔کراچی پاکستان کا لفظ اس لیئے لکھتا ہوں کہ کراچی کے لوگ پورے پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔۔۔اس کا عملی مظاہرہ پوری دنیا دیکھ چکی ہے۔۔۔جب کوئی مصیب کی گھڑی آتی ہے کہیں بھی پاکستان میں تو کس طرح کراچی کے لوگ مدد اور عیادت و تعزیت کے لیئے سب سے پہلے پہنچتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن جب ہمارے بھائیوں کو کم عمر لڑکوں کو آپ کی اسٹبلیشمنٹ ۔۔۔کھلے عام گولیوں کا نشانہ بناتے ہیں تو کوئی بھی ہمارے لیئے ہمدردی کے دو بول بھی نہیں‌بولتا۔۔۔۔۔۔بلکہ الٹا کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ انڈیا کے ایجنٹ ہیں۔۔۔۔۔۔ملک دشمن ہیں۔۔۔خیر۔۔۔۔یہ سب باتیں بھولائے نہیں بھولی جائینگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کس طرح پاکستان بنانے والوں کو غلط کہا جارہا ہے۔۔۔اوکے۔۔۔خیر۔۔۔۔۔۔

    میں نہ تو پہلے اس قسم کی باتوں میں‌ حصہ نہیں لیتا تھا اور نہ ہی کوئی تبصرہ کرتا تھا۔۔۔لیکن برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔۔۔۔جب کوئی ہمیں‌ غلط کہے۔۔۔ہر چیز کے الزام کراچی والوں‌ پر ڈال دے تو۔۔۔ بندہ خاموش نہیں‌رہے سکتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اس فورم پر بھی تعصب کا نشانہ بنا ہوں میں۔۔۔۔کس طرح میری آئی ڈی کاشفی بلاک کی گئی۔۔۔۔خیر ۔۔۔فارگیٹ۔۔۔

    آگے مزید نہیں ‌لکھونگا اور نہ آپ کی کسی بات کا جواب دونگا۔۔۔۔کیونکہ میں ایسے لوگوں سے دوستی بالکل بھی نہیں‌کرتا جو۔۔۔۔۔خیر۔۔اللہ حافظ۔۔۔خوش رہیں۔۔جیتے رہیں۔
     
  16. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    [highlight=#FFBF80:3ta2hp85]بابا سائیں ۔آپ میرے ایک اچھے دوست ہیں۔آپ نے اپنے ساتھ کبھی بھی مجھے مخاصمہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہوگا۔۔۔لیکن آج کچھ عرض کرنے کی جسارت کروں گا۔۔اگر آپ ناراض نہ ہوں[/highlight:3ta2hp85] ۔۔۔۔۔۔۔۔
    مبارز بھائی
    '
    اس کا عملی مظاہرہ کراچی کے مخصوص طبقے کی حرکتوں وبربریت کے ذریعے سے12 مئی کو بھی دنیا بھر نے دیکھاتھا۔۔۔۔۔۔اور کس قدر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچاتھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ساری دنیا جانتی ہے
    '
    '
    [highlight=#FF40FF:3ta2hp85]اور اگر آپ ناراض نہ ہوں تو پرویز مشرف جیسا شخص آپ کا آئیڈیل ہے۔جس نے اس ملک کو امریکہ کی جاگیر بنادیا۔۔۔۔۔۔اسلام کو بد نام کردیا۔۔۔۔۔ملک کو ڈبودیا[/highlight:3ta2hp85]
    ۔۔اور ہاں آپ کی زبان سے کبھی کبھی دیندار لوگوں کے خلاف بھی نازیبا الفاظ نکلتے ہیں ۔۔۔۔جو ایک انسان کو زیب نہیں دیتے۔۔اتنا دکھ ہوتاہے آپ کی باتوں سے جس کی حد بندی میں نہیں کرسکتاہوں
    اور شونکہ بحث ومباحثہ میرا مزاج نہیں ہے ورنہ ایک ایک بات کا جواب دے سکتا تھا۔۔۔۔
    ؛
    ؛
    نعیم بھائی
    نعیم بھائی ۔جزاک اللہ۔آپ کی ایک ایک بات آب زر سے لکھنے کے قابل ہے ۔۔۔۔۔۔ کاشفی بھائی خدارا کچھ سوچیں یہاں ہر رکن نے اپنا قبلہ ٹھیک کرلیا ۔لیکن آپ کے کانوں میں جوں تک نہ ریںگی۔۔
    آپ کے لیے شیخ سعدی :ra: کا شعر اچانک یاد آگیا ۔ملاحظہ فرمائیے۔۔۔
    چہل سال عمر عزیزت گذشت
    مزاج تو ازحال طفلی نہ گشت
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مجیب جی کراچی کے تازہ ترین حالات کی خبر دیں پلیزززززززززززززززززززززززززز
     
  18. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی جی آج بھی کشیدگی رہی 10 تک سنا ہے کہ اموات ہوئی ہیںلیکن صحیح طر؎ح اندازہ نہیں ہے دونوں طرف سے افراد موت کے منہ جارہے ہیں،زیادہ تر عام لوگ بچارے رگڑے میں آرہے ہیں،آج بھی کاروباری زندگی معطل،تعلیمی ادارے بندرہے اور دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔۔۔۔۔۔۔۔ٹرانسپورٹ بلکل محدود دکھائی دے رہی تھی۔۔باقی خبر ان شاء اللہ صبح کو
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ بہت بہت اللہ آپ کو سلامت رکھے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں