1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کراچی : ایم اے جناح روڈ اور اورنگی ٹاوٴن میں دھماکے، 3 افراد جاں بحق

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از امیر نواز خان, ‏24 دسمبر 2013۔

  1. امیر نواز خان
    آف لائن

    امیر نواز خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اگست 2011
    پیغامات:
    184
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    کراچی : ایم اے جناح روڈ اور اورنگی ٹاوٴن میں دھماکے، 3 افراد جاں بحق
    کراچی …کراچی میں ایم اے جناح روڈ اور اورنگی ٹاوٴن میں دھماکوں سے 3 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوگئے۔اورنگی ٹاوٴن نمبر10 میں دھماکا خیزمواد سڑک کے ساتھ نصب کیا گیاتھا، جس کے پھٹنے سے ایمبولینس کو بری طرح نقصان پہنچا، دھماکے سے دو افراد جاں بحق جبکہ20 زخمی ہوئے۔ اس سے کچھ دیر پہلے ایم اے جناح روڈ پر جلوس برآمد ہونے سے پہلے اس کی گزرگاہ پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا، بارودی مواد ایک کھمبے میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=131614

    راچی : اورنگی ٹاوٴن میں دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد4 ہو گئی
    کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4ہو گئی ،اورنگی ٹاؤن نمبر10میں ہونے والے واقعے میں 20افراد زخمی بھی ہو ئے۔
    http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=131631
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان للہ وان الیہ راجعون
     
  3. امیر نواز خان
    آف لائن

    امیر نواز خان ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اگست 2011
    پیغامات:
    184
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    دہشت گرد پاکستان بھر میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر ہے ہیں اور ملک کو فرقہ ورانہ فسادات کی طرف دہکیلنے کی سرتوڑ کوشیشیں کر رہے ہیں۔ سنی اور شیعہ کے درمیان لڑائی اور ایک دوسرے کا خون بہانا درست نہ ہے۔ فرقہ واریت پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے۔ قرآن مجید، مخالف مذاہب اور عقائدکے ماننے والوں کو صفحہٴ ہستی سے مٹانے کا نہیں بلکہ ’ لکم دینکم ولی دین‘ اور ’ لااکراہ فی الدین‘ کادرس دیتاہے اور جو انتہاپسند عناصر اس کے برعکس عمل کررہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ، اس کے رسول سلم ، قرآن مجید اور اسلام کی تعلیمات کی کھلی نفی کررہے ۔ فرقہ واریت مسلم امہ کیلئے زہر ہے اور کسی بھی مسلک کے شرپسند عناصر کی جانب سے فرقہ واریت کو ہوا دینا اسلامی تعلیمات کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ اتحاد بین المسلمین کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ ایک دوسرے کے مسالک کے احترام کا درس دینا ہی دین اسلام کی اصل روح ہے۔ دہشت گرد گولی کے زور پر اپنا سیاسی ایجنڈا پاکستان پر مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔ نیز دہشت گرد قومی وحدت کیلیے سب سے بڑاخطرہ ہیں۔اسلام امن،سلامتی،احترام انسانیت کامذہب ہے لیکن چندانتہاپسندعناصرکی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام کاامیج خراب ہورہا ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں