1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کراچی: فائرنگ ، ہنگامہ آرائی 23 ہلاک اور متعدد زخمی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از راشد احمد, ‏30 اپریل 2009۔

  1. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

  2. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    اللہ رحم کرے ۔ آمین
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    پھر کہا جاتا ھے پاکستان کو بیرونی دشمن سے خطرہ ھے ، پاکستان کے اندر ہی اس کے دشمن بے شمار ھیںجو اسے کھوکھلا کرنے پہ تلے ھیں خدایا رحم کر اور ان سب کو ہدایت دے بے شک تو بھٹکے ہوؤں کو راہ دکھانے والا ھے
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    السلام علیکم۔
    افسوسناک صورتحال ہے۔

    راشد بھائی ۔ پلیز خبر کا حوالہ ساتھ دے دیا کریں۔ شکریہ ۔ :suno:
     
  5. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    خبر کا حوالہ دینا یاد نہیں رہا۔ اب یہ خبر ایڈٹ تو نہیں‌ہوسکتی

    یہ خبر روزنامہ جنگ سے لی گئ ہے
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شکریہ ۔ ویسے اب تک تو ان فسادات میں شرحِ اموات 50 سے تجاوز کر چکی ہے۔ :neu:
     
  7. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    سی سی پی او کراچی نے ان فسادات کا ذمہ دار ایم کیو ایم اور اے این پی کو ٹھہرادیا ہے۔

    ایم کیوایم نے مطالبہ کیا ہے کہ سی سی پی او کراچی کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ اس نے وزیراعظم اور وزیراعلٰی سے غلط بیانی کی ہے۔
     
  8. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شکریہ راشد بھائی
    دراصل یہ ایم کیو ایم والے کراچی کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھتے ہیں اور ان کا یہ نظریہ ہے کہ کراچی
    صرف ہم مہاجروں کا شہر ہے
    میں نے خود دیکھاہے کہ بیچارے پٹھانوں کی ہوٹلیں اور دکانیں جلائی جاچکی ہیں اور تاحال بند ہیں،اایم کیو ایم نے ڈکیتی ،دہشتگردی،لوٹ مار اور قتل وغارت گری میں اب تک کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی
     
  9. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    آمین ثم آمین
     
  10. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    مجیب بھائی

    وہ تو چاہے جس کو مرضی ماردیں پھر معصوم بن جاتے ہیں۔ کیا یہ ایسا ہی کرتے رہا کریں گے۔

    ان کی کوئی پکڑ نہیں؟
     
  11. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے راشد بھائی
    کل کی وزیراعظم کی بریفنگ ان کے لیے خطرناک ثابت ہوئی ہوئے اب ان کومرورہے
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    :hasna: آپ دونوں بھائیوں‌کی گفتگو بہت مزہ دے رہی ہے۔ جاری رکھیے۔ :hasna:
     
  13. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    سرجی مزے نہ لیں‌آپ جیسے دانشوروں کا تبادلہ خیال ضروری ہے :hasna:
     
  14. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    یہاں اگر کسی کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا جائے تو فوراً تعصب کا طعنہ مل جاتا ہے۔
    اس لیے میں تو چپ ہی رہتی ہوں۔ :neu:
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    میرا نہیں خیال اس لڑی میں ایساکچھ ہوا ھے :soch: :soch: :soch: :soch: سبھی اپنی اپنی رائے دے رھے ھیں ، اور سبھی لوگ ایک دوسرے کی رائے کا احترام بھی کرتے ھیں
     
  16. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    آپی جی ۔ خاص طور پر اس لڑی کی بات نہیں کررہی ۔
    بلکہ ماضی قریب کی بات کر رہی تھی ۔ خیر مٹی ڈالیں۔
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    پھر ٹھیک ھے ، اپنی رائے ضرور دینی چاہیئے ، اختلاف رائے ہو سکتا ھے ، ہونا بھی چاہیئے ، مگر لوگوں کا اس پہ غصہ دکھانا یقینا نامناسب ھے اس بات کو میں بھی مانتی ہوں،پھر اختلاف بوتوں سے کرنا چاہیئے کسی کی ذات سے نہیں، لوگ ذاتیات پہ اتر آئیں تو یقینا دکھ ہوتا ھے پھر تو ایسی لڑیوں سے توبہ ہی بھلی
     
  18. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    تعصب کا طعنہ کوئی نہیں دیتا اگر بات کو کسی جواز اور مہذب طریقے سے کریں تو۔اگر کسی ایک شخص نے ایسی گفتگو کی تو اس کا سب کو قصوروار ٹھہرانا مناسب نہیں۔

    میں اس فورم پر آتا ہوں تو صرف اپنا نقطہ نظر بیان کرتا ہوں یا دوسرے شخص کا نقطہ نظر سنتا ہوں اور کوئی نتیجہ اخذ کرنے کی کوشش کرتہاہوں۔ میرا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ کسی کی ذاتیات پر اتروں۔ تنقید ضرور کرتاہوں کسی سیاہ ستدان کی حرکتوں کو طنز کے انداز میں بھی لیتا ہوں۔ میں نے آج تک ہر اس فورم پر ہر جماعت پر تنقید بھی کی ہے اور تعریف بھی کی ہے۔

    جب کوئی فورم جوائن کیا جاتا ہے تو اس کے قواعدوضوابط پڑھے جاتے ہیں پھر انہی پر چلنا پڑتا ہے اگر کوئی نہ چلے تو اسے فوری طور پر بین کردیا جاتا ہے۔ ایسا کرنا یہاں کی انتظامیہ کا بھی فرض ہے کہ اگر کوئی قابل اعتراض پوسٹ نظر آئے تو فوری حذف کردیں اور رکن کو وارننگ دے دیں یا مزیدایسی حرکت کرنے پر بین کردیں۔
     
  19. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    ہر ممبر کو اختیار ہے کہ وہ اپنی رائے دے۔ ہم کونسا اپنی بات منوانے کے لئے آتے ہیں۔ ایک فیملی کی طرح اس فورم پر آتے ہیں۔ یہاں ہم لڑنے جھگڑنے یا غصہ کرنے تو آتے نہیں، اس فورم پر نعیم بھائی، میں، آزاد بھائی، بے باک بھائی، بے مثال سب سے زیادہ متحرک ہیں۔ نیلو بہن اور خوشی بہن سے درخواست ہے کہ تھوڑا سا وقت نکال کرہماری پوسٹیں ضرور چیک کرلیں آپ کو نظر آجائے گا کہ کتنا تعصب ہے۔
     
  20. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    محترم راشد جی میں نے نیلو بہن کو جواب دیا تھا وہ کچھ ڈسٹرب تھیں کسی وجہ سے، یہ ان کا حق ھے ویسے، آپ میرا اس سے پچھلا جواب پڑھیں پھر آپ کو معلوم ہو گا ، کہ یہ مجھے کیوں لکھنا پڑھا ۔

    میں ویسے بھی کسی نوک جونک کی متحمل نہیں ہو سکتی اس لئے کسی بحث میں پڑتی ہی نہیں اپنی معلومات کے باوجود،

    اور میں اگر کسی کے بارے کبھی کچھ کہوں گی تو اس کا نام لے کے اسے مخاطب کرکے کہوں گی ، بے بر کی اڑانے کی مجھے عادت نہیں ھے

    آپ سب اچھی شئیرنگ کرتے ھیں اس کی آپ ہم سب سے داد بھی وصول کرتے ھیں ،اور سبھی آپ لوگوں‌کو تعریفی کلمات سے بھی نوازتے ھیں،
     
  21. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    خوشی بہن سچ پوچھیں تو میں ایسے بندوں سے ڈرتا ہوں جو کچھ کہنے سے ڈرتے ہیں۔ یہی ڈر ہمیں آج تک لیکر بیٹھا ہوا ہے اور ہمیں پراعتماد بننے نہیں دےرہا۔

    مجھے یاد ہے کہ کالج کے دنوں میں میں کلاس میں اپنا نقطہ نظر بیان کرتا تھا تو میں اکثر ہکلاجاتا تھا اور سب کلاس فیلو طنز کرتے تھے۔ اسی وجہ سے لیکچرار سے کچھ پوچھنے سے گریز کرتا تھا کہ میرا مذاق اڑے گا۔ میں ایک سمسٹر میں فیل ہوگیا تو میرے سامنے یہ حقیقت آشکارا ہوئی کہ میرا ڈر مجھے ایسا کرنے سے روک رہا ہے اگر میں اس وقت لیکچرار سے یہ سوالات پوچھ لیتا تو آج یہ نوبت نہ آتی۔ میں نے تمام ہمت جمع کی اور پورے اعتماد سے لیکچرار سے سوال پوچھنے لگا اور اس اعتماد کی وجہ سے یہ ہکلاہٹ ختم ہوگئی اور میں کلاس میں روانی سے بولنے لگا اور جس کالج میں طالب علم تھا اسی کالج میں استاد کی حیثیت سے کافی سال پڑھاتا رہا ہوں۔

    میرے بارے میں اگر کسی کو اعتراض ہو تو وہ مجھے ڈائریکٹ کچھ کہنے کی بجائے ذپ کردیتا ہے تا کہ میری عزت نفس کو ٹھیس نہ پہنچے۔
     
  22. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    آپ بے فکر رہیں مجھے یاد رہے گا ، میری وجہ سے‌آپ کی دل‌آزاری کبھی نہیں‌ہو گی میرا وعدہ ھے، خوش رہیں
    یہ دعا مصلے پہ بیٹھے بنا ہی دی ھے




    اللہ تعالی ہمارے ملک میں امن و سکون کی فضا قائم فرما دے اور آئے دن کی اس خانہ جنگی جیسی کیفیت کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کر دے
     
  23. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    سلام عرض ہے۔
    میں معذرت چاہتی ہوں کہ خواہ مخواہ آپ لوگوں کو غلط فہمی اور وضاحتیں کرنا پڑ گئیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں